Daily Mumtaz:
2025-11-23@07:44:20 GMT

نیدر لینڈ: اینتہوون ایئرپورٹ ڈرونز دیکھے جانے کے بعد بند

اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT

نیدر لینڈ: اینتہوون ایئرپورٹ ڈرونز دیکھے جانے کے بعد بند

نیدر لینڈ کا اینتہوون (Eindhoven) ایئرپورٹ ڈرونز دیکھے جانے کے بعد سیکورٹی خدشات کے باعث بند کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈرونز کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ یورپ میں کچھ ماہ قبل 20 روسی ڈرونز پولینڈ کی حدود میں دیکھے گئے تھے اور اسٹونیا نے بھی روسی جہاز پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ٹی ٹی پی کے زیر استعمال خطرناک امریکی ہتھیار پہلی بار منظر عام پر

یہ ہتھیار پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی پچھلے کچھ عرصے میں کی جانی والی کارروائیوں کے دوران پکڑے گئے۔ امریکی ہتھیاروں پہ واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ وہ امریکی حکومت کی ملکیت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے فوجی کارروائیوں کے دوران پکڑے جانے والے فتنۃ الخوارج کے زیر استعمال امریکی ہتھیار پہلی بار منظر عام پر آگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ ہتھیار پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی پچھلے کچھ عرصے میں کی جانی والی کارروائیوں کے دوران پکڑے گئے۔ امریکی ہتھیاروں پہ واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ وہ امریکی حکومت کی ملکیت ہیں۔ امریکی فوج اور نیٹو، انخلا سے پہلے امریکی ہتھیار افغانستان چھوڑ گئی تھی۔ ان امریکی ہتھیاروں کو افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کے لیے فتنۃ الخوارج کے حوالے کر دیا۔ چھوڑے گئے امریکی ہتھیاروں سے فتنۃ الخوارج بہت فاصلے سے پاک افواج کو رات کے وقت بھی نشانہ بنا سکتی ہے، ان امریکی ہتھیاروں میں اسٹیل ہیڈ گولیاں بھی شامل ہیں جو کہ بلٹ پروف جیکٹ کے اندر سے بھی گزر سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ پکڑے جانے والے مواد میں امریکی فوج اور نیٹو کے زیر استعمال اعلیٰ معیار کا دھماکا خیز مواد اور تاریں بھی شامل ہیں۔ دکھائے جانے والے ہتھیاروں میں ایم 4، ایم 16 اور دیگر خود کار جدید اسلحہ شامل ہے، فتنۃ الخوارج سے نائٹ ویژن گاگلز اور دیگر جدید آلات بھی برآمد کیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج یہ اسلحہ پاکستان میں قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، پکڑے جانے والے ہتھیاروں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والا مسافر ایئرپورٹ پر آف لوڈ
  • مصروفیت یا معاوضہ؟ عاطف اسلم نے شوز میں نہ جانے کی اصل وجہ بتا دی
  • فیروز خان نے اپنی ذاتی زندگی کو ٹارگٹ کیے جانے پر خاموشی توڑ دی
  • کراچی؛ سرسید پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو ملزمان گرفتار
  • ٹی ٹی پی کے زیر استعمال خطرناک امریکی ہتھیار پہلی بار منظر عام پر
  • دہلی کار بم دھماکے نے مودی کی نئی جنگی پالیسی کی حدود واضح کردیں، واشنگٹن پوسٹ
  • جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ
  • کراچی: ایئرپورٹ، خواتین مسافروں سے 1کروڑ کے زیورات وغیرملکی کرنسی ضبط
  • جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ