2025-11-23@04:16:29 GMT
تلاش کی گنتی: 794

«خالی ہوئی»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی اسمبلی کے چھ اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں ضمنی انتخابات آج منعقد ہوں گے۔ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفرگڑھ میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور انتخابی مواد بھی پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی اور شام 5 بجے تک جاری رہے گی، اس دوران ووٹر اپنے پسندیدہ امیدوار کے خانے میں مہر ثبت کریں گے۔2792 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 408 کو انتہائی حساس اور 1032 کو حساس قرار دیا گیا ہے، جبکہ سکیورٹی کے لیے 20 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔این اے 18 ہری پور میں نو امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ...
    قومی اسمبلی کی 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 نشستوں پر ضمنی انتخابات آج ہوں گے۔ زیادہ تر نشستیں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خالی کی گئی ہیں جہاں 9 مئی مقدمات میں سزا کے بعد پی ٹی آئی امیدوار نااہل قرار پائے۔ یہ بھی پڑھیں:ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا لاہور کا حلقہ این اے 129 اور ہری پور کا حلقہ این اے 18 ان ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ عوامی توجہ کا مرکز ہے کیونکہ ان 2 حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے اور یہ دونوں حلقے ان دونوں جماعتوں کی عوامی مقبولیت کا پتا بھی دیں گے۔...
    اسلام آباد: ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج منعقد ہوں گے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفرگڑھ کے حلقوں میں انتخابی سامان متعلقہ مراکز تک پہنچا دیا گیا ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی اس دوران ووٹرز اپنے پسندیدہ امیدوار کے حق میں مہر ثبت کریں گے۔ انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 792 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 408 کو انتہائی حساس اور 1,032 کو حساس قرار دیا گیا ہے، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے...
    فوٹو: فائل قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی۔ لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی، مظفرگڑھ اور ہری پور میں کل صبح 8 بجے  سے  شام 5 بجے تک بلاتعطل پولنگ ہوگی، الیکشن کمیشن نے  عوام سے بلا خوف و خطر حقِ رائے دہی استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخاب میں9 امیدوار میدان میں ہیں۔ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے بعد خالی ہوئی...
    ذرائع کے مطابق میر واعظ نے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو صرف اور صرف ان کی شناخت کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھارت میں کشمیریوں کے ساتھ روا رکھنے جانے والے بہیمانہ سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو صرف اور صرف ان کی شناخت کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    کوپ 30 ماحولیاتی کانفرنس کے پویلین میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے بعد بیلیم میں ہونے والی آج کی تمام سرگرمیاں منسوخ کر دی گئیں۔ عمارت خالی، ریسکیو ٹیمیں مصروف غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ لگتے ہی پویلین کو فوری طور پر خالی کرایا گیا جبکہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شعلوں پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا برازیل کے وزیر سیاحت نے تصدیق کی کہ واقعے کے باوجود کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال پر پوری نظر رکھی جا رہی ہے اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ بین الاقوامی اسٹالوں والا علاقہ متاثر پویلین کے اس حصے...
    پاکستانی معیشت کے بارے میں عالمی اداروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد تیزی سے بحال ہونے لگا ہے، جس کا واضح ثبوت پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی ہے جو ملکی قیادت کے ویژن، معاشی اصلاحات اور بہتر گورننس پر بھرپور اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ ۔ملکی استحکام، شفافیت اور مالیاتی نظم و ضبط کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔عالمی جریدہ بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے چھوٹے سرمایہ کاروں نے اسٹاک میں 40 فیصد اضافہ کیا۔ 2025 میں 100 انڈیکس میں 40 فیصد اضافہ پاکستان کو ایشیا کی بہترین مارکیٹ بناتا ہے۔برسوں کی سیاسی بے یقینی کے بعد اسٹاک مارکیٹ کا یہ اعتماد پاکستانی معیشت کے درست سمت میں آگے بڑھنے کا...
    بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے حال ہی میں جذباتی اور جسمانی دھوکہ دہی کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جذباتی دھوکہ جسمانی دھوکے سے زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔ ایک انٹرویو میں جب سنیتا سے پوچھا گیا کہ جذباتی دھوکہ اور جسمانی دھوکہ میں کون سا زیادہ نقصان دہ ہے، تو انہوں نے کہا جذباتی دھوکہ۔ کیونکہ آپ کسی انسان سے جذباتی طور پر محبت کرتے ہیں اور پھر اسے دھوکہ دیتے ہیں، یہ درست نہیں ہے۔ میں بہت جذباتی ہوں۔ میں گووندا سے اپنی موت تک محبت کرتی ہوں۔ اگر مجھے جذباتی طور پر کوئی دھوکہ دے، چاہے وہ میرے بچے ہوں یا شوہر، مجھے بہت دکھ...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور فیشن آئیکن سونم کپور نے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خوشخبری مداحوں سے شیئر کر دی۔ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے حمل کی تصدیق کرتے ہوئے خوشخبری کا اعلان کیا۔ انہوں نے وِنٹیج ہاٹ پنک بلیزر اور میچنگ اسکرٹ میں تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ اپنے بیبی بمپ کے ساتھ نظر آئیں۔ پوسٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا ’ماں‘۔   View this post on Instagram   A post shared by Sonam A Kapoor (@sonamkapoor) آنند آہوجا نے اپنی اہلیہ کی پوسٹ پر محبت بھرے کمنٹس کیے اور لکھا ’بیبی ماں اور اسٹائلش ماں بھی‘۔ اداکارہ کی اس پوسٹ پر شوبز انڈسٹری سے تعلق...
     ماسکو ( مانیٹرنگ ڈیسک )  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ  اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کا انحصار امن اور استحکام پر ہے، خطے کی خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس سی او نے خطے میں معاشی خوشحال کی بنیاد رکھی، ایس سی او رکن ممالک کے درمیان منظم روابط انتہائی اہم ہیں۔پاکستان معاشی روابط کو عملی شکل دینے کے لیے پُرعزم ہے، اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ پاکستان ایس سی او تنظیم کے طریقہ کار میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنا غیر قانونی...
    امن مذاکرات کی بحالی کیلئے یوکرینی صدر کَل ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونگے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز یوکرینی صدر نے کَل (بُدھ) کو ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی بدھ (کَل) ترکیہ کا دورہ کریں گے جس کا مقصد روس کے ساتھ امن مذاکرات کو بحال کرنا ہے۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ کَل ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونگے جہاں روس کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کے علاوہ جنگی قیدیوں کے تبادلے کی بحالی پر بھی بات ہوگی۔زیلنسکی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ترکیہ کے دورے میں امن مذاکرات کو “دوبارہ متحرک” کرنے...
    پاکستان کے مصروف ترین ریلوے اسٹیشنوں میں سے ایک کراچی کینٹ اسٹیشن بالآخر وہ شکل اختیار کر چکا ہے جس کا مسافر برسوں سے انتظار کر رہے تھے۔ شہر کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کو جدید، مسافر دوست سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، جن کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز کیا۔ یہ بھی پڑھیں:نئی شالیمار ایکسپریس کا افتتاح: حنیف عباسی نے مخالفین کے منہ بند کردیے، وزیراعظم شہباز شریف اسٹیشن میں داخل ہوں تو تبدیلیاں فوراً محسوس ہوتی ہیں، 2 نئے سی آئی پی لاؤنجز اور 3 روشن، کشادہ ویٹنگ ہالز نے سفر کے تجربے کو خاصا سہل بنا دیا ہے۔ ایگزیکٹو معیار کے بنائے گئے واش رومز طویل سفر کرنے والوں کے لیے اضافی سہولت فراہم...
    شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نومنتحب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد دی ہے۔ شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے...
    رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار 802 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی کے تحت کاروباری مواقع اورسرمایہ کاری کے دائرہ کارمیں نمایاں توسیع ہوئی ہے او رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار 802 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2لاکھ72ہزار 918 تک پہنچ گئی جن میں آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ 670 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ایس ای سی پی کے مطابق رجسٹرڈ کمپنیوں میں 59 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں شامل ہیں جب کہ 30 سے زائد ممالک سے 332 کمپنیوں کو عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل...
    وفاقی حکومت ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کو یقینی بنائے گی،شہباز شریف وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپنی کارکردگی سے مخالفین کے منہ بند کردیے،تقریب سے خطاب (رپورٹ: افتخار چوہدری)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن اور جدید سہولیات کی فراہمی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، وفاقی حکومت، سندھ حکومت کے تعاون سے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کی جدیدیت اور صوبے سمیت ملک بھر کے ریلوے سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں کراچی کے دورے کے دوران نئی شالیمار ایکسپریس اور کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن کے اپ گریڈ شدہ ویٹنگ ایریاز اور لائونجز کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن اور جدید سہولیات کی فراہمی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، وفاقی حکومت، سندھ حکومت کے تعاون سے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کی جدیدیت اور صوبے سمیت ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں کراچی کے دورے کے دوران نئی شالیمار ایکسپریس اور کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن کے اپ گریڈ شدہ ویٹنگ ایریاز اور لائونجز کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی سرکلر ریلوے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی حکومت نے جون سے ستمبر 2025 کے دوران آنے والے تباہ کن سیلاب سے ہونے والے مالی نقصانات کی جامع تفصیلات جاری کر دی ہیں،  قومی معیشت کو 822 ارب روپے سے زائد خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جب کہ جی ڈی پی اور زرعی شرحِ نمو میں نمایاں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ میں 0.3 سے 0.7 فیصد تک کمی کا امکان ہے، جس کے بعد مجموعی شرح نمو 4.2 فیصد سے گھٹ کر 3.5 فیصد تک آنے کا خدشہ ہے۔حکومت کے مطابق اس سال آنے والے سیلاب نے مہنگائی پر بھی براہِ راست اثر ڈالا، اور اگست...
    عرفان صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی جنرل نشست پر پولنگ 9 دسمبر کو ہوگی، یہ نشست سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہوئی ہے۔ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 20 اور 21 نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں جب کہ نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال 25 نومبر کو ہوگی۔کاغذات نامزدگی کی منظوری یا رد کے خلاف اپیلیں 27 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی۔سینیٹ کی جنرل نشست پر پولنگ...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی روشنوں کا شہر ہے، شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ نئی ٹرین بنا دیا گیا جو خوش آئند ہے۔  نئی شالیمار ایکسپریس، کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن جدید مسافر خانوں اور لاؤنجز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ حنیف عباسی ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید نظام میں بدلنے کے لیے محنت کررہے ہیں، جس پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ آؤٹ سورس کے ذریعے ٹرین کا انتہائی بہترین کام کیا گیا ہے۔  محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق    وزیراعظم شہباز شریف...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپنی کارکردگی سے مخالفین کے منہ بند کردیے۔ نئی شالیمار ایکسپریس، کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن جدید مسافر خانوں اور لاؤنجز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی روشنوں کا شہر ہے، شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ نئی ٹرین بنا دیا گیا جو خوش آئند ہے۔ نئی شاہی مارا ایکسپریس، کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن، جدید مسافر خانوں اور لوڈنگ کی افتتاحی تقریب، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ، جدید لوڈج اور مسافر خانوں کا معائنہ کیا گیا۔ pic.twitter.com/71EsFXY7l4 — WE News (@WENewsPk) November 17, 2025 مزید پڑھیں: 19ویں صدی میں رحیم یار خان میں بننے والا...
    مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق نے کہاکہ اقتدار میں آنے پر عوامی خدمت کیلئے اللہ سے 6ماہ مانگے تھے،اللہ تعالیٰ نے مجھے 2سال 6ماہ سے زائد وقت دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  وزیراعظم آزادکشمیر کاکہناتھا کہ قانون ساز اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے جارہا ہوں،آج صرف ایک بات کہنا چاہتا ہوں شکر الحمدللہ۔ ان کاکہناتھا کہ نئے آنے والوں کیلئے بھی نیک خواہشات، اللہ تعالیٰ انہیں کامیاب کرے،یہ دن خود پر خود مسلط کیا ہے،چودھری انوارالحق نے کہاکہ اقتدار میں آنے پر عوامی خدمت کیلئے اللہ سے 6ماہ مانگے تھے،اللہ تعالیٰ نے مجھے 2سال 6ماہ سے زائد وقت دیا،ان کاکہناتھا کہ جانے کا فیصلہ 6ماہ پہلے کیا تھا، آج آزادی کا دن ہے۔ ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مومن تو ایک دوسرے کے بھائی ہیں، لہٰذا اپنے بھائیوں کے درمیان تعلقات کو درست کرو اور اللہ سے ڈرو، امید ہے کہ تم پر رحم کیا جائے گا۔ اے لوگو جو ایمان لائے ہو، نہ مرد دوسرے مردوں کا مذاق اڑائیں، ہو سکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں، اور نہ عورتیں دوسری عورتوں کا مذاق اڑائیں، ہو سکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں آپس میں ایک دوسرے پر طعن نہ کرو اور نہ ایک دوسرے کو برے القاب سے یاد کرو ایمان لانے کے بعد فسق میں نام پیدا کرنا بہت بری بات ہے جو لوگ اس روش سے باز نہ آئیں وہی ظالم ہیں۔ (سورۃ الحجرات:10تا11) ’’سیدنا ابوہریرہؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ...
     بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ کامنی کوشل 98 سال کی عمر میں وفات پا گئیں، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے مختلف صحت کے مسائل کا سامنا کر رہی تھیں۔ کامنی کوشل 24 جنوری 1927 کو لاہور میں معروف ماہرِ نباتات پروفیسر ایس آر کشیپ کے گھر پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام اُما کشیپ تھا۔ وہ دو بھائیوں اور تین بہنوں میں سب سے چھوٹی تھیں اور سات سال کی عمر میں ہی ان کے والد کا انتقال ہو گیا تھا۔ بچپن سے ہی اُما کشیپ باصلاحیت اور تعلیم میں نمایاں تھیں، اور صرف دس سال کی عمر میں انہوں نے اپنا پپٹ تھیٹر (کٹھ پتلی تھیٹر) خود بنایا۔ وہ آل انڈیا ریڈیو پر ڈراموں میں بھی حصہ لیتی رہیں۔...
    سعودی عرب نے رالی ڈاکار سعودی عرب 2026 کی ساتویں ایڈیشن کی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ عالمی موٹر اسپورٹس ایونٹ 3 سے 17 جنوری 2026 تک مملکت کے مختلف خطّوں میں منعقد ہوگا۔ اعلان جدہ کے کورنیش سرکٹ میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کیا گیا، جہاں رالی کے نئے راستے سے بھی پردہ اٹھایا گیا۔ تقریب میں شہزادہ خالد بن سلطان العبدالله الفیصل کے ساتھ یونین کے بین الاقوامی نمائندوں اور وزارتِ کھیل کے افسران نے شرکت کی۔ ’ہر ایڈیشن سعودی جذبے اور جدت کی نئی کہانی ہے‘، شہزادہ خالد بن سلطان شہزادہ خالد بن سلطان العبداللہ الفیصل نے کہا کہ رالی ڈاکار نہ صرف مملکت کے قدرتی حُسن کو دنیا کے سامنے پیش کرتی ہے...
    لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم کے ٹارٹن ٹریک کے خستہ حالی کا شکار حصے کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور دیگر جیولین تھرورز کو ٹریننگ کے لیے مشکلات کا سامنا تھا۔ جیو نیوز نے چند ماہ قبل ٹارٹن ٹریک کے جیولین تھرو کے لیے مخصوص حصے کی خستہ حالی کی نشاندہی کی تھی۔ لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم کے ٹارٹن ٹریک کا جیولین تھرو کے لیے مخصوص حصہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی مسلسل ٹریننگ کی وجہ سے گھس گیا تھا۔ ٹارٹن ٹریک کے اس حصے کی خستہ حالی کی وجہ سے جیولین تھرورز کو مشکلات کا سامنا تھا، ایتھلیٹس کی ٹریننگ بھی متاثر ہو رہی تھی اور ساتھ میں انہیں انجرڈ ہونے کا...
    خرطوم: سوڈان کے عبوری خودمختاری کونسل کے چیئرمین عبدر فتاح البرہان نے کہا کہ شمالی دارفور اور کورڈوفان میں پرامیلیٹری فورسز ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے حملوں سے بے گھر ہونے والے شہری ہزاروں کلومیٹر پیدل چل کر محفوظ علاقوں تک پہنچ رہے ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق سوڈان کے عبوری خودمختاری کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ  ایل فاشر، بارا اور النہود سے جبری طور پر نقل مکانی کرنے والے شہری نیالا یا الفولا یا دارفور کے دیگر علاقوں میں ملیشیا کے کنٹرول میں نہیں گئے  بلکہ وہ ریاستی اور سرکاری فورسز کے زیرِ کنٹرول علاقوں کو ترجیح دے رہے ہیں جہاں انہیں سکیورٹی اور بنیادی ضروریات زندگی میسر ہیں۔ خیال رہےکہ گزشتہ ماہ  RSF نے شمالی دارفور کے...
    نیویارک: افریقی یونین کمیشن کے سربراہ محمود علی یوسف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی نائیجیریا میں عیسائیوں کے خلاف نسل کشی نہیں ہو رہی، اور ایسے بیانات خطے میں پیچیدہ سکیورٹی صورتحال کو غلط طور پر پیش کرتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق یوسف نے اقوام متحدہ کے فورم میں جنرل سیکریٹری انٹونیو گوترس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ شمالی نائیجیریا میں دہشت گردی اور تشدد کی اصل وجہ بیوکو حرام اور اسلامک اسٹیٹ ویسٹ افریقہ پرووینس (ISWAP) کی سرگرمیاں ہیں، جن سے مسلمانوں اور عیسائی دونوں متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی نائیجیریا کے حالات کی پیچیدگی کو مدنظر رکھ کر کسی بھی...
    بالی ووڈ کے سینیئر اداکار دھرمیندر کے انتقال کے حوالے سے جعلی خبر نشر کرنے پر بھارتی ٹی وی اینکر انجنا اوم کشیپ شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ 11 نومبر کو اینکر کے چینل ’آج تک‘ پر یہ خبر چلائی گئی تھی کہ بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر انتقال کر گئے ہیں، تاہم بعد میں اداکار کے اہل خانہ نے اس کو غلط قرار دیا۔ اس خبر کی وجہ سے انجنا اوم کشیپ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور سخت تبصروں کا سامنا کررہی ہیں۔ معروف بھارتی اداکار دھرمیندر کے مطابق جب پاکستان بنا وہ آٹھویں جماعت میں تھے، اپنے مسلمان استاد رکن الدین کے گلے لگ کے روئے جب وہ جارہے تھے۔ pic.twitter.com/ZnJ1FdjYJB — Shabbir Dar (@ShabbirDar5) November 12,...
    ایران کے دارالحکومت تہران میں پانی کا سنگین بحران پیدا ہوگیا ہے، جس کے باعث حکومت نے صورتحال کو ہنگامی قرار دے دیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پرشکیان نے سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر آنے والے دنوں میں بارش نہ ہوئی تو تہران میں پانی کی شدید قلت ہو سکتی ہے۔ صدر کے مطابق نومبر کے آخر یا دسمبر کے آغاز میں پانی کی راشننگ کا نظام نافذ کیا جائے گا، اور اگر اس دوران بھی بارش نہ ہوئی تو تہران کو خالی کرانے کی نوبت آسکتی ہے۔ ایرانی حکام نے انکشاف کیا کہ تہران کے مرکزی ذخائر میں صرف دو ہفتوں کا پانی باقی ہے، اور شہریوں کو اس بارے میں پیشگی آگاہ...
    ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اور معروف اداکار پریم چوپڑا کو طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 92 سالہ پریم چوپڑا کو وائرل انفیکشن اور دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ بڑھتی عمر کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پریم چوپڑا گزشتہ دو روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، تاہم ڈاکٹروں نے واضح کیا ہے کہ ان کی حالت قابو میں ہے اور انہیں آئی سی یو میں منتقل نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم مسلسل ان کی طبی نگرانی کر رہی ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ کو امید ہے کہ اداکار کو جلد ہی ڈسچارج کردیا جائے...
    ایران میں پانی کا بحران سنگین، تہران کے خالی ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس) ایران کو پانی کے بدترین بحران کا سامنا ہے، اور حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں خشک سالی جاری رہی تو ایک کروڑ آبادی کا شہر تہران جلد ہی ناقابل رہائش ہوجائے گا، صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر دسمبر تک بارش نہیں ہوئی تو حکومت کو تہران میں پانی کی تقسیم شروع کرنی پڑے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے 6 نومبر کو خبردار کیا کہ ’اگر ہم تقسیم بھی کریں اور پھر بھی بارش نہ ہو، تو ہمارے پاس بالکل پانی نہیں ہوگا، شہریوں کو تہران چھوڑنا...
    ایران کے دارالحکومت تہران میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے ایرانی ٹی وی پر خطاب کے دوران عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تہران شہر خالی کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بارش نہ ہوئی تو تہران میں پانی کی شدید قلت ہوگی، نومبر کے آخر یا دسمبر کے شروع میں تہران میں پانی کی راشننگ شروع کریں گے، راشننگ کے دوران بھی بارش نہ ہوئی تو تہران خالی کروانا پڑسکتا ہے۔ ایران کے حکام کے مطابق تہران کے مرکزی ذخائر میں صرف 2 ہفتوں کا پانی باقی ہے۔ واضح رہے کہ اس سال ایران میں ہونے والی بارشوں میں 40 فیصد کمی...
    اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت، نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان و اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام سے بے نظیر کی روح  آج بہت خوش ہوگی۔ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایوان نے قومی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا، تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔  ہمارے دیرینہ دوست عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔ وہ استادوں کے استاد تھے، درس و تدریس میں زندگی گزاری اور جب سیاست میں آئے تو پوری ذمہ داری کے ساتھ (ن) لیگ و نواز شریف کے ساتھ وفا...
    رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر 75 ارب 96 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ جولائی تا اکتوبر پی ایس ڈی پی فنڈز اخراجات کی تفصیل جاری کر دی گئی۔وزارت منصوبہ بندی کے اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال پہلے 4 مہینوں میں 330 ارب 43 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 53 ارب 93 کروڑ روپے خرچ ہوئے، این ایچ اے کے منصوبوں پر 20 ارب 17 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق این ٹی ڈی سی سمیت پاور ڈویژن کے بجلی کے منصوبوں پر ایک ارب 86 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کیلئے پی ایس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے، افغان طالبان رجیم سے مسلسل کہا جارہا ہے کہ وہ کالعدم ٹی ٹی پی کو لگام دے، 40 سال افغانوں کی مہمان نوازی کاصلہ آج دنیا دیکھ رہی ہے، دہشت گردوں کولگام دیں ہم آپ کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہیں۔ قومی اسمبلی سے 27ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئینی عدالت کے قیام کا خواب 19 سال بعد پورا ہوا، میثاق جمہوریت میں بھی آئینی عدالت کا ذکر تھا جب کہ اختلاف کرنا اپوزیشن کاحق ہے جس کا ہم احترام کرتے ہیں لیکن...
    بالی وڈ سپر اسٹار گووندا کو ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں بے ہوش ہوجانے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ گووندا کی گزشتہ رات ان کے گھر پر اچانک طبیعت بگڑگئی جس کے بعد انہیں جوہو کے کریٹیکل کیئر اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ گووندا کے دیرینہ دوست اور قانونی مشیر للت بندل نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ‘ گزشتہ شب انہیں گووندا کے گھر پر بے ہوش ہوجانے کی اطلاع دی گئی ، طبیعت اچانک بگڑنے پر گووندا کو اسپتال منتقل کیا گیا، اس دوران ان کے چند ٹیسٹ بھی کیے گئے جن کے نتائج کا انتظار ہے‘ ۔ للت بندل کے مطابق’ گووندا فی الحال...
    معروف بالی ووڈ اداکار گووندا منگل کی رات گھر میں اچانک بے ہوش ہونے کے بعد اسپتال منتقل کر دیے گئے۔ ان کے وکیل اور قریبی دوست للت بندل کے مطابق اداکار کی حالت اب مستحکم ہے اور تمام ضروری طبی معائنے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، گووندا اپنے جوہو میں واقع گھر میں موجود تھے جب انہیں اچانک چکر محسوس ہوئے اور وہ بے ہوش ہو گئے۔ اہلِ خانہ نے فوری طور پر انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اداکار گووندا مشکل میں، بیوی سنیتا آہوجا کا بے وفائی اور ظلم کرنے کا الزام گووندا کے وکیل للت بندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا...
    ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اور معروف اداکار پریم چوپڑا کو طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 92 سالہ پریم چوپڑا کو وائرل انفیکشن اور دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ بڑھتی عمر کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پریم چوپڑا گزشتہ دو روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، تاہم ڈاکٹروں نے واضح کیا ہے کہ ان کی حالت قابو میں ہے اور انہیں آئی سی یو میں منتقل نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم مسلسل ان کی طبی نگرانی کر رہی ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ کو امید ہے کہ اداکار کو جلد ہی ڈسچارج کردیا جائے...
    بالی ووڈ کے سینئر اداکار جیتندر معمولی حادثے کا شکار ہوگئے۔ 83 سالہ اداکار زرین خان کی دعائیہ تقریب میں شرکت کے لیے ممبئی پہنچے تھے، جہاں ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ زمین پر گر گئے۔ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں، فوٹوگرافرز اور دیگر شرکاء نے فوراً ان کی مدد کی۔ خوش قسمتی سے جیتندر کو کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی، وہ خود اٹھ کھڑے ہوئے اور ہنستے ہوئے فوٹوگرافرز سے بات چیت بھی کی۔ “Oh No! Jeetendra ji Falls Down ???? pic.twitter.com/oR6lD5YyGa — Vikas Yadav (@DesignerVikasY) November 11, 2025 اداکار کے صاحبزادے تشار کپور نے میڈیا سے گفتگو میں مداحوں کو اطمینان دلایا کہ جیتندر کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا ’وہ بالکل...
    اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاہور سے خاتون اور کمسن بچیوں کے اغوا کے معاملے پر پولیس تفتیش پر اظہارِ عدم اطمینان کرتے ہوئے ایف آئی اے کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیدیا ۔ ہفتہ کو جسٹس محسن اختر کیانی کے تحریری حکمنامے کے مطابق سابق چیف ایگزیکٹو افسر پی آئی اے مشرف رسول کے وقاص احمد، سہیل علیم کے ساتھ لین دین کے تنازع پر لاہور سے خاتون اور بچیوں کی خلاف ضابطہ گرفتاری کی گئی۔عدالت نے وقاص احمد اور سہیل علیم کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات میں اب تک کی پولیس تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے ڈی جی ایف آئی اے کو مشترکہ تحقیقاتی...
    ایران کی حکومت نے ملک کی بدترین خشک سالی کے باعث دارالحکومت تہران میں پانی کی فراہمی وقتاً فوقتاً بند کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق رواں سال تہران میں بارش کی مقدار گزشتہ ایک صدی میں سب سے کم ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ملک کے نصف صوبوں میں کئی ماہ سے ایک بوند بارش نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: تاریخی خشک سالی، تہران میں پینے کے پانی کا ذخیرہ 2 ہفتوں میں ختم ہوجائے گا مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض علاقوں میں رات کے وقت پانی کی فراہمی پہلے ہی متاثر ہونا شروع ہو گئی ہے۔ ایران کے وزیرِ توانائی عباس علی آبادی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوڈان کے شمالی دارفور میں بڑھتی ہوئی ہنگامی صورتحال کے درمیان، 3,240 خاندان الفاشر سے فرار ہو کر مغربی سوڈان کے شہر تاویلہ پہنچ گئے ہیں، جس کے باعث تقریباً 16,200 افراد شدید انسانی ضروریات کے ساتھ مشکلات کا شکار ہیں۔مقامی تنظیم جنرل کوآرڈینیشن فار ڈسپلیسڈ پرسنز اینڈ ریفیوجیز نے کہا کہ فرار ہونے والے شہری خوراک، ادویات، صاف پانی، حفظانِ صحت، عارضی پناہ گاہ اور نفسیاتی معاونت کے شدید محتاج ہیں،  بنیادی ضروریات میں مسلسل اضافہ اور حالات خراب ہونے کے باعث ان شہریوں کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔یہ نقل مکانی 26 اکتوبر کو RSF کی جانب سے الفاشر پر قبضے اور شہریوں کے خلاف مظالم کے بعد شروع ہوئی، جس میں مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خرطوم: سوڈان کے شورش زدہ خطے شمالی دارفور میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں، جہاں شہریوں کے مطابق ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے جنگجوؤں نے الفاشر شہر سے فرار ہوتے ہوئے درجنوں خواتین کو جنسی زیادتی اور ہراسانی کا نشانہ بنایا۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق   مقامی تنظیم جنرل کوآرڈینیشن فار ڈسپلیسڈ پرسنز اینڈ ریفیوجیز ان دارفور کے ترجمان آدم ریگل نے انکشاف کیا کہ اب تک 150 سے زائد خواتین متاثر ہوچکی ہیں، مسلح جنگجوؤں نے الفاشر سے نکلنے والے عام شہریوں کا تعاقب کیا اور قرنی کے علاقے میں کئی افراد کو یرغمال بنایا، جہاں اب بھی ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں، جن میں متعدد بچے اپنے والدین سے بچھڑ چکے ہیں۔ترجمان نے بتایا...
    کراچی میں نماز جمعہ کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی بزدلانہ جارحیت کے دوران آپ نے اپنے ایرانی بھائیوں کو یاد رکھا اور فلسطینی عوام کیلئے دعائیں کیں، اس کیلئے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی، ایرانی عوام، مجلس شورائے اسلامی اور حکومت ایران کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد قالیباف نے کراچی میں نمازیوں کے اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ آج امت اسلامیہ کی وحدت صرف ایک ضرورت ہی نہیں ہے، بلکہ یہ سنت الٰہی ہے کہ پوری مسلم امہ متحد ہو کر خونریز صیہونی حکومت کے مقابلے پر ڈٹ جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر ڈاکٹر...
    بارشیں نہ ہوئیں تو خشک سالی کے باعث تہران کو خالی کرنا پڑے گا: ایرانی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں جلد بارش نہ ہوئی تو دارالحکومت تہران کو شدید آبی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کے نتیجے میں شہر کو خالی کرانے کی نوبت بھی آسکتی ہے۔جمعرات کو مغربی ایران کے شہر سنندج کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے کہا کہ حکومت ایک ساتھ معاشی، ماحولیاتی اور سماجی بحرانوں سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے۔ ایرانی صدر نے قحط سالی کے باعث پیدا ہونے والے پانی کے بحران کو ملک کے سنگین...
    اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں پاکستانی مذہبی علما، اساتذہ یونیورسٹی اور فکری و سماجی شخصیات سے خطاب میں ایرانی پارلیمان کے سربراہ نے کہا کہ ہم ہمیشہ امام، انقلاب اور قرآن مجید، احادیث اور اہلِ بیتؑ کے عقائد و روایات سے یہ سیکھتے آئے ہیں کہ ظلم کے مقابلے پر ثابت قدم رہنا لازم ہے۔ مسلمانوں کو ایسے خودمختار، مضبوط اور باصلاحیت ملکوں کی ضرورت ہے جو علمی و فنی میدانوں میں، خاص طور پر اس دورِ جدید میں جب جدید ٹیکنالوجی عروج پر ہے، بلند ترین مقام حاصل کریں اور مواقع سے فائدہ اٹھائیں؛ ہمیں چند صدیوں کی پسماندگی کو دور کرنا ہوگا۔ اس پسماندگی کی جڑ بھی استعماری نظریات ہیں جن کا ازالہ ضروری ہے۔ رئیسِ مجلس نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے شہری لارنس واٹکنز نے دنیا کا سب سے طویل نام پڑھ کر ایک منفرد ریکارڈ قائم کر دیا۔ ان کے نام میں 2 ہزار 251 درمیانی نام شامل ہیں، اور انہیں اپنا مکمل نام پڑھنے میں ایک گھنٹے سے زائد کا وقت لگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لارنس واٹکنز نے مارچ 1990ء میں قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کرایا تھا تاکہ وہ 2 ہزار 253 الفاظ پر مشتمل نام کے ساتھ دنیا کا سب سے طویل نام رکھنے والا شخص بن سکیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، یہ نام دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا واحد ریکارڈ ہے۔واٹکنز نے بتایا کہ اپنی شادی کی تقریب کے دوران نکاح خواں کو ان کا...
    تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور آئین کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کرے گی، بلاول بھٹو زرداری بااختیار ہیں، وہ فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مگر انہوں نے بہتر سمجھا ہے کہ اس اہم معاملے پر پارٹی خود فیصلہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر برائے یونیورسٹیز و بورڈز سندھ اسماعیل راہو نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں آٹزم بحالی مرکز اور پیڈی ایٹرک ڈینٹسٹری یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک آغاز ہے، جسے مستقبل میں مزید وسیع پیمانے پر فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شارع بھٹو پر 70 ایکڑ زمین اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے مختص کی گئی ہے اور سندھ حکومت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    وفاقی حکومت کی جانب سے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم نے ملک میں وفاق اور صوبوں کے درمیان اختیارات کی تقسیم کے حوالے سے ایک نئی سیاسی اور آئینی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ ترمیم کے مسودے کے مطابق تعلیم، آبادیاتی منصوبہ بندی اور مالی وسائل کی تقسیم جیسے اہم شعبے، جو 18ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبوں کے دائرہ اختیار میں آ گئے تھے۔ دوبارہ وفاق کے کنٹرول میں لانے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کیا ہے اور اس کے اثرات کیا ہوں گے؟ اس حوالے سے آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ترمیم اگر منظور ہو گئی تو صوبائی خودمختاری میں واضح کمی واقع ہو سکتی ہے، جبکہ وفاق کے اختیارات...
    شمالی کوریا کے سابق علامتی سربراہِ مملکت اور حکمران خاندان کے ساری عمر وفادار حامی رہنے والے کِم یونگ نام 97 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ کورین سینٹرل نیوز ایجنسی (کے س این اے) کے مطابق یم یونگ نام 3 نومبر کو متعدد اعضا کی ناکامی کے باعث وفات پا گئے، وہ 1998 سے 2019 تک پیانگ یانگ کی سپریم پیپلز اسمبلی (پارلیمنٹ) کے صدر رہے۔ کِم یونگ نام نے شمالی کوریا کے بانی کِم اِل سُنگ، ان کے بیٹے کِم جونگ اِل، اور موجودہ رہنما کِم جونگ اُن، تینوں کے ادوار میں مختلف سفارتی عہدوں پر خدمات انجام دیں، حالاں کہ وہ کِم خاندان سے تعلق نہیں رکھتے تھے۔ کورین سرکاری خبر ایجنسی نے انہیں ایک...
    پشاور:شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کی واردات میں ڈی پی او وقار خان کی گاڑی پر مسلح شدت پسندوں نے حملہ کیا جس میں وہ محفوظ رہے تاہم5پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے ایک ترجمان نے اس واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی پی او شمالی وزیرستان وقار خان اپنے سکواڈ کے ساتھ شمالی وزیرستان سے بنوں آ رہے تھے کہ میران شاہ روڈ نزد فلور ملز میں گھات لگا کر مسلح شدت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی۔ بی بی سی کے مطابق شدت پسندو نے خودکار اور بھاری اسلحے کا استعمال کیا، تاہم ڈی پی او اور ان کے سکواڈ نے دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت سے بھرپور جوابی کارروائی کی جس...
    کراچی: آڈیٹر جنرل آف پاکستان (AGP) نے مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان اسٹیل ملز (PSM) میں 24.90 ارب روپے کے بھاری نقصانات کی نشاندہی کی ہے،جو بدعنوانیوں، خردبرد، بے ضابطگیوں، عدم وصولیوں اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کانتیجہ قرار دیے گئے ہیں۔ تازہ ترین آڈٹ رپورٹ میں ادارے کے انتظامی و مالی معاملات میں سنگین کمزوریوں اور بدانتظامی کاانکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2015 سے اسٹورز میں پڑے تیار شدہ اسٹیل سلیب کی نیلامی اورفروخت میں غیر ضروری تاخیرکی وجہ سے سب سے بڑانقصان 17.61 ارب روپے کاہوا،جوکئی سالوں سے انتظامی غفلت اور نااہلی کوظاہرکرتاہے۔ اس کے بعدوفاقی حکومت کی جانب سے ایکویٹی ادائیگیوں کو ریکارڈمیں شامل نہ کرنے سے 11.05 ارب...
    ایران کو تاریخی خشک سالی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے دارالحکومت تہران کے شہریوں کے لیے پینے کے پانی کا بنیادی ذریعہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ایرنا کے مطابق، تہران واٹر کمپنی کے ڈائریکٹر بہزاد پارسا نے بتایا کہ امیر کبیر ڈیم، جو شہر کو پانی فراہم کرنے والے 5 بڑے ڈیموں میں سے ایک ہے، میں صرف 1.4 کروڑ مکعب میٹر پانی باقی رہ گیا ہے، جو اس کی کل گنجائش کا صرف 8 فیصد ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں ڈرپ اریگیشن کا کامیاب آغاز، خشک سالی میں نئی امید پارسا کے مطابق، اس مقدار سے تہران کو صرف 2 ہفتوں تک پانی فراہم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے...
    بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان، جو آج اپنی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں، نے اپنی کامیابی اور شہرت کا کریڈٹ خود کو نہیں بلکہ اپنی زندگی کی خواتین اور اپنی فلموں کی ہیروئنز کو دیا ہے۔ شاہ رخ خان، جنہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں کے ذریعے فلمی دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنائی، کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی میں ان کے ساتھ کام کرنے والی اداکاراؤں کا سب سے بڑا کردار ہے۔ یہ بھی پڑھیے: میں حیران رہ گئی کہ وہ میرا نام کیسے  جانتے تھے، دیویا دتہ کی شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ ایک گفتگو میں دی گارڈین سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ میں نے...
    سٹی42: کلائمیٹ کی غیر متوقع کروٹ کے بعد بلوچستان کے 12 اضلاع میں خشک سالی کی شدت بڑھنے کا امکان بتایا جا رہا ہے۔  میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نےصوبائی حکومت کو  شدید خشک سالی کے متعلق  انتباہ کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مشورہ دیا ہے کہ خشک سالی سے متاثر ہو رہے  علاقوں میں "پیشگی اقدامات" یقینی بنائے جائیں۔ یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں کہ میٹ ڈیپارٹمنٹ کی پہلے والی رپورٹوں کے مطابق بلوچستان کے کئی علاقوں میں خشک سالی عروج پر پہنچی ہوئی ہے۔ ان علاقوں میں اب کوئی "پیشگی" اقدام کرنے کا مشورہ عملاً بے معنی مشورہ ہے۔ بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار زراعت، مویشیوں اور عوامی روزگار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر:۔ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بی جے پی کی بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے علاقے کی ریاستی حیثیت بحال کرے۔انہوں نے کہا کہ مبہم یقین دہانیاں اب قابل قبول نہیں ہیں، ہمیں ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے ایک واضح روڈ میپ چاہیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر کے علاقے قمرواری میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے کہا تھا کہ انتخابات کے بعد ریاست کا درجہ بحال کیاجائے گا، لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ صحیح وقت کا انتظار کریں۔ انہوں...
    بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بھاگ میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے ایس ایچ او لطف علی کھوسہ کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صحبت پور پہنچے، جہاں انہوں نے شہید کے بیٹوں کو گلے لگا کر ان کے والد کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید لطف علی کھوسہ اور کانسٹیبل عظیم کھوسہ نے دہشت گردوں کے مقابلے میں جانیں قربان کر کے بلوچستان پولیس کی جرأت اور قربانی کی نئی مثال قائم کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ شہداء کے بچوں کے تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی، جبکہ بیواؤں اور اہلِ خانہ کو ماہانہ وظیفہ اور مالی امداد فراہم کی جائے گی۔...
    ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ صدرِ کا یہ اہم اور تاریخی دورہ نہ صرف گلگت بلتستان کے عوام کے لیے نیک شگون ہے بلکہ یہ اس بات کا مظہر بھی ہے کہ وفاقی قیادت خطے کی سیاسی، سماجی اور معاشی اہمیت کو پوری طرح تسلیم کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ صدر ِ اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کے پہلے دورۂ گلگت پر عوامِ گلگت بلتستان، صوبائی پارٹی قیادت اور حکومت گلگت بلتستان دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ صدرِ کا یہ اہم اور تاریخی دورہ نہ صرف گلگت بلتستان کے عوام کے لیے نیک شگون ہے بلکہ یہ اس بات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ پی ٹی آئی کے خرم ذیشان کامیاب ہوگئے۔غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق خرم ذیشان نے 91 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کےحمایت یافتہ آزاد امیدوار تاج محمد آفریدی 45 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پولنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہوئی جہاں رکن صوبائی اسمبلی احسان اللہ خان نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا، مجموعی طور پر 137 اراکین صوبائی اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیے۔ضمنی انتخاب کے لیے ن لیگ کے حمایت یافتہ تاج محمد آفریدی اور پی ٹی آئی کے خرم ذیشان مدمقابل تھے۔یاد رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے...
    لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں تو ملک عظیم بن جائے، حکومتیں اپنی ذمہ داری سے مکمل غافل ہیں۔تعلیمی نظام استحصالی اور طبقاتی ہے، 6 کروڑ کے قریب نوجوان بے روزگار ہیں۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن بنوقابل کے ذریعے اپنے حصہ کی شمع جلا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں بنوقابل سٹارٹ اپ ایکسیلنس سمٹ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب میں مختلف کمپنیوں نے نوجوانوں میں انٹرن شپ لیٹر تقسیم کیے‘ جاوید قصوری، ضیاالدین انصاری ، شکیل احمد ترابی، صدر الخدمت لاہور انجینئر احمد حماد ‘لاہور کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کفر کرنے والوں اور راہ خدا سے روکنے والوں اور مرتے دم تک کفر پر جمے رہنے والوں کو تو اللہ ہرگز معاف نہ کرے گا۔ پس تم بودے نہ بنو اور صلح کی درخواست نہ کرو تم ہی غالب رہنے والے ہو اللہ تمہارے ساتھ ہے اور تمہارے اعمال کو وہ ہرگز ضائع نہ کرے گا۔ یہ دنیا کی زندگی تو ایک کھیل اور تماشا ہے اگر تم ایمان رکھو اور تقویٰ کی روش پر چلتے رہو تو اللہ تمہارے اجر تم کو دے گا اور وہ تمہارے مال تم سے نہ مانگے گا۔ اگر کہیں وہ تمہارے مال تم سے مانگ لے اور سب کے سب تم سے طلب کر لے تو تم بخل کرو گے...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رجنی کانت اور دھنوش کو گھر میں بم نصب کیے جانے کی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئیں جس کے بعد چنئی پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تامل ناڈو پولیس کے مطابق ریاستی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کو دو ای میلز موصول ہوئیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رجنی کانت اور دھنوش کے گھروں میں دھماکا خیز مواد رکھا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی تینام پیٹ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ رجنی کانت کی رہائش گاہ پر حفاظتی جانچ کے لیے پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق پہلی ای میل پیر کی صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے موصول ہوئی، جس پر فوری کارروائی کی گئی،...
    شمالی کوریا نے پیلا سمندر (Yellow Sea) میں سمندر سے زمین پر مار کرنے والے کروز میزائل فائر کیے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی کوریا پہنچنے سے چند گھنٹے قبل کیے گئے۔ شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے KCNA کے مطابق، میزائلوں نے 2 گھنٹے سے زیادہ پرواز کی اور اپنے اہداف کو درست نشانہ بنایا۔ مزید پڑھیں: شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے طاقتور ترین بین البراعظمی میزائل کی نمائش تجربات کی نگرانی اعلیٰ فوجی عہدیدار پاک جونگ چون نے کی، جن کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی دشمنوں کو شمالی کوریا کی دفاعی صلاحیت دکھانے کے لیے کی گئی۔ جنوبی کوریا اور امریکا نے میزائل لانچ کا سراغ لگانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
    بھارت میں ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار نے اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بالی ووڈ پیسے، شہرت اور طاقت کی چکاچوند نگری ہے لیکن یہاں زندگی اتنی آسان نہیں ہے۔ بھاری قیمت چکانا ہوتی ہے۔ کئی ایک نوجوان اداکاراؤن کو اپنی عزتوں تو کچھ اداکاروں کو اپنی زندگی کا خراج دینا پڑجاتا ہے۔ نوجوان اداکار سچن چاندواڑے بھی ایسے ہی ابھرتے ہوئے نوجوان تھے جنھوں نے نیٹ فلکس کی سیریز سے اپنی پہچان بنائی۔ 25 سالہ سچن نے نہ صرف ممبئی میں بلکہ مراٹھی فلموں میں کامیابیاں اپنے نام کیں اور حال ہی میں آنے والی فلم (Asuravan) کا اعلان کیا تھا۔ آج جب وہ کافی دیر تک اپنے کمرے سے باہر نہ نکلے اور بار بار...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد کے سب سے بڑے صنعتی علاقے سائٹ کے صنعتکاروں نے انٹرنیٹ کنیکٹویٹی میں مسلسل خلل، کمزور موبائل سگنلز اور موبائل کمپنیوں کی غیر معیاری سروسز پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد عظیم علوی کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی روز سے جاری سست انٹرنیٹ اور ناقص موبائل کنیکٹیوٹی کے باعث مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کاروباری روابط شدید متاثر ہو رہے ہیں جس سے  بزنس کمیونٹی کو بھاری مالی نقصانات کا اندیشہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل میں انہوں نے مذکورہ صورتحال کا نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ غیر ملکی خریداروں سے بروقت رابطہ نہ ہونے کے باعث نئے...
    استنبول میں ہونے والے اپک افغان مذاکرات کی ناکامی کا تعلق پاکستان کی سفارت کاری سے نہیں بلکہ افغان حکومت کے اندرونی اختلافات اور طاقت کی جنگ سے تھا۔ ذرائع کے مطابق آغاز ہی سے افغان وفد 3 مختلف دھڑوں قندھار، کابل اور خوست میں تقسیم نظر آیا، اور ہر دھڑا اپنے الگ رہنماؤں سے ہدایات لے رہا تھا۔ جب بات ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے اور تحریری ضمانتوں پر پہنچی تو قندھار گروپ نے خاموش رضامندی ظاہر کی، مگر کابل گروپ نے اچانک مطالبہ کیا کہ جب تک امریکا بطور ضامن شامل نہیں ہوتا، کوئی معاہدہ نہیں ہو سکتا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک افغان مذاکرات، میری خوش فہمی نہ ہو لیکن مجھےان میں امن نظر آیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی سندھ اور بلوچستان کے عوام کے لیے مہنگائی کا ایک اور طوفان سر اٹھانے کو تیار ہے۔نجی ٹی وی کی رپورت کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کی باضابطہ درخواست اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کو جمع کرا دی ہے۔ کمپنی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران گیس کی قیمتوں میں 125 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے، جس کے بغیر ادارے کے اخراجات اور نظام کی بحالی ممکن نہیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق اس وقت گیس کی ترسیل اور پیداوار کے اخراجات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا...
    کراچی (کامرس رپورٹر+ این این آئی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ چوتھا مسلسل اجلاس تھا جس میں مرکزی بینک نے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ 27 اکتوبر 2025 کو منعقدہ اجلاس میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر ملکی معیشت کے اشاریے بہتر سمت میں جا رہے ہیں، تاہم عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، تجارتی چیلنجز اور غذائی رسد میں ممکنہ رکاوٹ جیسے عوامل آئندہ مہینوں میں غیر یقینی حالات پیدا کر سکتے ہیں۔ ستمبر میں عمومی مہنگائی کی شرح بڑھ کر 5.6 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ بنیادی یا قوزی مہنگائی 7.3 فیصد...
    جِلد کے مرض فنگل انفیکشن کے علاج کی دوا ایجاد کرلی گئی۔ سرد موسم میں جِلد کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ خشک موسم بتائی جاتی ہے۔ جِلدی امراض کے ماہر ڈاکٹر شمائل ضیاء نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار فنگل انفیکشن کے علاج کے لیے نئی دوا ایجاد کرلی گئی ہے کیونکہ سردی اور گرمیوں کے موسم میں فنگل انفیکشن کا مرض تیزی سے بڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنگل انفیکشن کے علاج میں دو دواؤں کو ملاکر یہ دوا تیار کی گئی ہے۔ خشک موسم میں جلد پر کریک پڑنا شروع ہوجاتے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ سرد موسم جسم کو موسچرائز رکھا  جائے۔ ڈاکٹر شمائل ضیاء نے بتایا کہ...
    وزیراعلٰی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس حکومت کو اقتدار میں آئے صرف ایک برس ہوا ہے اور وہ اب بھی پُرامید ہے کہ اگر ریاستی درجہ انکی حکومت کے دور میں بحال ہوا تو یہ ایک خوش آئند پیشرفت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ریاستی درجہ کی بحالی میں مسلسل تاخیر سے لوگوں کی امیدیں مدھم پڑتی جا رہی ہیں اور اگر یہ عمل مزید موخر ہوا تو مایوسی مزید گہری ہوگی۔ اسمبلی کے احاطے میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں میری امید پہلے دن سے قائم تھی لیکن اب وہ کچھ کم ضرور ہوئی ہے، اگر یہ...
    واٹس ایپ ہیکنگ کا شکار ہونے والی خاتون رکن قومی اسمبلی نکہت شکیل کے ساتھ پیش آئے واقعے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شاطر ہیکرز نے 19 اکتوبر کی صبح ایم کیو ایم پاکستان کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی رکن قومی اسمبلی کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر کے مختلف نمبرز سے 15 لاکھ روپے کا فراڈ کیا۔ نکہت شکیل نے بتایا کہ ایک روز قبل 26 اکتوبر کو این سی سی آئی اے کراچی کے دفتر میں انہیں بلا کر واقعے سے متعلق تحریری درخواست وصول کی گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی نے تحقیقات میں سست...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پورا پاکستان ایک گھرانہ ہے، اور کہیں بھی آگ لگے تو ہمیں اسے مل کر بجھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محبت، ایثار اور قربانی کے جذبے سے کام لے کر ہی ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کو مشعلِ راہ بنایا جا سکتا ہے۔ یہ خیالات انہوں نے ہفتے کے روز نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر کیے۔ اس موقع پر وفاقی وزرا، ارکان اسمبلی، اہل دانش اور سرکاری افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان ملک کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے اور یہاں کے بلوچ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نئے مالی سال کی تیسری مانیٹری پالیسی کا اعلان 27اکتوبر کو کریگا۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 27اکتوبر بروز پیر کو گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احد کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس میں معاشی حالات ،بیرونی قرضہ اور دیگر اہم اشاریوں پر غور کیا جائے گا۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں تبدیلی یا اسے برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔معاشی ماہرین کے مطابق مہنگائی کے خطرات کے باعث شرح سود 11 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے ، کیونکہ سیلاب کے بعد غذائی اشیاء کی بڑھتی ہوئی مہنگائی شرحِ سود کی کمی میں رکاوٹ ہے ،معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ شرح سود کو برقرار رکھنے کے لیے مرکزی بینک...
    مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے پیٹر پائپر نے غزہ کی پٹی کے تمام راستے کھولنے کی ضرورت پر زور دیا  ہے تاکہ مناسب طبی سامان کی فراہمی، امدادی سرگرمیوں میں توسیع اور 4000 بچوں سمیت تقریباً 15,000 مریضوں کو غزہ سے باہر لے جایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے پیٹر پائپر نے غزہ کی پٹی کے تمام راستے کھولنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ مناسب طبی سامان کی فراہمی، امدادی سرگرمیوں میں توسیع اور 4000 بچوں سمیت تقریباً 15,000 مریضوں کو غزہ سے باہر لے جایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام کراسنگ کو کھولنا شرم الشیخ میں طے پانے والے...
    —فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شکارپور کے حلقہ پی ایس 9 میں انتخابی شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔شکارپور کے حلقہ پی ایس 9 کی نشست پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کے انتقال کےبعد خالی ہوئی تھی۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق شکارپور حلقہ پی ایس 9 میں پولنگ کا عمل 14 دسمبر کو ہو گا، امیدوار کاغذات نامزدگی 3 سے 5 نومبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔ سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئےصدر مملکت آصف زرداری نے آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی فہرست 6 نومبر کو جاری ہو گی، جانچ پڑتال 11 نومبر کو ہو گی، کاغذاتِ نامزدگی کی...
    پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور پہلی بار امریکا کو بھی انڈے برآمد کیے جانے لگے ہیں۔ محکمہ قرنطینہ حیوانات کے مطابق، مالی سال 2024-25 میں امریکا کو انڈوں کی برآمدات کی مالیت تقریباً 23 لاکھ 70 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان سے متحدہ عرب امارات، بحرین، ہانگ کانگ، کویت، قطر، صومالیہ، افغانستان اور دیگر کئی ممالک کو بھی انڈے بھیجے جا رہے ہیں۔ اسی مالی سال میں متحدہ عرب امارات کو 17 لاکھ 23 ہزار ڈالر، ہانگ کانگ کو 5 لاکھ 44 ہزار ڈالر، بحرین کو 32 لاکھ 950 ڈالر، کویت کو 31 لاکھ 654 ڈالر، صومالیہ کو 2 لاکھ 41 ہزار ڈالر اور افغانستان کو...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کے تسلسل اور مالی بہتری کا اعتراف کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجینل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ سال 2024-25 میں پاکستان میں ترسیلات زر، کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری آئی۔ رپورٹ میں  پاکستان میں سال 2025-26 میں مہنگائی دوبارہ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پاکستان میں بجلی پر سبسڈی کے خاتمے، ٹیرف کے معمول پر آنے سے دبائو بڑھے گا۔ علاقائی کشیدگی بھی خطے کی معاشی ترقی کو متاثرکرسکتی ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ 2025ء...
    نیو دہلی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ چترانگدا سنگھ نے اپنے مداحوں کو پریشان کن خبرسناتے ہوئے اسپتال میں داخل ہونے کی اطلاع دی ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ چترانگدا سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر جاری کی اور بتایا کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ہاتھ میں ڈرپ لگی ہوئی ہے۔ چترانگدا سنگھ کی تصویر سامنے آتے ہیں مداحوں نے پریشانی کا اظہار کیا اور ان کے اچانک اسپتال میں داخلے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی۔ بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے میں جلد ہی پہلے کی طرح چلنے پھرنے لگوں گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں واضح نہیں کیا...
    آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دیرپا خوشحالی کے لیے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات کی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، جہاں کے عوام نہایت محبِ وطن، باصلاحیت اور باحوصلہ ہیں، جو درحقیقت صوبے کا اصل سرمایہ ہیں۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ اقدامات عوامی فلاح و بہبود کو مدنظر...