چمن ڈی سی آفس—فائل فوٹو

جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سابق رکنِ قومی اسمبلی کو مشکوک شہریت پر نوٹس دینے والے ڈپٹی کمشنر حبیب بنگلزئی ایک دعوت میں ان ہی سابق ایم این اے کے گھر پہنچ گئے۔

جے یو آئی چمن کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر ڈی سی حبیب بنگلزئی نے سابق ایم این اے کی افغان شہریت کے نوٹس پر معذرت کی۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق ڈی سی نے سابق ایم این اے کے گھر کے ایڈریس پر ملنے والا نوٹس غلط فہمی قرار دیا۔

ترجمان جے  یو آئی چمن کے مطابق ڈی سی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ  نے کمشنر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کی ہے۔

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر حبیب بنگلزئی نے کہا کہ سابق ایم این اے کے گھر جے یو آئی کے ایم پی ایز کی خواہش پر گیا۔

ڈی سی کا کہنا ہے کہ سابق ایم این اے کی رہائش گاہ پر ضلع کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال ہوا۔ 

انہوں نے کہا کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن سابق ایم این اے کی شہریت کی دستاویزات کی خود انکوائری کر رہے ہیں۔ 

ڈپٹی کمشنر کے مطابق اراکینِ اسمبلی کے ساتھ ملاقات کی سوشل میڈیا پر غلط تشہیر کی جا رہی ہے۔

حبیب بنگلزئی نے کہا کہ پروپیگنڈے، الزامات، منفی تنقید مسائل کا جڑ اور ترقی میں رکاوٹ ہیں۔ 

یاد رہے کہ چند روز پہلے ضلعی انتظامیہ نے مشکوک شہریت پر جے یو آئی کے سابق ایم این اے کو نوٹس جاری کیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سابق ایم این اے کی حبیب بنگلزئی نے کہا کہ کے مطابق

پڑھیں:

پیرس میں 50 سال سے اخبار بیچنے والے پاکستانی کو فرانس کا اعلی سول اعزاز دینے کا اعلان

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)پیرس کی سڑکوں پر 50 سال سے زائد عرصے سے اخبار فروخت کرنے والے پاکستانی نژاد علی اکبر کو فرانس کا اعلی سول اعزاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی کے مطابق 72 سال کے علی اکبر پیرس کے آخری اخبار فروش کے طور پر جانے جاتے ہیں جو اب بھی سڑکوں پر اخبار بیچتے ہیں۔ علی اکبر کا تعلق راولپنڈی سے ہے، وہ 1973 میں فرانس آئے تھے اور اخبار بیچنا شروع کیا تھا ۔تاہم اب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے ستمبر میں علی اکبر کو’’نیشنل آرڈر آف میرٹ‘‘کے اعزاز سے نوازا جائے گا ۔واضح رہے کہ فرانس کا اعلی سول اعزاز فرانس میں سول یا عسکری خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
  • جنوبی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر حملہ، دو پولیس اہلکار زخمی
  • دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
  • ناروے کپ اسٹریٹ فٹبال چیمپیئن شپ؛ پاکستانی کھلاڑی اوسلو پہنچتے ہی غائب
  • مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت سلب کرنے والے سابق گورنر ستیہ پال ملک چل بسے
  • پیرس میں 50 سال سے اخبار بیچنے والے پاکستانی کو فرانس کا اعلی سول اعزاز دینے کا اعلان
  • پاکستان کا یوکرین جنگ میں پاکستانی شہریوں کی مبینہ شرکت کے الزامات پر سخت رد عمل، بے بنیاد قرار دیدیا 
  • 5 فٹ لمبا آبی چھپکلی نما جانور 2 ریاستوں کو چکمہ دینے کے بعد گرفتار
  • امریکی شہریت حاصل کرنے والے شادی شدہ جوڑوں کیلئے ویزا پالیسی مزید سخت
  • چینی بحران: تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا چیف جسٹس کو از خود نوٹس کیلئے خط