Daily Pakistan:
2026-07-24@10:02:56 GMT

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں 3 معاہدوں پر دستخط

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں 3 معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون کراچی روہڑی سیکشن کے لیے 10 ملین ڈالرز کی پروجیکٹ ریڈینیس فنانسنگ پر دستخط کیے گئے ہیں۔کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کے لیے 3.8 ملین ڈالرز کی پروجیکٹ ریڈینیس فنانسنگ پر اور بلوچستان واٹر ریسورسز ڈیولپمنٹ سیکٹر منصوبے کے لیے 48 ملین ڈالرز کی اضافی فنانسنگ پر دستخط ہوئے ہیں۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق منصوبوں پر سیکریٹری اقتصادی امور محمد کریم اور سیکریٹری ریلوے مظہر علی شاہ نے دستخط کیے ۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدوں پر دستخط کیے۔سیکریٹری اقتصادی امور محمد کریم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اہم منصوبوں پر معاونت کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشکور ہیں۔

دنیا کے امیر ترین سیاستدانوں کی فہرست میں روسی صدر پیوٹن کا پہلا اور ٹرمپ کا تیسرا نمبر

ترجمان کے مطابق اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے ان منصوبوں کے لیے مضبوط عزم پر حکومتِ پاکستان کی تعریف کی۔ایما فین نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ایشیائی ترقیاتی بینک کے لیے

پڑھیں:

سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک "تاریخی جست" ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے مجوزہ سول جوہری معاہدے کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل نہیں ہو جاتا۔

ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جب اس مجوزہ جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے منسلک نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں 1,200 سے زائد پوائنٹس کی کمی
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش