اسلام آباد سے17 برس پہلے لاپتہ ہونے والی لڑکی ایدھی سینٹرکراچی سے مل گئی، 27 سالہ کرن کواس کے حقیقی والد کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے17 برس پہلے لاپتہ ہونے والی لڑکی ایدھی سینٹرکراچی سے مل گئی، 27 سالہ کرن کو گزشتہ روز اس کے حقیقی والد عبدالمجید کے حوالے کردیا گیا۔

لڑکی کی تلاش سیف سٹی پنجاب کی کاوشوں سے ممکن ہوئی، کرن نے بتایا کہ میں گھر سے آئس کریم لینے نکلی تھی، گلی بھول گئی، راستہ بھٹک گئی توکوئی مجھے ایدھی سینٹراسلام آباد چھوڑگیا، بعد میں مجھے امی ( بلقیس ایدھی صاحبہ مرحوم) کراچی لے آئیں، ایدھی سینٹر میں رہ کر میں نے دینی اوردنیاوی تعلیم حاصل کی۔

آج بہت خوشی ہے کہ والدین سے مل رہی ہوں، ایدھی سینٹر میں بہت اچھا وقت گزا ہمیشہ یاد رہے گا۔

شبانہ فیصل ایدھی نے بتایا کہ کرن کے والدین کی تلاش کے لئے کئی بار بس سروس کے ذریعے اسلام آباد بھیجا گیا لیکن والدین کا سراغ نہیں ملا، چند روز کے دوران ملک بھر سے 12 بچے والدین کے حوالے گئے جاچکے ہیں۔

کراچی سے یہ پانچویں لڑکی ہے جسکے والدین کی تلاش ممکن ہوئی، لڑکی کے والد عبدالمجید نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق قصور سے ہے بیٹی کے لا پتا ہونے کے بعد انھوں نے اپنی بیٹی کوبہت تلاش کیا لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تو بیٹی کے ملنے کے امید بھی دم توڑ رہی تھی لیکن اچانک پولیس ان کے پاس آئی اور انہیں بیٹی کے ملنے کے بارے بتایا۔

ان کہنا تھا کہ 17 برس بعد بیٹی کے ملنے پر وہ بہت خوش ہیں اور ان کی خوشی کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد بیٹی کے

پڑھیں:

امریکی ویزا مسترد ہونے کی وجہ سے خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کر لی

بھارتی ریاست آندھرا پرادیش کے علاقے گنٹر میں 38 سالہ خاتون ڈاکٹر نے مبینہ طور پر امریکی ویزا مسترد ہونے کی وجہ سے خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر روہنی کی موت کا اس وقت پتہ چلا جب خاتون ڈاکٹر کی فیملی نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا اور جواب نہ ملنے کی صورت میں فیملی نے دروازہ توڑا اور اندر داخل ہوئی تو ان کو مردہ حالت میں پایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ خودکشی کرنے والی خاتون ڈاکٹر نے جمعہ کی رات نیند کی گولیاں زیادہ مقدار میں لیں یا انجیکشن لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، تاہم خودکشی کی اصل وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی ہو سکے گا۔

خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی، پولیس کو خاتون کے گھر سے ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ وہ ڈپریشن کا شکار تھی اور اس نوٹ میں ویزا  کی درخواست مسترد ہونے کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والی ڈاکٹر روہنی کی والدہ لکشمی نے  خبر ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ روہنی ایک ذہین طالبہ تھی اور اس نے کرغزستان میں 2005 سے 2010 کے درمیان ایم بی بی ایس مکمل کیا تھا۔ اس کا تعلیمی ریکارڈ شاندار تھا اور اس نے اپنے مستقبل کے لیے بڑے خواب دیکھے تھے۔

روہنی کی والدہ لکشمی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی بیٹی امریکا میں ملازمت کرنے کا خواب دیکھتی تھی، مگر ویزا نہ ملنے پر وہ شدید مایوسی کا شکار ہو گئی تھی۔

والدہ نے یہ بھی بتایا کہ میں نے روہنی کو بھارت میں ہی طبی پیشہ جاری رکھنے کا کہا مگر وہ کہتی تھی کہ امریکا میں مریضوں کی تعداد زیادہ اور آمدنی بہتر ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس کیس کا مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • پہلی پاکستانی شہیدخاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی آج دسویں برسی
  • کراچی کا ٹریفک بے احتیاطی، بے حسی، بے بسی اور لاپروائی کی دردناک داستان
  • امریکی ویزا مسترد ہونے کی وجہ سے خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کر لی
  • حیدرآباد میں ڈاکٹرز کا ’بدبو‘ آنے پر مریض کا علاج کرنے سے انکار کا معاملہ، اب علاج شروع ہوچکا، انچارج ایدھی    
  • کراچی میں پولیس افسر کی 22 سالہ بیٹی کی کنپٹی پر گولی لگی لاش برآمد
  • لاہور سے اغواء ہونے والی دو بہنیں اسلام آباد سے بازیاب، تین ملزمان گرفتار
  • دنیا کی سب سے قیمتی کامک بک: سپر مین نمبر 1 لاکھوں ڈالرز میں نیلام
  • کراچی، شہریوں کے اغوا اور تاوان طلب کرنے کا معاملہ، لڑکی سمیت پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف
  • اسلام آباد، خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم گرفتار