حکمران عوام کے بجائے کرسی سے محبت کرتے ہیں ، سندھ ترقی پسند پارٹی
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے ملاکاتیار میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے حکمران عوام کے بجائے صرف کرسی سے محبت کرتے ہیں، جن کے نزدیک اقتدار ہی سب کچھ ہے، جبکہ عوام بھوک، بدحالی، مہنگائی اور بدامنی کی آگ میں جل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی اور خود غرضی نے ملک کو سیاسی، معاشی اور سماجی بحرانوں میں جکڑ دیا ہے۔ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ جب تک ملک میں شامل تمام صوبوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق نہیں دیے جاتے، تب تک یہ ملک استحکام حاصل نہیں کر سکے گا اور مختلف بحران جنم لیتے رہیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ وفاق کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ہر صوبے کو اس کے وسائل، حقوق اور شناخت پر مکمل اختیار دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے تمام مسائل کا حل صرف اس وقت ممکن ہے جب سندھ کا عوام جاگیردارانہ، وڈیرانہ اور پرانے سیاسی نظام سے نجات حاصل کرے۔ ڈاکٹر مگسی نے کہا کہ سندھ کے محنت کش طبقے کو اب متحد ہوکر اپنے ہی طبقے کے لوگوں کو اقتدار میں لانا ہوگا، کیونکہ وڈیروں اور جاگیرداروں نے ہمیشہ سندھ سے دھوکا کیا ہے اور اس کے وسائل کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا ہے۔ایس ٹی پی کے چیئرمین نے کہا کہ سندھ ترقی پسند پارٹی عوامی حقوق، برابری اور خودمختاری کی جدوجہد جاری رکھے گی اور کسی صورت میں سندھ کے وسائل، شناخت اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔اس موقع پر ایس ٹی پی کے وائس چیئرمین نثار کیریو، ڈاکٹر احمد نوناری، اقبال حاجانو، جلال شاہ، اکبر بھٹو اور دیگر رہنماں نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ترقی پسند پارٹی ہی وہ سیاسی قوت ہے جو بغیر کسی لالچ اور ذاتی مفاد کے، سندھ کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ملاکاتیار پہنچنے پر ڈاکٹر قادر مگسی اور دیگر رہنماں کا شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور نعرے لگائے گئے۔ تقریب میں کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ ترقی پسند پارٹی کہا کہ سندھ نے کہا کہ انہوں نے سندھ کے
پڑھیں:
کراچی کو اسکے جائز حقوق نہ ملے تو یہ کبھی ترقی کے منازل طے نہیں کرے گا، حیدر عباس رضوی
ذمہ داران و کارکنان کے اجلاس سے خطاب میں متحدہ رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم اس ماسٹر پلان پر عملدرآمد کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں مقدمہ لڑ رہی ہے اور اس کیس میں عوامی حمایت اور کراچی کے عوام کا اجتماعی شعور بیدار کرنے کے لئے دستخطی مہم کا آغاز کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں کراچی ماسٹر پلان 2020ء کے حوالے سے دستخطی مہم کے آغاز کے سلسلے میں ذمہ داران و کارکنان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے مرکزی رہنما سید حیدر عباس رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کے معاملے کو توانا آواز کے ساتھ اٹھایا ہوا ہے اور اس سلسلے میں دو پریس کانفرنسز پہلے ہی کی جا چکی ہیں، کراچی دنیا کے سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کا شہر ہے اور سندھ کی مجموعی آبادی کا 37 فیصد ہے لیکن اس شہر کی آبادی جان بوجھ کر کم دکھائی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کراچی کو اس کے جائز حقوق نہ ملے تو یہ شہر کبھی ترقی کے منازل طے نہیں کرے گا، یہاں کے شہری اکثریت سے اقلیت میں بدل جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ماسٹر پلان ایم کیو ایم کے دور نظامت میں شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز، دنیا بھر کے ماہرین اور شعبہ جاتی ایکسپرٹس کی مشاورت سے ترتیب دیا گیا، جسے کراچی کی بلدیاتی اسمبلی، تمام کنٹونمنٹ بورڈز اور وفاقی اداروں نے منظور کیا، ایم کیو ایم اس ماسٹر پلان پر عملدرآمد کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں مقدمہ لڑ رہی ہے اور اس کیس میں عوامی حمایت اور کراچی کے عوام کا اجتماعی شعور بیدار کرنے کے لئے دستخطی مہم کا آغاز کر رہی ہے۔