الیکشن ٹربیونل نے عزرداری کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کرانیکا حکم دیدیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان سے این اے 251 سے رکن قومی اسمبلی مولوی سمیع الدین کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔ الیکشن ٹربیونل کے جج محمد عامر نواز رانا نے عزرداری کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حلقے کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر علی جان اور نصیر احمد پیش ہوئے۔ این اے 251 سے منتخب مولانا سمیع الدین کی کامیابی کو پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کے چئیرمین خوشحال خان نے چیلنج کیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

طلال چوہدری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کے سخت ریمارکس

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ بلال چوہدری کو نااہل نہیں کیا جا رہا، صرف کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈیرہ غازی خان ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشیر حذیفہ رحمان نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سماعت کی دوران سماعت کمیشن حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ طلال چوہدری واضح طور پر ضابطہ اخلاق کے مرتکب ہوئے ہیں۔

وزیر مملکت کسی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے مجاز نہیں۔ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ وزیر مملکت طلال چوہدری  نے خلاف ورزی کی اور پیش ہونا بھی گوارا نہیں کیا۔

طلال چوہدری کے وکیل نے بتایا کہ موکل کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انہیں حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے ڈیرہ غازی خان ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے حذیفہ رحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ وزارت رکھنا چاہتے ہیں، حذیفہ رحمان نے جواب دیا کہ میں ہمیشہ قانون کا پابند رہتا ہوں۔اگرانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی توغیرمشروط معافی مانگتا ہوں، میں نے کارنر میٹنگ میں نہیں، میوزیکل نائٹ میں شرکت اور تقریر کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ کیس کی دستاویزات حذیفہ رحمان کے سپرد کی جائیں۔حذیفہ رحمان باضابطہ جواب جمع کرائیں۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

 

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن نے بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا
  • طلال چوہدری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کے سخت ریمارکس
  • ضمنی انتخاب میں کوئی غیر معمولی شکایت موصول نہیں ہوئی ،چیف الیکشن کمشنر
  • این اے 18ہری پور ضمنی انتخاب: 169 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، ن لیگی امیدوار آگے
  • ضمنی الیکشن پُرامن رہا، انتخابات میں خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، چیف الیکشن کمشنر
  • ضمنی انتخاب میں کوئی غیر معمولی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے، چیف الیکشن کمشنر
  • این اے 18 ہری پور ضمنی انتخاب، 22 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگی امیدوار آگے
  • ہری پور: این اے 18 میں ضمنی انتخاب جاری، پولنگ اسٹیشن 124 پر پہلا ووٹ کاسٹ
  • ڈی جی خان، این اے 185 کے ضمنی انتخاب کی پولنگ آج ہو گی، مقابلہ دلچسپ ہونے کی توقع