پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کےدرمیان 3 اہم معاہدوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
سٹی 42 : پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کےدرمیان 3 اہم معاہدوں پر دستخط کردیئے گئے۔
وزارت اقتصادی امور نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ معاہدوں کا اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق ایم ایل ون کراچی روہڑی سیکشن کےلئے پراجیکٹ ریڈینیںس فنانسنگ پردستخط ہوئے۔ کوئٹہ بس ریپڈٹرانزٹ کےلئے پرا جیکٹ ریڈینیںس فنانسنگ پر دستخط ہوئے۔ اسکے علاوہ بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹر منصوبے کے لئے اضافی فنانسنگ پربھی دستخط۔
جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق منصوبوں پر سیکرٹری اقتصادی امور اور سیکرٹری ریلویز نے دستخط کئے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدوں پر دستخط کئے۔
سیکرٹری اقتصادی امور نے اس موقع پر کہا کہ اہم منصوبوں پر معاونت کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشکور ہیں۔ کنٹری ڈائریکٹرنے ان منصوبوں کے لئے مضبوط عزم پر پاکستان کی تعریف کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
اس سال اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا اسمارٹ فون کونسا ہے؟
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایشیائی ترقیاتی بینک کے
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔