ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی فنانسنگ کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے لیے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔ اس رقم کا مقصد پنجاب میں زراعت، تعلیم اور صحت کے شعبوں کو جدید اور مؤثر بنانا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق، ADB کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ فنڈز پنجاب کے تین اہم منصوبوں پر خرچ کی جائیں گی، جن میں زرعی ترقی، تعلیمی نظام کی بہتری اور صحت کی سہولیات کو جدید بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ان منصوبوں کا بنیادی مقصد پنجاب کی معیشت کو مستحکم کرنا اور صوبے میں معاشی ترقی کے مواقع بڑھانا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید اضافہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 14 ارب 57 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
مرکزی بینک نے بتایا کہ 28 نومبر کو ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 58 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب ایک کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جو مجموعی ذخائر کا حصہ ہیں۔