پاکستان نے جِلدی مرض فنگل انفیکشن کی دوا بنالی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
جِلد کے مرض فنگل انفیکشن کے علاج کی دوا ایجاد کرلی گئی۔ سرد موسم میں جِلد کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ خشک موسم بتائی جاتی ہے۔
جِلدی امراض کے ماہر ڈاکٹر شمائل ضیاء نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار فنگل انفیکشن کے علاج کے لیے نئی دوا ایجاد کرلی گئی ہے کیونکہ سردی اور گرمیوں کے موسم میں فنگل انفیکشن کا مرض تیزی سے بڑھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فنگل انفیکشن کے علاج میں دو دواؤں کو ملاکر یہ دوا تیار کی گئی ہے۔ خشک موسم میں جلد پر کریک پڑنا شروع ہوجاتے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ سرد موسم جسم کو موسچرائز رکھا جائے۔
ڈاکٹر شمائل ضیاء نے بتایا کہ پاکستان میں فنگل انفیکشن (Fungal Infection) صحت عامہ کا ایک سنگین مسئلہ ہے۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جو فنگس (جو جسم پر پسینے جمع ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے) کے سبب ہوتی ہے ۔ فنگل انفیکشن عام طور پر ناخن، بال، منہ یا اندرونی اعضاء پر حملہ کرتے ہیں۔ جسم پر سرخ رنگ کے گول نشان بن جاتے ہیں جس کی وجہ سے اس حصے پر خارش ہوتی ہے اور یہ خارش ایک سے دوسرے فرد منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ نمی یا پسینہ، صفائی کا خیال نہ رکھنا، کمزور مدافعتی نظام، ذیابیطس (شوگر) کے مریضوں کو اس مرض کے متاثر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرد موسم میں خشکی کی وجہ سے جسم کے کھال شدید متاثر ہوجاتی ہے خاص کر ہاتھوں، پیروں اور پاؤں میں کریک پڑنا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس خشک موسم میں جلدی امراض تیزی سے ابھرتے ہیں، ایسی صورت میں ناریل کا تیل مفید ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عام طور سے خواتین اپنے چہرے کی رنگت کو گورا کرنے کے لیے مختلف کیمیکل سے تیار کی جانے والی کریم استعمال کرتی ہیں جس کے وجہ سے چہرے کی اسکن شدید متاثر ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کریموں کے استعمال سے چہرے پر چھائیاں بھی واضع ہوجاتی ہے، چہرے پر زیادہ کریم استعمال کرنے سے کینسر سمیت دیگر امراض جنم لیتے ہیں۔
انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ مارکیٹوں میں ملنے والی کیمیکل کریم میں Mercury اور Arsenic شامل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اسکن خراب ہوجاتی ہے، لہذا اسی غیر ضروری کیمیکل کی حامل کریم استعمال نہ کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ فنگل انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے
پڑھیں:
موسمِ سرما میں فلائٹ شیڈول میں تبدیلی
سعید احمد: موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کے نئے ونٹر شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر ملکی و غیر ملکی 25 ایئرلائنز فلائٹ آپریشن کا حصہ ہیں,سول ایوی ایشن نے ایئرلائنز کی جانب سے جمع کرائے گئے ہسٹوریکل سلاٹس کی منظوری بھی دیدی ہے۔
ایئرلائنز انتظامیہ نے موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پروازوں کا شیڈول مرتب کیا,نیا ونٹر شیڈول 27 اکتوبر 2025 سے نافذالعمل ہوگا اور 27 مارچ 2026 تک مؤثر رہے گا۔
اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج