2025-11-23@07:05:00 GMT
تلاش کی گنتی: 3020

«حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے»:

    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں صبح 8 بجے سخت سیکورٹی میں پولنگ شروع ہوگئی، جو شام 5 بجے اختتام پذیر ہوگی۔ زیادہ تر نشستیں اس وقت خالی ہوئی تھیں، جب پی ٹی آئی کے وہ اراکین نااہل قرار پائے تھے جنہیں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی 2023 کے پُرتشدد واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر سزائیں سنائی گئی تھیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور، این اے 96 فیصل آباد، این اے 104 فیصل آباد، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب اسمبلی...
    قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوگیا جو کہ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک رہے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 2792 پولنگ سٹیشنز میں سے 408 انتہائی حساس اور 1032 حساس قرار دیئے گئے ہیں، 2 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی کیلئے...
    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں ہائی کورٹس میں تعینات ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کا جائزہ لیا جائے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 25 نومبر کو دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں طلب کیا۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ہائیکورٹس میں تعینات ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کے بارے میں مجوزہ ڈیٹا فارم کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں جائزہ لینے کے لیے مجوزہ ڈیٹا فارم جوڈیشل کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ Tagsپاکستان
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیئرمین علامہ اقبال کونسل سابق آئی جی پولیس ذوالفقار چیمہ نے حکیم الامت علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے حوالے سے شاندار تقریب منعقد کی اور جس طرح انہوں نے ہماری عوام خصوصاً نئی نسل کو علامہ اقبال کی آفاقی شاعری اور فلسفہ خودی سے آگاہ کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ قائد اعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کے پہلے بجٹ میں انتہائی نامساعد حالات کے باوجود علامہ اقبال کی تعلیمات کے فروغ کے لیے ایک لاکھ روپے کے فنڈ سے اقبال اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ آنے والی نسلوں کو اقبال کی انقلابی...
    چیچہ وطنی: چیچہ وطنی میں حلقہ این اے 143 اور پی پی 203 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت اور فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق شہر بھر میں 2100 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر خصوصی نگرانی کی جارہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اے کیٹیگری کے پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ضمنی انتخابات میں مجموعی طور پر 19 پولنگ اسٹیشنز کو اے کیٹیگری، 115 کو بی اور 336 کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ ایلیٹ فورس اور کوئیک ریسپانس...
    ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے پاسپورٹ پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کیلئے ویزا لگا ہوا تھا، ملزم کی جانب سے لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری کردہ ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا گیا جو جعلی نکلا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کیا، محمد آصف نامی ملزم بین الاقوامی پروازکے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے پاسپورٹ پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کیلئے ویزا لگا ہوا تھا،...
    —فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات میں ذرائع ابلاغ کے لیے ضابطۂ اخلاق جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے ذرائع ابلاغ کو ہدایت کی ہے کہ غیر سرکاری نتائج پولنگ کے اختتام کے کم از کم ایک گھنٹے بعد سے نشر کیے جائیں اور واضح لکھا جائے کہ یہ نتائج غیر حتمی اور جزوی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ حکام سے مناسب تادیبی کارروائی کے لیے رجوع کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں پر ضمنی انتخابات کل ہوں گےدوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی ڈیوٹی کے دوران پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ الیکشن...
    آئی جی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق، دفعہ 144، اسلحہ پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔ الیکشن میٹریل کی ترسیل و آمدورفت جاری ہے، محفوظ ترسیل کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ 939 مردانہ، 889 زنانہ، 964 جوائنٹ پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز اور الیکشن  کمیشن عملے کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ 13 قومی و صوبائی حلقوں پر کل ہونیوالے ضمنی انتخابات کی سکیورٹی پر 20 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ووٹرز کو حق رائے دہی...
    پنجاب کے 13 قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے موقع پر امن و امان  کے  قیام  کے لیے  فوج ، سول آرمڈ فورسز کی بھاری تعیناتی ہوگی وزارتِ داخلہ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لیے افواجِ پاکستان اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ فوج اور سول آرمڈ فورسز 22 سے 24 نومبر تک تعینات رہیں گی اور 23 نومبر کے ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی۔ ادھر  سکیورٹی پر 20 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ سرگودھا سے نمائندے کے مطابق  13 حلقوں میں قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں آج ضمنی الیکشن پر...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پوری پنجاب کابینہ اور تمام محکموں کا سخت احتساب کیلئے دوسرے روز بھی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں تمام ڈیپارٹمنٹس کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر محکموں میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کی کڑی سکروٹنی جاری جبکہ کامیابیوں کا ناقابل تردیدریکارڈ اور نئے فیصلہ کن اقدامات کیے گئے۔ وزیراعلیٰ کی صدارت میں 3 گھنٹے طویل محکمانہ پر فارمنس ریویو اجلاس میں پنجاب میں شاندار کامیابیوں کی طویل فہرست پیش اور مستقبل کے بڑے فیصلے بھی کیے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 33 ارب روپے کے تاریخی ریونیو کے ساتھ پنجاب مائنز اینڈ منرلز نے کارکردگی کا نیا معیار متعین کر دیا ہے۔ صرف ایک سال میں کلینک آن ویل...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق آئین کے آرٹیکل 220 اور الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 233 کے مطابق جاری کیا گیا ہے جو قومی و صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے نافذ ہوگا۔ ضابطہ اخلاق میں بتایا گیا کہ ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکار آرٹیکل 245 کے تحت اپنے مقررہ کردار کے مطابق فرائض انجام دیں، ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک محفوظ رسائی فراہم کرنا، پولیس پہلے رسپانڈر، سول آرمڈ فورسز دوسرے رسپانڈر (اسٹینڈ بائی) اور پاک فوج تیسرے رسپانڈر (کیو آر ایف) ہوگی۔ فورسزکو...
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ڈیوٹی کے دوران پاک فوج / سول آرمڈ فورسز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا۔⁠ضابطہ اخلاق کے مطابق پولیس پہلی سول آرمڈ فورسز دوسری اور پاک فوج تیسری رسپانڈر (کیو آر ایف) ہوگی، فوج انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کے باہر تعینات ہوگی۔بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پریس پر پاک فوج / سول آرمڈ فورسز سیکیورٹی پر مامور ہوں گی، بیلٹ پیپرز اور انتخابی مواد کی ترسیل کے دوران پاک فوج / سول آرمڈ فورسز سیکیورٹی فراہم کریں گی۔ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ ہر افسر وہ اختیارات استعمال کرے گا جو الیکشن کمیشن نے تفویض کیے ہیں، ڈی آر او، آر او اور پولنگ اسٹاف کو ان کے فرائض کی ادائیگی میں مکمل سہولت فراہم کریں گے۔کسی بھی...
    وزارتِ داخلہ کی سفارش اور وفاقی حکومت کی منظوری سے 22 تا 24 نومبر 2025 کے دوران پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو اسٹینڈ بائی، ریسپانس موڈ میں تعینات کیا جائے گا جبکہ رینجرز کو فوری ردعمل یونٹس (Quick Reaction Force) کے طور پر تیسری دفاعی مرحلے میں خدمات فراہم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پاک فوج، سول فورسز اور مقامی پولیس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ای سی پی نے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 218(3) اور آرٹیکل 220 کے تحت حاصل اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے 23 نومبر 2025 کو...
    اسلام آباد (آئی این پی )  رکن قومی اسمبلی  شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ میری اطلاعات ہیں کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی ہے۔ انٹرویو میں   شیرافضل نے دعویٰ کیا کہ پہلے بھی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی تھی بانی  اور بشریٰ بی بی نے انکار کیا تھا۔علی امین گنڈاپور بااختیار وزیراعلیٰ رہے جس کی انھوں نے قیمت ادا کی، پی ٹی آئی کی قیادت کو بے اختیار وزیراعلیٰ عثمان بزدار جیسے لوگ سوٹ کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو جانتا ہوں بانی جو حکم دیں گے وہ اس پر من وعن عمل کریں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پاس کسی کو ٹرانسفرکرنے کے اختیارات ہیں۔ 7مرتبہ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل آئے پھر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت ) سکھر اسمال ٹریڈ ر ز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ تاجروں کے اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کو قائم رکھ کر ہی تاجروں کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں،الحمد اللہ سکھر اسمال ٹریڈرز روز اول سے چھوٹے تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے اور انکے مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ اقدامات اٹھا رہی ہے، آج سکھر اسمال ٹریڈرز میں شہر کی اہم تجارتی یونینز نیو آئرن مارکیٹ گولیمار سکھر اور انجمن تاجران نیم کی چاڑھی کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نے اپنے ذاتی مفادات کے بجائے تاجروں کے اجتماعی مفادات کیلئے کام کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج شہر بھر کی تجارتی تنظیمات سکھر...
    برسلز (ویب ڈیسک) نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سجییارٹو سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا، دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹیپینڈیئم ہنگیری کم پروگرام 2026–2028 کے تحت تعاون کے فریم ورک میں ایم او یو کی تجدید پر بھی دستخط کیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات برسلز میں منعقدہ چوتھے ای یو انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سجییارٹو سے ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق دوران ملاقات دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا، اس دائرہ کار میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی،...
    واشنگٹن(ویب ڈیسک)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد خصوصی پیغام جاری کردیا۔رونالڈو کی ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی امریکی دورے کے موقع پر منعقد کیے گئے ایک خصوصی عشائیے میں ہوئی۔ رونالڈو اپنی ہونے والی اہلیہ جارجینا روڈریگوِز کے ہمراہ اس عشایئے میں شریک ہوئے جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ انہوں نے کیپشن میں ایک دل چھو لینے والا پیغام بھی لکھا ’جناب صدر، دعوت دینے اور آپ اور خاتون اول کے مجھے اور میری ہونے والی بیوی، جارجیناکے پرتپاک استقبال کے لیے شکریہ۔ ہم میں سے ہر ایک کے پاس دینے کے لیے کچھ نہ کچھ معنی...
    واشنگٹن: (نیوزڈیسک) امریکی اراکین کانگریس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خط لکھ دیا جس میں حکومت کے ویژنری اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ خط امریکی کانگریس کے اراکین تھامس آر سوزی اور جیک برگمَن نے لکھا، امریکی کانگریشنل پاکستان کاکس کے دونوں ممبران نے مریم نواز کو مشترکہ خط ارسال کیا، تھامس آر سوزی امریکی ایوانِ نمائندگان میں خارجہ پالیسی پر مؤثر آواز سمجھے جاتے ہیں۔ جیک برگمَن امریکا کی ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے سینئر اور بااثر رکن ہیں، دونوں ارکان امریکی کانگریشنل پاکستان کاکس میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، ان کا مشترکہ خط پاکستان امریکہ تعلقات پر اہم پالیسی پیغام تصور کیا جا رہا ہے۔ سوزی اور برگمن کا خط واشنگٹن میں پاکستان سے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچے۔پولیس نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر روک دیا۔داہگل ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے قافلے کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔ سہیل آفریدی کے ہمراہ مینا خان و دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔
    —فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچے۔پولیس نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر روک دیا۔داہگل ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے قافلے کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔ سہیل آفریدی کے ہمراہ مینا خان و دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔
    سٹی42 : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔   ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدواروں کی توجہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 182 کی طرف مبذول کرائی گئی ہے۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم   پولنگ ڈے سے قبل 48 گھنٹوں کے دوران یعنی پولنگ کے اختتام تک آنے والی نصف شب تک حلقے میں عوامی اجتماع، جلسے، جلوس یا ریلی کا انعقاد، شرکت یا اس کی ترغیب دینا قانونا ممنوع ہے۔   قانون شکنی پر دو سال تک...
    ویب ڈیسک : نادرا نے خیبر پختونخوا میں اپنے مراکز کے لیے موسمِ سرما 2025 کے نئے اوقاتِ کار جاری کر دیے ہیں۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق نادرا کے نئے اوقات آج19 نومبر سے نافذ ہو گئے ہیں۔ نادرا کے ریجنل ہیڈ آفس اور زونل دفاتر نئے شیڈول کے مطابق صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ نادرا کے رجسٹریشن سینٹرز جو ہفتے میں پانچ دن کام کرتے ہیں ایک ہی شفٹ میں کام کریں گے اور ان کے اوقات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم اس سے قبل نادرا نے والدین کو اپنے بچوں...
    اسلام آباد (خبر نگار+نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے ابھی سے حفاظتی تیاریوں کی ہدایت کی اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے قلیل المدتی منصوبے کی منظوری بھی دے دی۔ شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔ وزیراعظم کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے پانی...
    کراچی (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے 130 ملین ڈالر کی منشیات ضبط کر لی۔ پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم  سکیورٹی  پٹرول کے دوران بحیرہ عرب  میں آپریشن کیا۔ آپریشن  سعودی عرب کی زیرقیادت کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی ٹاسک فورس 150 کی معاونت میں کیا گیا۔ مشکوک ماہی گیرکشتی سے 2 ہزار کلو  سے زائد آئس ضبط کر لی گئی۔ یہ 2 ماہ میں پاک بحریہ کا مسلسل تیسرا کامیاب آپریشن ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاک بحریہ سمندر میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاک بحریہ قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ پاک بحریہ عالمی میری ٹائم سکیورٹی...
    ملاقات کے دوران اے ٹی آئی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہتر جمہوری روایات وکلچر کے فروغ کیلئے ''طلبہ یونین'' پر عائد پابندی ختم کرکے طلبہ کو اپنے جمہوری حق کیلئے ''ایس او پیز'' کے ساتھ یونین کے الیکشن کروانے کی اجازت دی جائے، تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں پر تعلیمی اداروں میں مداخلت پر پابندی لگا کر صرف طلبہ کو تعلیمی اداروں میں مثبت سرگرمیوں کی اجازت دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدرفیصل قیوم ماگرے نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کیلئے سیاسی جماعتوں کا پہلا ایجنڈا مضبوط ومستحکم پاکستان ہونا چاہیے۔ تعلیمی نظام اور اداروں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ''طلبہ یونین'' پر عائد پابندی ختم کی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی آئندہ برس مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی ہدایت، وزرات موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے قلیل مدتی منصوبے کی منظوری، فوری عملدرآمد شروع کرنے کی ہدایت وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. وزیرِ اعظم نے کہا آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے. وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں. ...
    —فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے ابھی سے تیاری کرنے کی ہدایت کر دی۔موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کے لیے قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور این ڈی ایم اے مربوط حکمت عملی بنائیں۔ سیلاب میں جانی نقصانات سے بچاؤ ہماری سیاست کا محور ہونا چاہیے: مصدق ملکمصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہمارا نکاسی کا نظام موجودہ موسمی شدت کا مقابلہ نہیں کر پا رہا ہے، طویل مدتی حکمت عملی کے تحت 5 سال میں موسمیاتی مطابقت کا حامل...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے،وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی...
    ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ مل کر مربوط منصوبہ سازی کی ہدایت کی ہے، کہنا ہے کہ پیش کردہ قلیل مدتی منصوبے پر فوری عملدرآمد شروع کیا جائے۔  وزیراعظم کی زیرصدارت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق حکومتی حکمت علی پر جائزہ اجلاس ہوا۔ جس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کو آئندہ برس مون سون کے حوالے سے اشاریوں کے عالمی تخمینوں اور  وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔  پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان اجلاس میں وزیراعظم نے  آئندہ سال مون سون میں کسی بھی جانی و مالی...
    ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ صوبے میں غیر قانونی مقیم افغان اور دیگر غیر ملکی شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جبکہ غیر قانونی افغان شہریوں کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔  صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تین ہفتوں میں 6 ہزار 220 افغانیوں کو واپس اپنے ملک بھجوایا گیا، ویسلز بلور کے تحت کئی شہریوں نے حکومت کو درست معلومات فراہم کیں۔ پنجاب؛ آئمہ کرام کے وظیفے کی منظوری و نگرانی کا نیا نظام تیار انہوں نے کہا کہ ویسلز بلور کے تحت معلومات دینے والے شہریوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ 
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے 23 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی، دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کے دلیر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرأت پر فخر ہے، خیبر پختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاک دھرتی سے فتنہ الہندوستان کا مکمل صفایا ہو گا۔
    (عیسیٰ ترین)کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج یعنی 19 سے 24 نومبر تک ہوگی۔ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں اپیلیٹ ٹریبونل کے پاس دائر کرنے کی آخری تاریخ 28 نومبر ہے، ان پر فیصلے کی آخری تاریخ 3 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 4 دسمبر کو اور دست برداری و حتمی فہرست 5 دسمبر کو کو شائع ہوگی ،انتخابی نشان کی شیڈول کے تحت امیدواروں کو الاٹمنٹ 6 دسمبر کو ہوگی جبکہ پولنگ اتوار 28 دسمبر 2025ء کو اور نتائج کی تکمیل 31 دسمبر 2025ء کو کیجائے گی ۔ سلمان خان اور شاہ رخ خان کا مستقبل کیا؟ ماہر نجوم کی حیران کن...
    لاہور(نیوزڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کیخلاف 12 مقدمات کی تفتیش کے لیے 12جے آئی ٹیز تشکیل دے دیں۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 7 جے آئی ٹیز لاہور اور 5 شیخوپورہ میں درج مقدمات کی تفتیش کریں گی۔ جے آئی ٹیز دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج مقدمات کی تفتیش کریں گی جبکہ جے آئی ٹیز میں پولیس، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ ان مقدمات کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹیز بنانے کی درخواست پنجاب پولیس نے کی تھی، کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف 75 سے زائد مقدمات میں 2 ہزار سے زائد نامزد شرپسند گرفتار ہیں۔
    چیئرمین سی ڈی اے سے پنجاب مینجمنٹ سروسز کے پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پنجاب کے صوبائی مینجمنٹ سروسز کے ساتویں پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران و فیکلٹی نے منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پنجاب صوبائی مینجمنٹ سروسز کے ساتویں پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ ظفر اقبال نے پی ایم ایس افسران کو سی ڈی اے کے انتظامی ڈھانچہ، فنکشنز اور آپریشنز کے متعلق بریفنگ دی۔ افسران کو اسلام آباد کے ماسٹر پلان اور زوننگ ریگولیشنز کے نفاذ اور شہری منصوبہ بندی کے بارے...
    پی ٹی آئی نے بانی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف نے بانی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا ،تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی، سلمان اکرم راجہ کی سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا۔ درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ لارجر بینچ نے ملاقات کا فیصلہ دیا،بانی سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت درخواست پر حکام کیخلاف کارروائی نہیں کی،عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی،ہائیکورٹ کے حکم کی...
    جاپان میں کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں بھالو، خاص طور پر پہاڑی یا دیہی علاقوں میں انسانی آبادی کے قریب آ رہے ہیں اور انہیں دور رکھنے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔  جاپان کے ضلع گِفو میں مقامی حکومت نے بھالو دیکھے جانے کی بڑھتی ہوئی رپورٹس کے باعث ڈرون پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات میں بھالو کی قدرتی خوراک کم ہو رہی ہے اور آبادی ہلکی ہونے کی وجہ سے بھالو انسانوں کے نزدیک آ رہے ہیں۔  ڈرونز میں اسپیکرز لگائے گئے ہیں جن سے شکاری کتوں کی آواز چلائی آتی ہے۔ یہ آواز بھالوؤں کو خوفزدہ کرتی ہے اور ان کو واپس جنگلوں کی جانب بھگانے میں مدد دیتی ہے۔ ساتھ ہی کچھ...
    اسلام آباد (آئی ا ین پی )نادرا کی جعلی ویب سائٹ کا انکشاف ہو ا ہے جس کے بعد نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کوتحقیقات کیلئے شکایت جمع کرا دی گئی۔نادرا کی جانب سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد کیلئے   الرٹ جاری  کردیا گیا ۔ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ تارکین وطن ویب سائٹ سے ہوشیار رہیں، نادرا کارڈسنٹر کے نام کی یہ جعلی ویب سائٹ ہے، جعلی ویب سائٹ اوورسیز پاکستانیوں، خصوصا برطانیہ میں مقیم شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی اور جعلسازی میں ملوث ہے۔حکام کے مطابق ویب سائٹ کا نادرا کے نام پر شناختی کارڈ اور نائیکوپ سے متعلق خدمات اور ملازمتوں کی فراہمی کا دعوی جھوٹا ہے، اس ویب سائٹ کا نادرا...
    امن مذاکرات کی بحالی کیلئے یوکرینی صدر کَل ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونگے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز یوکرینی صدر نے کَل (بُدھ) کو ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی بدھ (کَل) ترکیہ کا دورہ کریں گے جس کا مقصد روس کے ساتھ امن مذاکرات کو بحال کرنا ہے۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ کَل ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونگے جہاں روس کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کے علاوہ جنگی قیدیوں کے تبادلے کی بحالی پر بھی بات ہوگی۔زیلنسکی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ترکیہ کے دورے میں امن مذاکرات کو “دوبارہ متحرک” کرنے...
    راولپنڈی:(نیوزڈیسک) 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے لوگ قرعہ اندازی کے نتائج کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے تاہم اب ان کا انتظار ختم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 1500 روپے کا پرائز بانڈ اپنی کم قیمت اور بڑے انعامات کی بدولت پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول سرمایہ کاری ذرائع میں شمار ہوتا ہے، اور یہ ڈرا ہر تین ماہ بعد منعقد کیا جاتا ہے۔ راولپنڈی میں نیشنل سیونگز آرگنائزیشن نے 1500 روپے کے پرائز بانڈ کے ڈرا نمبر 104 کے نتائج جاری کر دیے۔ ہزاروں سرمایہ کاروں کی نظر اس اہم قرعہ اندازی پر جمی ہوئی تھی، جو ایک بڑے انعام اور متعدد ثانوی انعامات پر مشتمل تھی۔ اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کا ذکر تھا۔ میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔ قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار، پی ٹی آئی نہیں مان رہی تو نہ مانے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ہم نے پاکستان کے سافٹ امیج کو آگے لے کر جانا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا گاڑیوں پر ای ٹیگ اور ایم ٹیگ اور اسلام آباد کے شہریوں کا ڈیٹا جمع کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ بہت ضروری ہے کہ...
    کراچی (این این آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روڈ ٹریفک متاثرین کی یاد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں ٹریفک حادثات قیمتی جانیں نگل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری اور قوانین کی خلاف ورزی حادثات کی بنیادی وجہ ہے، جبکہ غیر تربیت یافتہ ڈرائیور اور ناقص سڑکیں بھی حادثات میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔ گورنر سندھ نے زور دیا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد حادثات میں نمایاں کمی لا سکتا ہے۔ بڑے شہروں میں جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جبکہ عوامی آگاہی مہمات حادثات کی شرح کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
    الیکشن کمیشن کیجانب سے جاری بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز کیجانب سے کاغذات نامزدگی جاری کرنیکا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ضلع کوئٹہ میں کاغذات نامزدگی کے اجرا اور وصولی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 15 نومبر کو ایک ہی روز میں چاروں ٹاؤنز کے ریٹرننگ افسران نے مجموعی طور پر 205 کاغذات نامزدگی جاری کئے اور 494 درخواستیں وصول کیں۔ ذرائع کے مطابق 13 سے 15 نومبر کے دوران زرغون ٹاؤن میں ریٹرننگ افسران نے 87 فارم جاری کیے، جبکہ 223 کاغذات نامزدگی وصول کیے۔ چلٹن ٹاؤن میں مجموعی طور پر 16 کاغذات جاری کیے گئے، جبکہ 105 درخواستیں موصول ہوئیں۔ سریاب ٹاؤن میں...
    روسی وزارت خارجہ نے تنازعات کا پائیدار حل صرف مذاکرات کو قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان اور افغانستان تحمل کا مظاہرہ کریں، اختلافات بات چیت سے حل کریں، کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے باز رہیں اور بات چیت جاری رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے بعد روس نے بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے پریس بریفنگ میں کہا کہ خطے میں استحکام روس اور عالمی برادری کی ترجیح ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستان اور افغانستان کو اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ ترجمان ماریا زخارووا...
    سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک ہو رہا ہے، 4.5 کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعلیٰ کو اپنے بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان انہوں ںے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، بشمول سی سی ٹی وی فوٹیج، جمع کر کے اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے اپنی حکومت کی پالیسی گائیڈ...
    طلباء و طالبات نے کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا اور منعقد کی گئی سرگرمیوں پر شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی مختلف جامعات اور مدارس کے 400 سے زائد طلباء و طالبات نے پاکستان رینجرز (سندھ) کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق شرکاء کو پاکستان رینجرز (سندھ) کی بنیادی ذمہ داریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔ معلوماتی دورے کے دوران رینجرز کے اسپیشل دستوں نے دہشتگردی سے نبرد آزما ہونے کیلئے مختلف مشقوں اور ڈرلز کے مظاہرے پیش کیے۔ بعد ازاں شرکاءنے رینجرز شوٹنگ اور سیڈل سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں بارڈر پر ہونے والی اونٹ بردار پیٹرولنگ اور فائرنگ کے مظاہرے...
    پنجاب کی جیلوں میں "ملاقات ایپ" سے ملاقات اب اور بھی آسان بنا دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے جیل ملاقاتوں کی ایڈوانس بکنگ کیلئے ایپ لانچ کی ہے جس کی مدد سے شہری گھر بیٹھے اپنے پياروں سے ملاقات کی بکنگ کروا سکتے ہیں اور باآساني ان سے بات چيت کر سکتے ہيں۔ اسلام ٹائمز۔ جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات ایپ کے ذریعے ایڈوانس آن لائن بکنگ کی سہولت پنجاب کی تمام جیلوں میں فراہم کردی گئی ہے۔ پنجاب کی جیلوں میں "ملاقات ایپ" سے ملاقات اب اور بھی آسان بنا دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے جیل ملاقاتوں کی ایڈوانس بکنگ کیلئے ایپ لانچ کی ہے جس کی مدد سے شہری گھر بیٹھے اپنے پياروں سے ملاقات کی بکنگ کروا...
    کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کی 5 نئی ڈبل اسٹوری بیرکس تیار کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیرمین ٹاسک فورس رانا منان خان اور سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے نئی بیرکس کا افتتاح کیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کی 5 نئی ڈبل اسٹوری بیرکس تیار کی گئی ہیں۔ نئی بیرکس میں 2 ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔ چیرمین ٹاسک فورس اور سیکرٹری داخلہ نے نئی بیرکس میں موجود اسیران سے گفتگو کی اور انکے مسائل جانے۔ ایسے تمام اسیران کو مفت لیگل ایڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی جو خود وکیل کی فیس ادا نہیں کر سکتے۔ سیکرٹری داخلہ نے ہدایت دیں کہ اسیران کو تمام بیرکس میں موسم...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ حج کے اگلے سال کے واجبات (دوسری قسط) کی وصولی کے لیے آج (ہفتے کو) مخصوص برانچیں کھولیں جائیں گی۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق ایس بی پی کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ حج کے آپریشنز کے لیے مقرر کی گئی تمام برانچیں ہفتہ 15 نومبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی رہیں گی تاکہ متوقع حاجیوں کو حج واجبات (دوسری قسط) جمع کروانے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ یاد رہے کہ 9 نومبر کو سرکاری ’ریڈیو پاکستان‘ کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ جون2025کے اختتام پر پا کستان کا سر کاری قرضہ 80اعشاریہ5ٹر یلین روپے تھا، تاہم فسکل رسپانسلبٹی اینڈ ڈیٹ لمیتیشن ایکٹ (FRDLA) کی تعریف کے تحت یہ قرضہ 73اعشاریہ دو ٹریلین روپے تھا۔ 2025کے دوارن کل سر کاری قرضے میں9.3 ٹر یلین روپے کا اضافہ ہواجو یومیہ 25اعشاریہ 4ارب روپے بنتا ہےبیرونی اور اندرونی قرضوں کا بوجھ کو کم کرنے کیلئے مالیاتی نظم وضبط کو مضبوط بنا نے کے پالیسی اقدامات کر ر ہے ہیں۔تاہم فسکل رسپانسلبٹی اینڈ ڈیٹ لمیتیشن ایکٹ کی تعریف کے تحت2025میں8اعشاریہ دو ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا جو یومیہ 22اعشاریہ تین ارب روپے بنتا ہے،ا س اضافے سے نمٹنے کیلئے حکومت نے...
    جے رام رمیش نے کہا کہ آر ایس ایس نے تحریک آزادی کے موقع پر دھوکہ دیا، آئین اور بھارتی قومی پرچم پر حملہ کیا، اپنی طویل روایت کیساتھ اس نے قومی مفاد سے غداری کی ہے، یہ ایک فرضی قوم پرست تنظیم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ آر ایس ایس نے امریکہ میں اپنے مفادات کے لئے "پاکستان کے سرکاری لابنگ ونگ" کی خدمات حاصل کی ہے، تاہم آر ایس ایس نے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔ کانگریس کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ آر ایس ایس نے قومی مفاد کے ساتھ غداری کی ہو۔ آر ایس ایس کے قومی میڈیا و تشہیر کے سربراہ سنیل امبیکر نے کہا...
    وزیراعلی خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کا...
    ویب ڈیسک : حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہش مندوں کے لیے  اہم اعلان کردیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے اعلان کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔ اس سلسلے میں 15 نومبر بروز ہفتہ نامزد بینک حج واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے تاکید کی ہے کہ سرکاری عازمین کرام حج واجبات کی دوسری قسط کل تک لازمی جمع کروائیں اور درخواست گزار منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ بینک رسید  ضرور حاصل کریں۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 14نومبر ، 2025
    —فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ہم اسلامک انوسٹمنٹ متعارف کرائیں گے، اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ناروا سلوک...
    پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ہم اسلامک انوسٹمنٹ متعارف کرائیں گے، اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں...
    اپنے ایک ٹویٹ میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات، عراق میں جمہوریت کے عمل کو مضبوط بنانے اور اس کی خودمختاری و سلامتی کی حفاظت کی سمت میں ایک اہم قدم تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عراقی حکومت و عوام کو مبارک پیش کی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر انگریزی زبان میں ایک ٹویٹ پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ برادر عراقی حکومت و عوام کو کامیاب اور پُرامن پارلیمانی انتخابات کے بہترین انتظام پر مبارک باد۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ انتخابات، عراق میں جمہوریت کے عمل کو مضبوط بنانے اور اس کی خودمختاری...
    پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی سیریز کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں دوسرے ڈے نائٹ ون ڈے میچ میں آج دن دو بج کر 30 منٹ پر راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔خالد ہمدانی کے مطابق فیض آباد سے ڈبل روڈ ٹرن تک سٹیڈیم و روٹ کے گرد ہوٹلز بند رکھوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہاسٹلز کی ٹیکنیکل سوئیپنگ کرکے رہاہشیوں کی از سر نو تصدیق کی گئی۔ریڑھی بانوں و فروٹ اور اشیاء خورد و نوش...
    ---فائل فوٹو  آئینی عدالت کے 6 ججوں کی تقریبِ حلف برداری کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق تقریبِ حلف برداری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کیے گئے ہیں جہاں آئینی عدالت کے 6 ججز حلف اٹھائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سےحلف لیں گے، حلف برداری تقریب کے لیے ممکنہ وقت 11 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس سےقبل آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے، صدرآصف علی زرداری آئینی عدالت کے سربراہ سے حلف لیں گے۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئینی عدالت کے 6ججوں کی تقریب حلف برداری کیلئے انتظامات جاری  ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کئے گئے،ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کے 6ججز اسلام آباد ہائیکورٹ میں حلف اٹھائیں گے،آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سے حلف لیں گے۔ مزید :
     سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لئے اہم اور نتیجہ خیز رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکہ کے معروف تعلیمی ادارے بوسٹن یونیورسٹی کے فریڈرک ایس پردی اسکول آف گلوبل اسٹڈیز میں پاک امریکہ کثیر الجہتی تعلقات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لئے اہم اور نتیجہ خیز رہے ہیں۔ دنیا کے دو بڑے ممالک کے درمیان اچھے تعلقات اختیاری نہیں بلکہ ناگزیر ہیں۔ بوسٹن یونیورسٹی کے سینٹر فار ایشین اسٹڈیز اور اسکول آف گلوبل اسٹڈیز کے زیر اہتمام ہونے والے اس مکالمے میں طلباء، فیکلٹی، سفارت...
    راولپنڈی (این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی کانونٹ جیسس اینڈ میری، بیکن ہاؤس اور روٹس اسکول سسٹم کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے نشست کے دوران افواج پاکستان کے آپریشنل اْمور اور داخلی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔ پرنسپل کانونٹ جیسس اینڈ میری سکول نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، اس خصوصی نشست میں اساتذہ اور طلباء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔طلباء اور اساتذہ نے اس موقع پر کہا کہ ’’ہمارے لیے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہمیں آرمی سے بات چیت کا موقع ملا۔‘‘طلباء نے کہاکہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر...
    اپنے ایک بیان میں لبنانی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی الزامات کے برخلاف فوج پوری توجہ سے اپنے کام میں مصروف ہے اور اسے جنوبی علاقوں سمیت سارے لبنان کی حمایت حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے صدر "جوزف عون" نے ملک سے یونیفل فورسز کے انخلاء کے موقع پر قیام استحکام کے لئے یورپی ممالک کے تعاون کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے كہا كہ یہ تعاون لبنان فوج کی مکمل ہم آہنگی سے ہوگا۔ نیز اس سال کے آخر تک فوج کی تعداد بھی 10 ہزار تک پہنچ جائے گی۔ جوزف عون نے مزید کہا کہ فوج کو عسکری ساز و سامان اور گاڑیوں کی ضرورت ہے جو لبنان کی مسلح فورسز کے کنونشن کے تحت پوری...
    اپنے بیان میں بی این پی رہنماء حسن بلوچ نے کہا کہ موجودہ فارم 47 کے حکمرانوں نے سپریم کورٹ اور آئین کیساتھ جو کھلواڑ کیا یہ عدلیہ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ پارٹی نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم پر جن تحفظات کا اظہار کیا، وہ آج درست ثابت ہوئیں۔ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خبردار کر دیا تھا کہ آئینی ترامیم کے ذریعے انصاف کے نظام کو معزول کرنے کی تیاریاں کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عدلیہ کی آزادی، توقیر کو ٹھیس پہنچانے کے...
    رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور، سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ استعفیٰ دینے والے ججز قابلِ احترام ہیں۔ ہمارا مؤقف تھا کہ مستعفی ججز کا سیاسی اور ذاتی ایجنڈا تھا۔ یہ بھی پڑھیے اگر صدر ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی آفس قبول کرتے ہیں تو استثنیٰ حاصل نہیں ہو گا: رانا ثناء اللّٰہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مستعفی ججز اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کے لیے کوششیں کرتے رہے ہیں۔وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ مستعفی ججز استعفے میں ایک چیز بھی نہیں بتاسکے کہ کس طرح 27ویں ترمیم آئین پر حملہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فل کورٹ اجلاس کل جمعہ نماز سے قبل ہوگا، فل کورٹ اجلاس میں 27 آئینی ترمیم پر بات ہوگی، ذرائع کا دعویٰ,27 آئینی ترمیم پر بات چیت کے لیے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی نے فل کورٹ اجلاس بلا لیا۔ذرائع نے کہا کہ فل کورٹ اجلاس کل جمعہ نماز سے قبل ہوگا، فل کورٹ اجلاس میں 27 آئینی ترمیم پر بات ہوگی۔سپریم کورٹ کے 3 ججز نے فل کورٹ اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا تھا۔ یاد رہے کہ اس پیشرفت سے کچھ دیر قبل ہی جسٹس صلاح الدین پنور کا چیف جسٹس یحیی آفریدی کو لکھا خط سامنے آیا تھا جس میں جسٹس صلاح الدین پنور نے فل کورٹ اجلاس بلانے کی درخواست کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251113-08-23 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حکومت بلوچستان کو کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو خط ارسال کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے حکومت بلوچستان کو فول پروف سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی تاکید کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی ذمے داری ہے، الیکشن کمیشن نے ہدایات پر مکمل عمل درآمد...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل سوبرزادہ امام علی عبدالرحیم نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دوطرفہ دلچسپی کے امور بالخصوص موجودہ عالمی اور علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔ معززین نے ان اقدامات کا بھی جائزہ لیا جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کے دائرہ کار اور سطح کو مزید بڑھانا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان اور تاجکستان برادر ممالک کے طور پر اپنے دفاعی تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینے اور خطے میں امن و استحکام کو...
    اسلام آباد (خبر نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے پارلیمانی وفد نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک صومالیہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان صومالیہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان صومالیہ میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے اس کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ پاکستانی لک افریقہ پالیسی کے تحت تمام افریقن ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے میں پرعزم ہیں۔ پارلیمانی روابط دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ صومالیہ کے ساتھ تعلیم، تجارت اور پارلیمانی استعداد کار میں تعاون...
    میڈیا نمائندوں سے اپنی ایک گفتگو میں لبنانی صدر کا کہنا تھا کہ شام سے الحاق کی افواہیں ناقابل جواز، بے بنیاد اور غلط ہیں۔ ایسے تمام اشتعال انگیز بیانات کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے صدر "جوزف عون" نے مقررہ وقت پر پارلیمانی انتخابات کے انعقاد پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں، پارلیمنٹ کے اسپیکر "نبیہ بری" اور وزیر اعظم "نواف سلام" کسی بھی صورت انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتے۔ جوزف عون نے ان خیالات كا اظہار لبنانی صدارتی محل "بعبدا پیلس" میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لبنان کے شام سے الحاق کی افواہیں ناقابل جواز، بے بنیاد اور غلط ہیں۔ ایسے تمام اشتعال انگیز...
    قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے کی تحقیقات کیلئے 10 افسران کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی پولیس نے دارالحکومت کے تمام تھانوں، چوکیوں اور سرحدی چوکیوں پر الرٹ جاری کر دیا ہے تاکہ لال قلعہ دھماکہ کے معاملے سے منسلک ایک سرخ فورڈ ایکو اسپورٹ کار کا پتہ لگایا جا سکے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد یہ الرٹ جاری کیا گیا کہ دیگر مشتبہ افراد، جو پہلے ہی دھماکے میں استعمال ہونے والی ہنڈائی i20 سے منسلک تھے، ان کے پاس ایک اور سرخ رنگ کی کار بھی تھی۔ دہلی پولیس کی کم از کم پانچ ٹیموں کو گاڑی کا پتہ لگانے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ آج مرد مجاہد عمران خان جس کا اللہ پر یقین ہے وہ کہتا ہے تم جتنی مرضی ترامیم کر لو میں تمہارا مقابلہ کروں گا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہریار آفریدی  نے کہاکہ آج یہ لوگ ’’میں‘‘میں مبتلا ہو چکے ہیں، ’’میں‘‘کےبارے میں علامہ اقبال نے فرمایا جو ’’میں‘‘میں پڑا اس نے شرک کیا،آج مرد مجاہد عمران خان جس کا اللہ پر یقین ہے وہ کہتا ہے تم جتنی مرضی ترامیم کر لو میں تمہارا مقابلہ کروں گا۔  سلمان آغا جہاں سے میچ لیکر گئے بہت مشکل تھا،  دبائو  کو بالکل قبول نہیں کیا،  کامران اکمل نجی...
    ترجمان کے مطابق 3 فیصد جاب کوٹہ میں افراد باہم معذوری کی تمام کیٹگریز کو مساوی نمائندگی دی گئی ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے نابینا افراد سمیت تمام معذور افراد کیلئے علیٰحدہ جاب کوٹہ بھی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ مزید برآں، تمام محکموں کو معذوری کوٹے پر فوری عملدرآمد کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں محکمہ سوشل ویلفیئر نے نابینا افراد کی فلاح و بہبود کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں۔ ترجمان محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر قواعد و ضوابط کے مطابق صوبے بھر کے 5 ہزار رجسٹرڈ نابینا افراد کو ماہانہ 12 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ ترجمان...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اس سے بڑا المیہ کیا ہوگا کہ اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیر اعظم مقرر کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کر دیا گیا۔ حکومت اپنے مفادات کے لئے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔ جماعت اسلامی چھبیسویں ترمیم کے وقت بھی آئین کے ساتھ تھی اور آج بھی ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان عدل لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر لاہور بار ایسوسی ایشن چوہدری مبشر رحمن ایڈووکیٹ، نائب صدر ملک سیف کھوکھر ایڈووکیٹ اور صدر اسلامک لائیرز موومنٹ کلیم جاوید بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں کہا ہے کہ صوبے کے امن، ترقی و خوش حالی کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا نمائندہ وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، وفد میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، محبوب شاہ اور دیگر شامل تھے۔ پی ٹی آئی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو صوبائی اسمبلی میں امن جرگے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی اور گورنر سے کہا کہ صوبے کے آئینی سربراہ ہونے کے ناطے امن جرگہ میں آپ کی شرکت و رہنمائی...
    سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر متحدہ رہنما نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد ایک وفاقی دارالحکومت کے بجائے چار صوبائی مراکز بن گئے ہیں جہاں ساری طاقت مرکوز ہو چکی ہیں، جبکہ آئین کا آرٹیکل 140-اے صراحت سے کہتا ہے کہ صوبائی حکومتیں مقامی حکومتوں کے انتخابات کروائیں اور انہیں سیاسی، انتظامی، اور مالیاتی اختیارات تفویض کریں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے ایوان بالا (سینیٹ) میں 27ویں آئینی ترمیم پر گفتگو میں مقامی حکومتوں کی اہمیت اور اس سلسلے میں آئینی وضاحتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تاسف کے ساتھ یہ دور دیکھنا پڑتا ہے کہ جب عروج کے وقت ہم سیاستدان انصاف، اصول پسندی اور...
    پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کےخوف کو سلام، مرد آہن جیل سے باہر آئیگا پھر پتا چلے گا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا آٸین میں ترمیم حساس معاملہ ہوتا ہے، عوام خوش ہوتی ہے کہ ہماری فلاح کیلٸے ترمیم آتی ہے، عدلیہ ایسی ترمیم سے مضبوط ہونے کے بجائے کمزور ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیلٸے آج سوگ کا دن ہے، جمہوریت کو دفن کرنے کیلٸے ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں، اس باکو ترمیم کو ہم نہیں مناتے، اس ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کا رہ جانے والا ایجنڈا اب لایا...
    ویب ڈیسک: پنجاب پولیس کی جانب سے سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سموگ کریک ڈاؤن میں 26 مقدمات درج کیے گئے اور متعدد قانون شکن افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 464 افراد کو 10 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 87 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کے دوران فصلوں کی باقیات جلانے کی 52، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 145، صنعتی سرگرمیوں کی 5 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 12 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ محسن نقوی کا شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر میں بے ضابطگیاں، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کے دوران بے ضابطگیاں، وزیراعظم شہباز شریف نے اعلی سطح انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔تحقیقاتی کمیٹی میں سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل، سیکرٹری تجارت جواد پال شامل ہیں،سابق وفاقی سیکرٹری میاں مشتاق احمد تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے جب کہ چیئرمین پی ایم آئی سی بریگیڈیئر ( ر) مظفر علی رانجھا، انٹیلی جینس بیورو کا نمائندہ بھی شامل ہیں۔ کمیٹی لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر نو کے منصوبے کا ٹھیکہ غیر شفاف طریقے سے دینے کی تحقیقات کرے گی،ایکسپریس وے تعمیر نو منصوبے کے دوران الیکٹریکل ورکس...
    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے ترکیے کی جانب سے ایک اور کوشش کی جا رہی ہے۔تر کیے کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور انٹیلی جنس چیف کو پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام ترک حکام سے دورے کی تاریخ طے کر رہے ہیں، ترک حکام کے دورے کی تاریخ ایک دو روز میں طے ہونے کا امکان ہے۔ترکیےکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وفد اسی ہفتے پاکستان آئےگا اور متعلقہ حکام سے بات چیت کرے گا۔ترک صدر کے مطابق دورے کا مقصد فریقین کے درمیان پاک افغان فائر بندی کو حتمی شکل دینا اور پائیدار امن کا قیام ہے۔برطانوی خبر رساں...
    ---فائل فوٹو  پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات سے متعلق تُرک وزیرِ خارجہ، وزیرِ دفاع اور انٹیلیجنس چیف کا دورۂ پاکستان متوقع ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترک حکام دورے کی تاریخ طے کر رہے ہیں، ترک وفد کے دورے کی تاریخ کا ایک دو روز میں طے ہونے کا امکان ہے۔ترک صدر نے کہا ہے کہ ترکیہ حکام کا دورہ پاک افغان کشیدگی پر بات چیت کے لیے ہے۔ ترکیہ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔واضح رہے کہ ترکیہ اور قطر کی میزبانی میں اسلام آباد اور کابل کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں۔
    متحدہ عرب امارات غزہ کیلئے عالمی استحکام فورس میں شامل نہیں ہوگا، صدارتی مشیر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت عالمی استحکام فورس برائے غزہ میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتی، کیوں کہ اس کے لیے کوئی واضح فریم ورک موجود نہیں ہے، فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یو اے ای کے صدارتی مشیر انور گرگاش نے ابو ظہبی اسٹریٹجک ڈبیٹ فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یو اے ای ابھی تک اس استحکام فورس کے لیے کوئی واضح فریم ورک نہیں دیکھ رہا، اور ایسی صورتِ حال میں ممکنہ طور پر اس فورس میں حصہ نہیں لے گا‘۔ امریکی ہم آہنگی میں...
    ( ویب ڈیسک ) حکومت کو آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری کے لیے سینیٹ میں 64 جبکہ قومی اسمبلی میں 224 ووٹ درکار ہیں۔   سینیٹ کے 96 رکنی ایوان میں حکمران اتحاد میں پیپلزپارٹی 26 ووٹوں کے ساتھ سرفہرست، مسلم لیگ ن 21 ووٹوں کے ساتھ دوسری بڑی حکومتی جماعت ہے، ایم کیو ایم اور اے این پی کے 3،3 ارکان موجود ہیں۔  نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ق اور 6 آزاد ارکان بھی حکومت کے ساتھ ہیں، حکمران اتحاد کو مجموعی طور پر 65 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا    دوسری طرف تحریک انصاف کے 22، جے...
    ایک دوسرے کیلئے احترام اور برداشت وقت کی اہم ضرورت ہے،پختونوں کو بھائی سمجھتے ہیں انصاف اور آل ڈمپر ایسوسی ایشن کے دو مختلف وفودکی چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ سے ملاقات مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سے انصاف ٹرک ڈمپر ایسوسی ایشن اور آل ٹرک ڈمپر اونر ایسوسی ایشن کے مشترکہ وفد نے حاجی یوسف اور آغا میاں جان کی قیادت میں آفاق احمد کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ اسلم خان بھی موجود تھے ۔ وفد کے سربراہ نے آفاق احمد سے کہا کہ ہمیں حادثات میں انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ ہے، انہوں نے کہا کہ کوئی انسان جان بوجھ کر چیونٹی بھی نہیں مارتا انسان...
    مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ڈمپر یا ہیوی ٹریفک حادثات پر قوانین پر عملدرآمد کی اپیل کی تو پیپلزپارٹی نے اسے لسانی رنگ دے کر مہاجر پختون فسادات کروانے کی کوشش کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سے  اُن کی رہائش گاہ ڈیفنس میں انصاف ٹرک ڈمپر ایسوسی ایشن اور آل ٹرک ڈمپر اونر ایسوسی ایشن کے مشترکہ وفد نے حاجی یوسف اور آغا میاں جان کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ اسلم خان بھی موجود تھے۔ وفد کے سربراہ نے آفاق احمد سے کہا کہ ہمیں حادثات میں انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ ہے، کوئی انسان جان بوجھ کر...
    اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر حملوں کی اجازت دینے کی سیکیورٹی ناکامیوں کی تحقیقات کے مطالبات پر غور کرنے کے لیے سوالات کا سامنا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو متوقع طور پر آج (پیر) کنیسٹ میں ہونے والی اس بحث میں شریک ہوں گے، جس میں 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کی اجازت دینے والی سکیورٹی کی ناکامیوں کی باضابطہ تحقیقات کے مطالبات پر غور کیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بحث حزب اختلاف کے رہنما یائیر لائیڈ کی جماعت یش عتید کی جانب سے شروع کی گئی ہے، جو ایک ایسے طریقہ کار کا استعمال کرتی ہے جس کے...
    سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ ہم نے ایم ڈبلیو ایم کو دبانے کی کوئی بات نہیں کی، ہمارے ایم ڈبلیو ایم والوں سے باقاعدہ رابطے ہیں، ہم آپس میں بیٹھتے رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر و رکن اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ستائسویں آئینی ترمیم میں عبوری صوبے کا شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ گلگت بلتستان کے عام انتخابات اگلے سال مئی سے پہلے ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے کیونکہ فروری میں سردی اور برفباری کی وجہ سے الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں۔ سکرود میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ بات چیت کے دروازے کسی کیلئے بھی...
    کراچی: بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما تقریباً سات سال بعد ایک بار پھر اسکرین پر واپسی کرنے جارہی ہیں، تاہم اس بار ان کی نئی فلم سینما گھروں کے بجائے نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوگی۔ شوبز ویب سائٹ کے مطابق انوشکا شرما کی اسپورٹس بائیوگرافیکل فلم "چکڑا ایکسپریس” جلد نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی شوٹنگ کافی عرصہ قبل مکمل ہو چکی تھی، مگر پوسٹ پروڈکشن کے مرحلے میں نیٹ فلیکس اور پروڈکشن کمپنی کے درمیان کچھ اختلافات کے باعث اس کی ریلیز مؤخر ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق نیٹ فلیکس کو فلم کے اختتامی حصے پر کچھ اعتراضات تھے، تاہم اب دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور فلم جلد...
    چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور آپریشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلا تفریق تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے بھرپور انسداد تجاوزات آپریشن کیا جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ہفتہ وار تعطیل کے باوجود سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے تعاون سے اسلام آباد کے سیکٹرایچ 9اورآئی 9میں سرکاری اراضی بلخصوص گرین بیلٹس پر قائم متعدد غیرقانونی دکانوں، چھپر ہوٹلوں اور مکانات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے...
    استنبول مذاکرات پر غیرجانبدار ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کی، سفارتی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے افغانستان سے متعلق جامع اور شواہد پر مبنی موقف پیش کیا، پاکستان کاموقف تعصب سے بالاتر ہے اور حقائق اور میرٹ پرمبنی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق غیرجانبدار ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنایا ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے پر عزم ہے۔ سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان افغانستان کی صورتحال کو سفارتی مہارت اور اخلاقی برتری سے سنبھال رہاہے، پاکستان کاموقف عالمی سطح پرپذیرائی حاصل...