ہرنائی ،بیماریوں سے بچائو کی ویکسینیشن مہم کے حوالے سے آگاہی سیمینار
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہرنائی ( آئی این پی )محکمہ صحت کے زیر اہتمام خسرہ اور روبیلا(ایم آر)بیماریوں سے بچائو کی ویکسینیشن مہم کے حوالے سے آگاہی سیمینار ڈی ایچ او آفس ہال ہرنائی میں منعقد ہوا۔ مہم 17سے 29نومبر تک جاری رہے گی۔ سیمینار کی صدارت ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالراحمن ہاشمی نے 12 روزہ مہم کے حوالے سے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی ۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ہرنائی ڈاکٹر رشید شاہ،پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر عالمگیر خان اچکزئی، ای پی آئی پروشنل آفیسر محمود بازئی ،کمیونیکیشن آفیسر یونیسیف سمیع اللہ این سٹاپ ڈاکٹر ہمایت،مائنٹرنگ آفیسر محمد یاسین، ڈی ایس وی ای پی آئی غلام فاروق ترہن، اے ایس وی شاہ حسین، الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے عہدیداروں حاجی مسعود خان، حاجی محمد ندیم،حاجی عجب خان، محمد عرفان، سول سوسائٹی ویکسینیٹر۔محکمہ صحت کے سٹاف، سول سائٹی، بلدیاتی نمائندگان اور پریس کلب ہرنائی رجسٹرڈ کے صدر ودیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ اور روبیلا سے بچا کے بارہ روزہ مہم کی کامیابی کیلئے ضلع ہرنائی کے قبائلی معتبرین، وعلما کرام، اساتذہ، سول سوسائٹی، میڈیا سمیت معاشرے کے ہرفرد اپنا بھرپور کردار ادا کرے اور اپنے بچوں کو ان بیماریوں سے محفوظ بنائے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ مہم کی کامیابی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلائے گی اور مہم کو کامیاب بنائے گے ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے محکمہ صحت کے آفیسران اور فیلڈ میں کام کرنے والے پر زور دیا کہ وہ مائیکر پلان کے مطابق خسرہ اور روبیلا مہم کو چلائے تاکہ کوئی بھی بچہ رہ نہ جائے سیمینار سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالراحمن ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خسرہ اور روبیلا مہم کی کامیابی کیلئے معاشرتی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں سے کہا کہ وہ ویکسینیشن ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ ہر بچے تک یہ سہولت پہنچ سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع ہرنائی کے 14 یونین کونسلوں میں تقریبا 19ہزار سے زائد بچوں کو 6 ماہ سے 5 سال کی عمر تک ایم آر ویکسین دی جائے گی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالراحمن ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم آر ویکسین پہلے سے تسلیم شدہ اور محفوظ ہے جو بچوں کو نو ماہ اور 15 ماہ کی عمر میں دی جاتی ہے، اس لیے والدین کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں انہوں نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ اور روبیلا سے بچا کی یہ مہم ایک قومی فریضہ ہے۔ اس مہم کو کامیاب بنا کر ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ان خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خسرہ اور روبیلا کرتے ہوئے کہا محکمہ صحت کے بیماریوں سے ڈپٹی کمشنر انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
حکمران عوام کے بجائے کرسی سے محبت کرتے ہیں ، سندھ ترقی پسند پارٹی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے ملاکاتیار میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے حکمران عوام کے بجائے صرف کرسی سے محبت کرتے ہیں، جن کے نزدیک اقتدار ہی سب کچھ ہے، جبکہ عوام بھوک، بدحالی، مہنگائی اور بدامنی کی آگ میں جل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی اور خود غرضی نے ملک کو سیاسی، معاشی اور سماجی بحرانوں میں جکڑ دیا ہے۔ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ جب تک ملک میں شامل تمام صوبوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق نہیں دیے جاتے، تب تک یہ ملک استحکام حاصل نہیں کر سکے گا اور مختلف بحران جنم لیتے رہیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ وفاق کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ہر صوبے کو اس کے وسائل، حقوق اور شناخت پر مکمل اختیار دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے تمام مسائل کا حل صرف اس وقت ممکن ہے جب سندھ کا عوام جاگیردارانہ، وڈیرانہ اور پرانے سیاسی نظام سے نجات حاصل کرے۔ ڈاکٹر مگسی نے کہا کہ سندھ کے محنت کش طبقے کو اب متحد ہوکر اپنے ہی طبقے کے لوگوں کو اقتدار میں لانا ہوگا، کیونکہ وڈیروں اور جاگیرداروں نے ہمیشہ سندھ سے دھوکا کیا ہے اور اس کے وسائل کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا ہے۔ایس ٹی پی کے چیئرمین نے کہا کہ سندھ ترقی پسند پارٹی عوامی حقوق، برابری اور خودمختاری کی جدوجہد جاری رکھے گی اور کسی صورت میں سندھ کے وسائل، شناخت اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔اس موقع پر ایس ٹی پی کے وائس چیئرمین نثار کیریو، ڈاکٹر احمد نوناری، اقبال حاجانو، جلال شاہ، اکبر بھٹو اور دیگر رہنماں نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ترقی پسند پارٹی ہی وہ سیاسی قوت ہے جو بغیر کسی لالچ اور ذاتی مفاد کے، سندھ کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ملاکاتیار پہنچنے پر ڈاکٹر قادر مگسی اور دیگر رہنماں کا شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور نعرے لگائے گئے۔ تقریب میں کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔