ٹک ٹاکر ایمان پر تشدد اور اس کے بال کاٹنے کے واقعے کی ابتدائی تفتیش میں اہم حقائق سامنے آ گئے ہیں۔ تحقیقات کے مطابق معاملہ ایک سالگرہ کی تقریب کے دوران بظاہر معمولی بات سے شروع ہو کر سنگین صورتحال اختیار کر گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ نصیرآباد اور تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں پیش آئے واقعے میں ایمان کو نظار خان عرف ارمان خان اور اس کے ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق سالگرہ کی تقریب میں ایمان نے نظار خان کے شادی شدہ ہونے کے باوجود مبینہ طور پر کسی دوسری لڑکی سے اس کے تعلقات کا ذکر کر دیا تھا۔ بدقسمتی سے یہ بات نظار خان کی اہلیہ نے بھی سن لی، جس کے بعد معاملہ بگڑ گیا۔
اسی دوران ملزمان نے ایمان پر تشدد کیا، اس کے بال کاٹے اور واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔ ایف آئی آر کے مطابق چاروں مرکزی ملزمان—نظار خان عرف ارمان خان، انیس خان عرف دورانی، جلیل عرف مٹھو اور جبار خان—تاحال گرفتار نہیں ہو سکے، جبکہ واقعے میں ملوث کچھ لڑکیاں بھی روپوش ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک ملزم انیس عرف دورانی خیبر پختونخوا فرار ہو چکا ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر تنویر سپرا نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چار الگ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے حوالگی میں موجود تین ملزمان سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی ویڈیو اور دیگر شواہد کے لیے ملزمان کے موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کرنے کی درخواست متعلقہ اتھارٹی کو دے دی ہے۔
مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ نصیرآباد میں درج کیا گیا ہے۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ سالگرہ کی تقریب میں موجود ثنا نامی لڑکی سمیت چار لڑکیاں اور چار لڑکے بھی واقعے کے وقت وہاں موجود تھے، جن کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے لیکن تاحال کوئی بڑی کامیابی نہیں مل سکی۔
ذرائع کے مطابق ایمان کو تقریب میں اس کی سہیلی ثنا نے اس وجہ سے بلایا تھا کہ اس کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ تیزی سے مقبول ہو رہا تھا اور تقریب میں اسے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سالگرہ کی تقریب کے مطابق

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں