Express News:
2025-12-10@07:31:20 GMT

سردی کے موسم میں گلے کی خراش دور کرنے کے مفید گھریلو ٹوٹکے

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

سردیوں میں موسم بدلتے ہی سب سے عام شکایت گلے کی خراش ہوتی ہے۔ کبھی لگتا ہے کہ حلق میں راکھ سی جمی ہے، کبھی نگلنے میں تکلیف، اور کبھی کھانسی کے دورے۔ اگرچہ یہ عام مسئلہ ہے، لیکن گھریلو طریقوں سے اسے بہت حد تک بہتر کیا جاسکتا ہے۔

یہاں چند ایسے آسان اور آزمودہ ٹوٹکے دیئے جارہے ہیں، جو برسوں سے گھروں میں استعمال ہو رہے ہیں اور ڈاکٹر بھی انہیں مفید سمجھتے ہیں۔


1۔ نیم گرم پانی سے نمک کے غرارے

سردی کے موسم میں اور خاص طور پر گلے کی خراش میں نیم گرمی پانی میں نمک ڈال کر غرارے کرنا بہت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ نمک بیکٹیریا کو کم کرتا ہے اور گلے کی سوجن کم ہونے میں مدد دیتا ہے۔


2۔ شہد اور گرم پانی یا چائے

شہد گلے کو نرم کرتا ہے اور قدرتی طور پر اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے۔ اگر گلے میں خراش کی شکایت ہو تو گرم پانی یا چائے میں شہد ملا کر پیا جائے۔ اس عمل سے شکایت میں افاقہ ہوگا۔


3۔ ادرک کا قہوہ

ادرک گلے کی سوزش کم کرتی ہے، گلا کھولتی ہے اور کھانسی میں بھی فائدہ دیتی ہے۔ ادرک کی چائے یا قہوہ بنا کر پینا فائدہ مند ہوتا ہے۔ ادرک کا قہوہ بنانے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ ابلتے پانی میں تازہ ادرک کا چھوٹا ٹکڑا ڈال کر تین سے چار منٹ تک پکائیں اور شہد شامل کرکے پیئیں۔ دن میں 2 کپ پینا بہترین ہوگا۔


4۔ لہسن چبانا یا سوپ میں شامل کرنا

لہسن قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے۔ لہسن کے دو تین باریک کاٹے ہوئے جوے تھوڑے گرم پانی یا سوپ میں ملا کر پینا۔ یا اگر ممکن ہو تو کچا لہسن زیادہ مؤثر ہے۔


5۔ گرم سوپ اور یخنی

سردیوں میں چکن کارن سوپ، سادہ یخنی یا سبزی کا سوپ پینا بھی مفید ہے۔ سوپ نہ صرف جسم کو گرمی اور توانائی فراہم کرتا ہے بلکہ گلے کی خراش میں بھی فائدہ مند ہے۔ گلا نرم کرتا ہے، پانی کی کمی پوری کرتا ہے اور غذائیت بھی ملتی ہے۔ سردیوں میں یہ بہترین شفا بخش غذا ہے۔


6۔ لیموں اور گرم پانی

لیموں میں وٹامن سی ہوتا ہے۔ لیموں کو گرم پانی میں ملا کر پینا مفید ہے۔ ایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھا لیموں اور تھوڑا شہد  ملا کر پینا کھانسی اور گلے کی خراش دونوں میں مفید ہے۔


7۔ بھاپ لینا

بھاپ لینے سے بھی گلے کی خراش اور بند ناک میں بہتری آتی ہے۔ پانی ابال کر برتن میں ڈالیں، تولیہ سے چہرہ ڈھانپیں اور پانچ سے دس منٹ بھاپ لیں۔ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کیونکہ بھاپ لینے کے دوران گرم پانی سے جھلسنے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔ اگر شکایت زیادہ ہو تو دن میں دو سے تین بار یہ عمل دہرانا زیادہ فائدہ مند رہے گا۔ اگر چاہیں تو گرم پانی میں لونگ، پودینہ یا اجوائن بھی شامل کرسکتے ہیں۔


8۔ زیادہ پانی پیئیں

سرد موسم میں گلے کی خراش کی ایک بڑی وجہ خشکی ہوتی ہے۔ اس لیے زیادہ پانی کا استعمال بہترین ہے۔ مناسب ہوگا کہ پانی نیم گرم پیا جائے۔ ہربل چائے اور سوپ بھی دن بھر میں بار بار تھوڑا تھوڑا پیئیں۔


کن چیزوں سے پرہیز کریں

سرد موسم میں اور خاص طور پر نزلہ زکام، گلے کی خراش کی شکایت میں احتیاط کرنا ضروری ہے۔ ٹھنڈا پانی اور آئس کریم کھانے سے گریز کریں۔ بہت زیادہ نمکین اور مصالحہ دار چیزیں، سگریٹ نوشی، کولڈ ڈرنکس وغیرہ گلے میں جلن اور سوزش بڑھاتے ہیں۔

سردیوں میں احتیاط سب سے اہم ہے۔ گلے کی خراش سے بچنے کے لیے گرم کپڑے پہنیں، ٹھنڈے مشروبات کا استعمال ترک کریں، ہاتھ صاف رکھیں، نیز بخار اور نزلہ کی صورت میں آرام بھی نہایت ضروری ہے۔

گلے کی خراش پریشان کن ضرور ہے، مگر اکثر صورتوں میں یہ گھریلو ٹوٹکوں سے ٹھیک ہوجاتی ہے۔ نمک کے غرارے، شہد، گرم سوپ اور بھاپ تیزی سے آرام دیتے ہیں۔ اگر علامات برقرار رہیں تو ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گلے کی خراش سردیوں میں گرم پانی پانی میں ہوتا ہے کرتا ہے کر پینا ملا کر ہے اور

پڑھیں:

اسلام آباد،سخت سردی میں شہری آگ پر ہاتھ تاپ رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251210-11-20

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • اسلام آباد،سخت سردی میں شہری آگ پر ہاتھ تاپ رہے ہیں
  • کراچی میں موسم سرما کا گرم ترین دن ریکارڈ، آنے والے دنوں میں سردی بڑھنے کا امکان
  •  گھریلو صارفین کیلئے صبح تا رات بلاتعطل گیس فراہم کرنے کا اعلان
  • وزن کم کرنے کےلیے صرف دبلا ہونا کافی نہیں، زیادہ اہم کیا ہے؟
  • کراچی میں سردی کی آمد کے ساتھ دل کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی
  • کراچی میں بڑھتی سردی، آئندہ 3روز موسم کیسا رہے گا؟
  • سوئی ناردرن کا صبح 5 تا رات 10 گھریلو صارفین کو گیس بلاتعطل فراہم کرنے کا فیصلہ