این سی سی آئی اے کے افسروں پر کرپشن الزامات کا معاملہ، وفاقی وزیر داخلہ کا اظہار برہمی، سخت کارروائی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
این سی سی آئی اے کے افسروں پر کرپشن الزامات کا معاملہ، وفاقی وزیر داخلہ کا اظہار برہمی، سخت کارروائی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسروں پر کرپشن الزامات کا معاملہ، الزامات پر وفاقی وزیر داخلہ کا اظہار برہمی، سخت کارروائی کا حکم دیدیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے کرپشن میں ملوث تمام افسران کیخلاف فوری ایکشن کی ہدایت کی ہے ، این سی سی آئی اے کے افسروں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا، تحقیقات چھاپوں کے دوران مخصوص اداروں کا نام استعمال کرنے پر شروع کی گئی ہے، اب تک کی تحقیقات کے مطابق اربوں روپے کارروائیوں کے دوران لئے جا چکے ہیں، حاصل کیا جانے والا پیسہ بیرون ملک منتقل کیا جاتا رہا ہے۔
این سی سی آئی اے کے افسروں کے بیرون ملک جانے کی تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہے۔ این سی سی آئی اے کے مزید افسروں سے بھی تحقیقات کرنے کا فیصلہ،ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان سے کرپشن الزامات کی تحقیقات جاری،ڈپٹی ڈائریکٹر سارے معاملے میں اہم کلیدی کردار ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی پی کا پارلیمانی اجلاس، وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور پی پی کا پارلیمانی اجلاس، وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور نومبر 2024میں عمران خان کی رہائی کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے پا گئے تھے، شیر افضل مروت کا دعوی فیلڈ مارشل کی مصری صدر سے ملاقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں، عوام مزید قربانیاں نہیں دیں گے، وزیراعلی خیبر پختونخوا گزشتہ 20ماہ میں صدر مملکت نے 3اور وزیراعظم نے 34غیرملکی دورے کیےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی سی آئی اے کے افسروں کرپشن الزامات وزیر داخلہ
پڑھیں:
اسلام آباد: وزیر داخلہ کا ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ و فٹنس ایرینا کا افتتاح
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین، سینیٹر فیصل سلیم، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے بھی شرکت کی۔
افتتاح کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ پیڈل ٹینس کھیل کر افتتاحی سرگرمی میں حصہ لیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پیڈل ٹینس کورٹ سے ڈپلومیٹک کمیونٹی کو کھیل اور تفریح کی معیاری سہولت میسر آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا حکومت کی ترجیح ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی تزئین و آرائش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپلومیٹک کمیونٹی کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ڈپلومیٹک کمیونٹی کا اسلام آباد میں قیام خوشگوار اور محفوظ بنانا حکومت کا مقصد ہے، ہم اسلام آباد کو عالمی معیار کا دارالحکومت بنائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کھیل اور ثقافت لوگوں کو جوڑنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
محسن نقوی نے پاکستانی قوم کی مہمان نوازی اور خوش اخلاقی کو پاکستان کی پہچان قرار دیا۔ تقریب میں چیئرمین سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔