سی ڈی اے کے شعبہ اکائونٹس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
سی ڈی اے کے شعبہ اکائونٹس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اکائونٹس آفیسر خرم شہزاد کو اسٹیٹ مینجمنٹ ون کے ساتھ اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کا بھی اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ، اکائونٹس آفیسر مطلوب بھٹی کو اکائونٹ آفیسر سیکرٹریٹ ون ،لینڈ اور کیپٹل اسپتال کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ، گریڈ 17کے اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر محمد عادل بٹ کو اکاونٹ آفیسر ڈی ایم اے اور میٹرو بس کا چارج دیا گیا ہے ۔
اسسٹنٹ آڈٹ آفیسرعبدالسلام کو اکاونٹس آفیسر ایم پی او کا چارج ، اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر معین الدین کو اکاونٹس آفیسر سروسز ٹو کا چارج سونپ دیا گیا ہے ، محمد رفاقت اللہ کو اکاونٹس آفیسر سروسز ون کا چارج سونپ دیا گیا ہے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردہشت گردوں کے کسی بھی گروپ سے مذاکرات نہیں کریں گے: پاکستان اسلام آباد کو کیش لیس اور ڈیجیٹل شہر بنانے کیلئے ایک اور اہم سنگ میل عبور وفاقی آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقرری، 3 نے حلف اٹھا لیا اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سیل کے 4 ارکان گرفتار ستائیسویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 سینیٹ سے کثرت رائے سے منظورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سب نیوز
پڑھیں:
لندن ، کنجیسچن چارج میں 20 فیصد اضافہ، الیکٹرک گاڑیاں بھی ادائیگی کی پابند
لندن (ویب ڈیسک) ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے عائد کنجیسچن چارج میں آئندہ سال 20 فیصد اضافہ کر دیا جائے گا۔
کنجیسچن چارج اضافے کے بعد 18 پاؤنڈ ہوجائے گا اور الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان بھی اس چارج کی ادائیگی کے پابند ہوں گے۔
ٹرانسپورٹ فار لندن کے مطابق الیکٹرک کاروں کے مالکان کو 25 فیصد رعایت دی جائے گی۔
موٹرنگ تنظیموں نے اس فیصلے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ماحول کو صاف رکھنے والی گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
لندن کے میئر صادق خان نے اس پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر موجودہ نظام برقرار رکھا جاتا تو اوسطاً 2 ہزار 200 مزید گاڑیاں روزانہ شہر کے مرکزی حصے میں داخل ہوتیں جس سے کنجیسچن چارج کا مقصد متاثر ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ لندن کی سڑکوں پر رش کم کرنا شہر اور معیشت دونوں کے لیے ضروری ہے۔
صادق خان کے مطابق کنجیسچن چارج کے نفاذ کے بعد سے ٹریفک میں واضح کمی آئی ہے اور یہ نظام اپنے مقصد کے مطابق برقرار رہنا چاہیے۔
اعداد و شمار کے مطابق اب زون میں 2019ء کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ تقریباََ 1لاکھ 20 ہزار الیکٹرک گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔ برقی گاڑیوں کے لیے مکمل رعایت پہلے ہی سال کے اختتام پر ختم ہونے والی تھی۔
میئر سر صادق خان نے مزید وضاحت کی کہ زون کے رہائشیوں کے لیے 90 فیصد رعایت مارچ 2027ء سے صرف الیکٹرک گاڑیوں پر لاگو ہوگی جب کہ کار کلبز جو گاڑیوں کو شیئرنگ کی بنیاد پر فراہم کرتے ہیں، انہیں مکمل چھوٹ حاصل ہوگی۔