وزیر اعظم کے وژن ’ڈیجیٹل پاکستان‘ کے تحت 9 نئے ٹیلی کام منصوبوں کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
یونیورسل سروس فنڈ نے وزیراعظم کے وژن ’ڈیجیٹل پاکستان‘ کے حوالے سے ایک اور سنگ میل عبور کرنے کی تیاری کرتے ہوئے 9 نئے ٹیلی کام منصوبوں کی منظوری دی ہے جن کی کل لاگت 13.05 ارب روپے ہے۔
یو ایس ایف بورڈ نے جن 9 منصوبوں کی منظوری دی ہے ان کے تحت ملک کے 11 اضلاع کے 178 ٹاؤنز/ یونین کونسلز اور 753 دیہاتوں میں تقریباً 5.
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا آغاز، ٹیلی کام انفراسٹرکچر لگانے کی فیس کا بھی خاتمہ
جس سے دیہی آبادی کو ڈیجیٹل معیشت میں حصہ لینے اورعالمی ڈیجیٹل دنیا سے جڑنے میں مدد ملے گی۔
منظور شدہ منصوبوں میں 2 اہم پروجیکٹس شامل ہیں، پہلے ’نیکسٹ جنریشن براڈبینڈ سروسز برائے پائیدار ترقی‘ کے تحت 6 منصوبے سات اضلاع کے 753 دیہاتوں میں 1,267,225 افراد کو ہائی اسپیڈ براڈبینڈ اور وائس سروس فراہم کریں گے۔
دوسرے ’آپٹیکل فائبر نیٹ ورک ایکسپینشن‘ کے 3 منصوبے 4 اضلاع کے 178 ٹاؤنز/یونین کونسلز میں 1,428 کلومیٹر فائبر کیبل بچھائیں گے، جس سے 4,292,639 افراد کو کنیکٹیویٹی فراہم ہوگی۔
یہ نئے منصوبے یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 101 ویں اجلاس میں باقاعدہ طور پر منظور کیے گئے، جس کی صدارت یو ایس ایف بورڈ کے چیئرمین اور سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلیکمیونیکیشن ضرار ہشام خان نے کی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں ٹیلی کام نگرانی کا نظام قانونی اور عالمی معیار کے مطابق ہے، پی ٹی اے
اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان، رکن ٹیلی کام جہانزیب رحیم، آزاد بورڈ ارکان محمد یوسف اور محترمہ ایلا مجید، چیف ایگزیکٹو آفیسر یو ایس ایف چوہدری مدثر نوید اور دیگر سینئر اہلکار بھی موجود تھے۔
بورڈ نے شفاف اور سخت جانچ کے بعد منصوبے مختلف سروس پرووائیڈرز کو تفویض کیے، جس میں کم از کم معیار پر پورا اترنے والے بولی دہندگان کا انتخاب کیا گیا۔
مزید پڑھیں:
چیئرمین یو ایس ایف زارار ہشام خان نے ملک بھر میں موبائل ٹاورز اور بیس ٹرانسیور اسٹیشنز کی فائبرزیشن کو بڑھانے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس ضمن میں یو ایس ایف کو مرکزی کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔
انہوں نے حکومت کی پختہ وابستگی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلیکمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کے وژن کے مطابق دیہی آبادی کو معیاری کنیکٹیویٹی فراہم کر کے شہری اور دیہی کمیونٹیز کے درمیان ڈیجیٹل خلا کو ختم کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
چیئرمین نے یو ایس ایف کے دیہی کمیونٹیز کو بااختیار بنانے میں کردار کو سراہا اور کہا کہ کنیکٹیویٹی ڈیجیٹل ترقی اور آئی ٹی سیکٹر کی اہم کلید ہے۔
انہوں نے خاص طور پر یو ایس ایف کی آئی ٹی انڈسٹری، فری لانسرز، اور صحت و تعلیم کی خدمات میں معاونت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ اب تک یو ایس ایف کے منصوبوں کے ذریعے تقریباً 39.4 ملین دیہی آبادی کو براڈبینڈ، وائس اور فکسڈ لائن سروسز فراہم کی جا چکی ہیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر یو ایس ایف چوہدری مدثر نوید نے بورڈ ممبران کو نئے منصوبوں کی تفصیلات پیش کیں، شفاف بولی کے عمل کی وضاحت کی اور متوقع مثبت اثرات پر روشنی ڈالی۔
مجموعی طور پر یہ منصوبے 13.05 ارب روپے سے زائد لاگت کے حامل ہیں اور جغرافیائی طور پر ملک کے مختلف حصوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپٹیکل فائبر پی ٹی اے ٹیلی کام چوہدری مدثر نوید دیہی آبادی ڈیجیٹل پاکستان ڈیجیٹل معیشت شزا فاطمہ خواجہ شہباز شریف میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نیٹ ورک یو ایس ایف یونیورسل سروس فنڈ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی اے ٹیلی کام چوہدری مدثر نوید دیہی ا بادی ڈیجیٹل پاکستان ڈیجیٹل معیشت شزا فاطمہ خواجہ شہباز شریف میجر جنرل ر حفیظ الرحمان نیٹ ورک یو ایس ایف یونیورسل سروس فنڈ منصوبوں کی مزید پڑھیں یو ایس ایف ٹیلی کام آئی ٹی
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم