پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، صدر زرداری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
۔۔فائل فوٹو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے تاریخی برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان کو فخر ہے کہ وہ 1971 میں یو اے ای کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک تھا۔
متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ پاک امارات تعلقات مشترکہ مذہب، اعتماد اور نسل در نسل رشتوں پر قائم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اماراتی قیادت کے ساتھ ہمارے دیرینہ اور گرم جوش تعلقات مثالی ہیں، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون مزید بڑھنے کا یقین ہے۔
تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جی ٹو فریم ورک کے تحت دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ایک اچھے سفر کا آغاز ہے، منصوبے سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امارات میں پاکستانی کمیونٹی دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کررہی ہے، پاکستان یو اے ای کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاگو ہے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ چار نسلوں سے ہمارے خاندان کا یو اے ای سے خصوصی تعلق ہے، بیگم نصرت بھٹو نے آخری ایام یو اے ای میں گزارے، شہید بینظیر بھٹو نے مشکل برسوں میں جلاوطنی گزاری، میری بیٹی آج یو اے ای کو اپنا گھر بنا چکی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان یو اے ای کے ساتھ شراکت داری مزید گہری کرنے کا خواہاں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: یو اے ای کے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
کراچی:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔
جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔