ایران، اسرائیل تنازع پر اہم مشاورت: وزیراعظم شہبازشریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی (NSC) کا اہم اور خصوصی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے، جس میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان حالیہ بڑھتی کشیدگی پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شریک ہے، جن میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، اعلیٰ عسکری حکام اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے قوم کی آواز، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیرہے، صدرمملکت
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے حالیہ دورۂ امریکہ پر شرکاء کو اعتماد میں لیں گے، جبکہ خطے کی بدلتی صورتِ حال، بالخصوص ایران سے اظہارِ یکجہتی، سفارتی اقدامات اور پاکستان کی ممکنہ پوزیشن پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اجلاس میں ملک کی داخلی و سرحدی سلامتی، حساس تنصیبات کی سیکیورٹی، اور خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں قومی سطح کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا یہ اجلاس موجودہ صورتحال کے تناظر میں فیصلہ کن نوعیت اختیار کر سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
NSC فیلڈ مارشل سید عاصم منیر قومی سلامتی کمیٹی وزیراعظم ہاؤس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر قومی سلامتی کمیٹی وزیراعظم ہاؤس قومی سلامتی کمیٹی
پڑھیں:
پاک سعودی دفاعی معاہدے کا جشن 23 ستمبر تک جاری رہے گا
اسلام آباد:پاکستان اورسعودیہ کے مابین تاریخی معاہدے کا جشن منانے کیلئے شروع کیاگیا چراغاں 23 ستمبر تک جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی، وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں جاری چراغاں کو سعودی عرب کے قومی دن 23 ستمبر تک جاری رکھاجائے۔
سرکاری ونجی عمارتوں کو سعودی عرب کے پرچم کے رنگ کی سبز روشنیوں سے مزین کیاگیاہے۔ ریڈ زون سمیت شہر کی مختلف شاہراہوں پر سعودی بادشاہ ،ولی عہد ،وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی تصویروں پر مبنی قدآدم ہورڈنگ لگائے گئے ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کے پرچم بھی بڑی تعدادمیں شاہراہوں اور عمارتوں پر لہرائے گئے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب میں شاندار استقبال اور اس کے بعد دونوں ممالک کے مابین معاہدے کو لے کر پاکستانی شہری انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے کہا سعودی عرب کی حفاظت ہمارے لئے باعث سعادت ہے ، ہمیں کوئی دنیاوی فائدہ نہ بھی ملے تب بھی پاک سرزمین کی حفاظت کی خاطر ہم اپنی جان کا نذرانہ پیش کریں گے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ جس طرح اسرائیل ایک ایک کر کے مسلمان ممالک پر چڑھائی کر رہا ہے اگر مسلمان ملکوں کا بلاک بن جائے تو اسرائیل سمیت کسی ملک کو بھی ایسی کارروائی کی جرأت نہیں ہوگی۔