data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کی فضا کو انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ تازہ ماحولیاتی اعداد و شمار کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے، اور کچھ دیر قبل کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 225 ریکارڈ کیا گیا، جو ’انتہائی مضر‘ کیٹیگری میں شمار ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس سطح کی آلودگی سانس اور دل کی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ کرتی ہے۔

ادھر پنجاب میں بھی حکومتی اقدامات کے باوجود فضائی آلودگی میں کوئی واضح کمی نہیں آ سکی۔

لاہور اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر ہے، جہاں ایئر پارٹیکیولیٹ میٹرز کی سطح 198 تک پہنچ گئی ہے۔ طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسے حالات میں بچے، بزرگ اور سانس کے مریض خصوصی احتیاط کریں، کیونکہ فضا میں شامل مضر ذرات انسانی صحت پر فوری اور طویل المدتی منفی اثرات ڈال سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ریکارڈ؛ 19 ارب 73 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مجموعی ذخائر 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 19 ارب 73 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری ذخائر ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ بڑھ کر 14 ارب 55 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو 1 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 5 ارب 18 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور موٹرسائیکل سوار جاں بحق
  • معیشت اور روزمرہ زندگی کے کام روبوٹس بدل دیں گے ، ایلون مسک
  • چین میں انوکھی کاکروچ کافی نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر دیے
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل، گرفتار 3ملزمان کی نیب کو پلی بارگین کیلئے درخواست
  • بڑھتے اسموگ نے لاہور کو ایک بار پھر پنجاب کا آلودہ ترین شہر بنا دیا
  • دبئی ائیر شو، تیجس طیارے کی تباہی نے بھارتی دفاعی سازوسامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے
  • وفاق نے گیارہویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے صوبوں کوبلا لیا
  • ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ریکارڈ؛ 19 ارب 73 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے
  • پنجاب میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے تشویشناک اعداد و شمار؛ فیکٹ شیٹ جاری