بیوٹی سیلون میں لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے واقعے میں پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
اسلام آباد کے علاقے لوئی بھیر کے بیوٹی سیلون پر کام کرنے والی لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے واقعے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق لڑکی پر مبنیہ تشدد اور بال کاٹنے کے معاملے میں ملوث افراد کو مختلف مقامات چھاپے مارنے کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بیوٹی سیلون کے مالکان اور بااثر افراد نے لڑکی پر تشدد کیا، تشدد کے دوران لڑکی کے بال کاٹ دیے گئے۔
ترجمان کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اسلام آباد پولیس کو وقوعہ سے متعلق بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مزید 2 ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے، جن کی گرفتاری کےلیے کوششیں کی جارہی ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق معاملہ راولپنڈی کی حدود میں ڈیڑھ ماہ قبل پیش آیا تھا، ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ آج سیلون مالک اور با اثر افراد نے لڑکی پر تشدد کیا اور اس دوران اُس کے بال کاٹ دیے تھے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔
ایس ایس پی نے اس معاملے میں ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لڑکی پر تشدد بیوٹی سیلون اسلام ا باد کے مطابق
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔