City 42:
2025-06-23@11:35:40 GMT

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کےبورڈآف مینجمنٹ کااجلاس آج ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

ملک اشرف:  پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کےبورڈآف مینجمنٹ کااجلاس آج ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کریں گی،پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ایکٹ 2007میں ترمیم ہونےکےبعدریگولیشن بارےگفتگوہوگا۔

اجلاس میں جسٹس محمدساجدمحمودسیٹھی ،جسٹس جوادحسن شرکت کریں گے،اجلاس میں ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی شرکت کریں گے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری فنانس شرکت کریں گے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پنجاب جوڈیشل اکیڈمی

پڑھیں:

پنجاب میں الیکٹرک بسوں کیلئے دو ہزار چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور:

ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، الیکٹرک بسوں کیلئے صوبہ میں دو ہزار چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ابتدائی طور پر 600 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز کوالیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز اور بس ڈپو کیلئے موزوں مقامات کی نشاندہی کی ہدایت کردی۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق تمام شہروں میں جدید سفری سہولیات کیلئے الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی، منصوبے کے ذریعے شہری بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔

چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنرز کو پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور لوڈنگ کیخلاف مہم شروع کرنے کی بھی ہدایات کی۔ انکا کہنا تھا کہ گورننس اور صحت کے شعبہ کی بہتری پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، انتظامی افسران اضلاع میں صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے مسلسل محنت کریں۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہ محکمہ ریونیو میں کرپشن کاخاتمہ ڈپٹی کمشنرز کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ کرپشن کے خاتمے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن  جلد مکمل کی جائے، چیف سیکرٹری نے آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے بھی ضروری ہدایات جاری کیں۔

اجلاس میں صحت، ٹرانسپورٹ کے محکموں کے سیکرٹریز، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے شرکت کی، ڈی جی ایل ڈی اے، تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • نئے ہجری سال کا آغاز اور یوم عاشور کب ہوگا؟، سیکرٹری جنرل مرکزی رویت ہلال ریسرچ کونسل نے بتادیا
  • آئینی بنچ کی مدت میں توسیع پر جسٹس منصور علی شاہ کے تحفظات، جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا
  • چائنہ ساؤتھ ایشیا ایکسپو میں شرکت کیوں ضروری ہے؟
  • محرم الحرام کاچاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس 26 جون کو طلب
  • چین، پاکستان اور بنگلادیش کا سہ فریقی اجلاس
  • چین، پاکستان اور بنگلادیش سہ فریقی اجلاس
  • او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا 2 روزہ اجلاس کل ہوگا
  • ورلڈ بینک اور پنجاب حکومت کا 10سالہ سماجی ترقیاتی منصوبے پر اتفاق
  • پنجاب میں الیکٹرک بسوں کیلئے دو ہزار چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ