اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ حج کے اگلے سال کے واجبات (دوسری قسط) کی وصولی کے لیے آج (ہفتے کو) مخصوص برانچیں کھولیں جائیں گی۔

نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق ایس بی پی کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ حج کے آپریشنز کے لیے مقرر کی گئی تمام برانچیں ہفتہ 15 نومبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی رہیں گی تاکہ متوقع حاجیوں کو حج واجبات (دوسری قسط) جمع کروانے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

یاد رہے کہ 9 نومبر کو سرکاری ’ریڈیو پاکستان‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2026 کے معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط کر دیے ہیں۔

سعودی نائب وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط اور پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر سید عطاالرحمن نے ہفتے کو جدہ میں معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

حج اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک ہے، جو ہر سال دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان ادا کرتے ہیں، پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے سب سے بڑے حج کوٹے میں سے ایک ملتا ہے۔

ڈاکٹر سید عطاالرحمن نے اللہ کے مہمانوں کی میزبانی اور سہولتوں کی فراہمی میں سعودی حکومت کی شاندار کاوشوں پر اظہارِ تشکر کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستانی حجاج کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

سیکریٹری مذہبی امور کا کہنا تھا کہ ان کی وزارت سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں کے انتظامات سعودی حکومت کی ہدایات کے مطابق بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی

وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی، وفاقی آئینی عدالت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ سپلائی کرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا.عدالت نے قرار دیا ہے کہ ٹیکس قانون کے سیکشن 31اے میں ابہام ہے۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کر دیا. وفاقی آئینی عدالت نے فیصلے میں کہا حکومت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈسپلائی کرنے پر مل مالکان پر اضافی ٹیکس عائد کیا۔

اضافی ٹیکس سال 2024 کے فنانس ایکٹ کی مد میں وصول کیا جا رہا تھا،قانون کے مطابق پولٹری فارمز کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے،قانون کے مطابق استثنی ملنے پر پولٹری فارمز رجسٹریشن کے پابند نہیں ہیں۔

قانون غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے،رجسٹریشن کی قانونی پابندی نہ ہونے پر پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کو سزا نہیں دی جا سکتی،وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری فیڈ ملز سے 4% اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا تھا.پولٹری فیڈ ملز مالکان نے اضافی ٹیکس کی وصولی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • وفاقی بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے