سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اہمیت کے اہم منصوبوں کی شفافیت کے ساتھ بر وقت تکمیل ہماری ترجیح ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے بروقت تکمیل کے حوالے سے لائحہ عمل پر اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔

وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کے مختلف مراحل میں اصلاحات کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اصلاحات کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اسٹیک ہولڈرز کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی صدارت خود کروں گا۔ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اصلاحات میں معاونت پر وزیراعظم نے شراکت داروں، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا ۔

ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

اجلاس کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے انسانی وسائل کو منصوبوں کے مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی کے مقاصد اور امنگوں سے ہم آہنگ کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔

اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ بروقت پروکیورمنٹ نہ ہونا ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کی بنیادی وجہ ہے۔ای-پروکیورمنٹ اور پراجیکٹ ریڈی نیس کی سہولیات کی فراہمی سے پروکیورمنٹ کو تیز رفتار بنایا جا سکتا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں منظوری کے کئی مراحل شامل ہوتے ہیں جن کو سہل بنانے کی ضرورت ہے۔  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اجلاس میں اصلاحات کے حوالے سے چار ورکنگ گروپس بنانے کی تجویز دی گئی۔ پہلا ورکنگ گروپ ترقیاتی منصوبوں کے منظوری کے مراحل اور تیاری کے حوالے سے اصلاحات پر کام کرے گا ۔ دوسرا ورکنگ گروپ پروکیورمنٹ کو جدید اور شفاف خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے اصلاحات پر کام کرے گا۔ تیسرا ورکنگ گروپ منصوبوں کے لئے زمین کے حصول اور ری-سیٹیلمینٹ کے معاملات میں اصلاحات لانے کے حوالے سے ہو گا جبکہ چوتھا ورکنگ گروپ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے  انسانی وسائل اور اسٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے اصلاحات پر کام کرے گا۔ 

پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے والد انتقال کر گئے

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ, وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ, وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس خان لغاری ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹرز سمیت متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران  موجود تھے۔

سندھ ہائی کورٹ؛ موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے حوالے سے اصلاحات ترقیاتی منصوبوں کے میں اصلاحات منصوبوں کی ورکنگ گروپ وفاقی وزیر اجلاس کو

پڑھیں:

جعلی ویزے: ملوث عناصر، ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کیلئے متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں پروٹیکٹر کے اجراء کے نظام کو فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزراء نے 7 روز میں حتمی سفارشات طلب کر لیں۔ اجلاس میں جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث عناصر اور ایجنٹ مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا  گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے  جنوری سے اسلام آباد میں اے آئی بیسڈ ایپ کا پائلٹ پراجیکٹ  شروع کیا جا رہا ہے۔ اے آئی ایپ سے پہلے ہی علم ہو جائے گا کہ کون سفر کے قابل ہے اور کون نہیں۔ ڈی پورٹ شدہ افراد کا پاسپورٹ منسوخ ہونے کے بعد انہیں دوبارہ ویزا نہ ملنے کو یقینی بنائیں گے۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پروٹیکٹر کا مکمل شفاف  نظام وقت کا بنیادی تقاضا ہے۔ لیبر ویزے پر جانے والے افراد کے پاس مستند دستاویزات کا ہونا ضروری ہے۔ اجلاس میں غیر قانونی تارکین وطن اور نامکمل   دستاویزات کے حامل افراد  کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ای ڈرائیونگ لائسنس، پروٹیکٹر اسٹامپ اور امیگریشن امور پر  تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری و سپیشل سیکرٹری داخلہ اور تمام متعلقہ اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی صرف 20 فیصد آبادی کو صاف پانی نصیب، ایشیائی ترقیاتی بینک
  • ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکیمل، وزیراعظم کو 4 ورکنگ گروپس بنانے کی تجویز
  • پی ٹی آئی فیصلہ کرے کہ ریاست کیساتھ ہے یا متنازع قیادت کے؟ احسن اقبال
  • بائنانس کی سینئر قیادت کا دورۂ پاکستان، وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی فنانسنگ کی منظوری دے دی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 381 ملین ڈالرز کے منصوبوں کی منظوری
  • پیرا فورس کی کارکردگی، شفافیت بڑھانے کیلئے باڈی کیم لگانے کی ہدایت، رویہ ہمیشہ درست اور باعزت ہو: مریم نواز
  • جعلی ویزے: ملوث عناصر، ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
  • حکومتِ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 منصوبوں پر دستخط