ملازمین کا تحفظ اور وقار بہر صورت یقینی بنائیں گے ، حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی بھی ریلوے ملازم کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا،پاکستان ریلوے اپنے ملازمین کے تحفظ اور وقار کو بہر صورت یقینی بنائے گا کیونکہ ریلوے ملازمین کا احترام ادارے کی عزت اور وقار کا مظہر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزارت ریلوے میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ٹرینوں کی بروقت روانگی، مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں اور ریلوے ٹریکس کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ریلوے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سسٹم اپ گریڈیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چند روز قبل گجرات ریلوے پھاٹک پر گیٹ مین محمد افضل پر ہونے والے تشدد کے واقعے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ محمد حنیف عباسی نے ریلوے پولیس کی بروقت کارروائی پر اسے خراج تحسین پیش کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر ریلوے کی ہدایت پر ریلوے پولیس نے ملزم شمس عباس کو گرفتار کر کے تھانہ ریلوے پولیس وزیرآباد میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پی اے آرسی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پی اے آرسی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025  سب نیوز 
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور پی اے آرسی بورڈ آف گورنر کے سربراہ رانا تنویر حسین نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے کے بورڈ آف گورنرز کے 49ویں اجلاس کی صدارت کی۔ وفاقی سیکرٹری برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق عامر محی الدین، چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر سید مرتضی حسن اندرابی اور بورڈ کے دیگر ممبران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پی اے آرسی بورڈ کے تمام ممبران کو خوش آمدید کہا اور ملک بھر میں زرعی تحقیق کو آگے بڑھانے میں پی اے آرسی کی خدمات کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے پی اے آرسی ٹیم پر زور دیا کہ وہ بہترین کارکردگی کے لیے اپنی کاوشوں کو جاری رکھے اور کسانوں، محققین اور وسیع تر سائنسی برادری کے ساتھ اپنے روابط کو مزید مضبوط بنائے۔
چیئرمین پی اے آرسی، ڈاکٹر سید مرتضی حسن اندرابی نے بورڈ میٹنگ میں زراعت کے شعبے میں جاری جدید تحقیقی سرگرمیوں اور انتظامی اور مالیاتی چیلنجوں سے نمٹنے میں حاصل کی گئی کامیابیوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے بورڈ کو نئے شروع کیے گئے پروگرامز اور ان کے نتائج کے بارے میں تفصیلات بھی فراہم کیں جن کا مقصد تحقیق کو جدید سائنسی تکنیکوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے، ان پروگراموں میں مویشیوں کی نسلوں کی جینومکس پر مبنی بہتری، سمارٹ زرعی طریقوں، زرعی مشینری کے ڈیزائن میں جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال اور سرٹیفیکیشن اور زراعت کے شعبہ سے منسلک افراد کی تربیت شامل ہیں۔ بورڈ نے رواں مالی سال کے لیے پی اے آرسی کے بجٹ کی بھی منظوری دی۔ اجلاس کے اختتام پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پاکستان میں زرعی تحقیق اور ترقی کو بہتر بنانے اور اجلاس میں فعال شرکت پر بورڈ ارکان کی کاوشوں کو سراہا
ڈ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹی ایل پی کے 600 بندے ہلاک ہونے کا دعوی کرنے والے ذرا لاشیں تو دکھادیں، وزیراعلی پنجاب ٹی ایل پی کے 600 بندے ہلاک ہونے کا دعوی کرنے والے ذرا لاشیں تو دکھادیں، وزیراعلی پنجاب بھارت میں سیکیورٹی خدشات، پاکستان ہاکی ٹیم جونیئر ورلڈکپ 2025 سے دستبردار ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار، رضوان کی ترقی الیکشن کمیشن کے پاس ریفرنس کے بغیر کسی سینیٹر کو نا اہل کرنے کا اختیار نہیں: بیرسٹر گوہر آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے میں اہم پیشرفت، شوگرملز کی وڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹرنگ لازم قرار گورنر کے پی کا وزیراعلی سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم پی ایس ایل کی ٹیموں کا معاہدہ ختم، صرف اہل ٹیمیں نئے معاہدے میں شامل ہوں گی
پی ایس ایل کی ٹیموں کا معاہدہ ختم، صرف اہل ٹیمیں نئے معاہدے میں شامل ہوں گی