data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251112-2-15
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جامعہ سندھ کے شیخ ایاز آڈیٹوریم میں ”بریسٹ کینسر آگاہی مہم ” کی پر وقار اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب محض ایک رسمی اختتام نہیں بلکہ امید، شعور اور اس اجتماعی عزم کا مظہر تھی کہ اس موذی مرض کے خلاف جنگ علم، ہمت اور بروقت تشخیص سے لڑی جائے گی۔یہ کامیاب مہم، جو سندھ کے درجنوں اسکولوں اور کالجوں میں چلائی گئی، ڈیپارٹمنٹ آف فزیالوجی (ایم ایل ٹی)، پبلک ہیلتھ (ڈی پی ٹی) اور انوویٹو لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ کونسل (آئی ایل ایم سی) کے مثالی اشتراک کا نتیجہ تھی۔ اس مہم کی بنیاد پروفیسر فرزانہ گل بلوچ کی انتھک علمی و تحقیقی کاوشوں پر رکھی گئی، جسے آئی ایل ایم سی کی بانی اقرا کنول کی بصیرت انگیز قیادت نے ایک وسیع اور موثر تحریک میں بدل دیا۔تقریب کی صدارت پرو وائس چانسلر جامعہ سندھ ٹھٹھہ کیمپس اور شعبہ جینڈر اسٹڈیز کی پروفیسر، پروفیسر ڈاکٹر مصباح بی بی قریشی، نے کی۔ مہمانانِ خصوصی میں بانی آئی ایل ایم سی محترمہ اقرا کنول اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) جامشورو، ڈاکٹر پی۔آئی۔آر منظور احمد چانڈیو شامل تھے۔مہم کے منتظمِ اعلی اور چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فزیالوجی، ڈاکٹر ذوالفقار لغاری، نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے مہم کی کامیابی کو طلبہ و طالبات کی محنت اور جذبے کا نتیجہ قرار دیا۔تقریب کا سب سے اہم اور معلوماتی پہلو ماہرِ امراضِ نسواں (گائناکالوجسٹ) ڈاکٹر شفا پریہار کی بصیرت افروز پریزنٹیشن تھی۔ انہوں نے بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامات، خود تشخیص کی اہمیت اور معاشرتی ہچکچاہٹ کو توڑ کر بروقت طبی امداد حاصل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ٹھوس حقائق بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ ابتدائی تشخیص سے علاج کی کامیابی فیصد سے زائد ہے۔اس علمی سیشن کو اس وقت جذباتی گہرائی ملی جب بریسٹ کینسر سے صحت یاب ہونے والی ایک طالبہ نے اسٹیج پر آکر اپنی جدوجہد کی متاثر کن کہانی سنائی۔ اس نے بتایا کہ کس طرح بروقت تشخیص اور مضبوط قوتِ ارادی نے اسے اس مرض کو شکست دینے میں مدد دی، اور یہ پیغام دیا کہ ”کینسر اختتام نہیں بلکہ نئے آغاز کی علامت ہے۔”اس مہم کی کامیابی اور تقریب کی رونق میں دیگر معزز شرکا کا بھی کلیدی کردار رہا، جن میں مس ماروی عطار، مس شانزیہ ابڑو، ڈاکٹر محمد رضا پنہور، ڈاکٹر ندیم جلال، اور لالہ سہیل پٹھان شامل تھے۔ ان کی موجودگی نے مہم کے منتظمین اور شرکا کے حوصلوں کو مزید تقویت بخشی۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بریسٹ کینسر مہم کی

پڑھیں:

نیویارک میں پاکستانی بزنس مین کا شوکت خانم کو ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان، شعیب اختر اور ریما حیران رہ گئے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں ایک پاکستانی بزنس مین نے ایک کروڑ روپے پاکستانی عطیہ کرنے کا اعلان کیا  تو میزبانی کرنے والے شعیب اختر اور اداکارہ ریما ششدر رہ گئیں، چند لمحے رکنے کے بعد تصدیق کی کیا آپ واقعی دے رہے ہیں تو انہوں نے کہا جی بالکل میں دے رہاہوں ۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کےلئے کی جانیوالی ایک فنڈ ریزنگ میں جب ایک پاکستانی امریکن بزنس مین مقصود ملک نے شوکت خانم ہسپتال کے لئے ایک کروڑ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا تو پروگرام کے میزبان کرکٹر شعیب اختر اور فلمسٹار ریما دونوں حیران ہو گئے ، انہیں فوری سمجھ انہیں آیا کہ مقصود ملک نے کیا اعلان کیا ، شعیب اختر اور ریما نے بار بار پوچھ کر مقصود ملک سے کنفرم کیا کہ انہوں نے کیا اعلان کیا ہے ۔

اقبالؒ پاکستان اور ایران کا مشترکہ فکری سرمایہ ہیں: وزیر خزانہ پنجاب کا ’’جشن اقبال ‘‘سے خطاب

مقصود ملک جو کہ ایک بڑی کنسٹرکشن کمپنی کے مالک ہیں ، کا کہنا تھا کہ ان کے بعض قریبی عزیز کی کینسر کے مرض سے اموات ہوئی ہیں  جبکہ ان کے والد کو بھی جگر کا کینسر تھا،  اس  لیئے و اس مرض کا درد جانتے ہیں ۔ شعیب اختر اور ریما سمیت فنڈ ریزنگ ڈنر کے شرکاء نے مقصود ملک کی عظیم خدمت کو خراج تحسین پیش کیا ۔ 

مزید :

متعلقہ مضامین