ڈی جی خان، این اے 185 کے ضمنی انتخاب کی پولنگ آج ہو گی، مقابلہ دلچسپ ہونے کی توقع
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
ڈی جی خان:
ڈیرہ غازی خان کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 185 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ آج ہوگی۔
پولنگ عملہ اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ چکا ہے جبکہ انتخابی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 310 ہے، جن میں 2 لاکھ 22 ہزار 392 مرد اور 1 لاکھ 95 ہزار 918 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
ضمنی انتخاب کے لیے 226 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ ووٹرز کے لیے 460 پولنگ بوتھ مختص کیے گئے ہیں، جہاں مناسب سیکیورٹی اور سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔
این اے 185 کے ضمنی الیکشن میں تین بڑی سیاسی جماعتوں سمیت کل 8 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ، مسلم لیگ ن کے سردار محمود قادر خان لغاری، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے عبدالعزیز شامل ہیں۔
یہ حلقہ ڈیرہ غازی خان کی شہری آبادی کے ساتھ ساتھ تحصیل کوٹ چھٹہ کے شہری و مضافاتی علاقوں پر مشتمل ہے، جہاں انتخابی سرگرمیوں میں گزشتہ کئی روز سے تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
انتظامیہ نے پولنگ کے پُرامن انعقاد کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے اور ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ بلاخوف پولنگ اسٹیشنز کا رخ کریں اور اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔