data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا ویمنز سیریز میں شامل کر لیا گیا ہے، جسے ملکی خواتین فٹبال کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق فیفا کی جانب سے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو سیریز میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جو پاکستان میں ویمنز فٹبال کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور پیش رفت کا اعتراف ہے۔

پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ فیفا سیریز میں شمولیت سے پاکستان ویمنز نیشنل ٹیم کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، جس کے نتیجے میں قومی کھلاڑیوں کو عالمی سطح کے مقابلے کھیلنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

واضح رہے کہ فیفا ویمنز سیریز 2026 کا انعقاد مارچ اور اپریل میں کیا جائے گا، جب کہ اس سیریز کے ابتدائی میچز برازیل، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ میں کھیلے جائیں گے۔ خواتین فیفا سیریز کے تمام گروپس کا اعلان 2026 کے اوائل میں کیے جانے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ویمنز فٹبال

پڑھیں:

ٹیک آف سے قبل طیارے میں کبوتر کی انٹری، مسافروں میں ہلچل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارت میں ایک مسافر طیارے کو اُس وقت غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ٹیک آف سے چند لمحے قبل ایک کبوتر اچانک جہاز کے اندر آ گیا، جس کے بعد کیبن میں ہلچل مچ گئی، اس حیران کن واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور صارفین کے لیے نیا تفریحی موضوع بن گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیگو ایئرلائنز کی اس پرواز میں موجود عینی شاہدین کے مطابق کبوتر نہ صرف طیارے میں داخل ہوا بلکہ کیبن کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک مسلسل چکر لگاتا رہا۔ پرندے کی اچانک پرواز دیکھ کر کئی مسافر گھبرا گئے، کچھ کی زبان سے چیخ نکل گئی، جبکہ متعدد مسافر اپنے موبائل نکال کر اسی منظر کو ریکارڈ کرنے میں مصروف ہو گئے۔

غیر ملکی  خبر رساں اداروں کے مطابق ابتدائی لمحوں کی بے چینی کے بعد ماحول میں خوف کم اور دلچسپی زیادہ پیدا ہو گئی، کچھ مسافر کبوتر کو پکڑنے کے لیے نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے جبکہ باقی لوگ ہنستے اور اس غیر متوقع تماشو گھڑی کو انجوائے کرتے رہے۔ آخرکار صورتحال معمول پر آ گئی اور پرواز اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھنے لگی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اپنی روایت کے مطابق طنز و مزاح کے تیر چلانے میں کوئی کمی نہ چھوڑی۔ کسی نے کبوتر کو “بغیر ٹکٹ مسافر” قرار دیا، تو کسی نے کہا کہ “یہ بھارت کی فلائٹس میں موجود بدنظمی کا زندہ ثبوت ہے”۔ ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور تبصروں کا سلسلہ برقرار ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے بھارت میں فضائی آپریشن شدید دباؤ کا شکار ہے؛ متعدد پروازیں تاخیر یا منسوخی کا سامنا کر رہی ہیں۔ ایسے میں ایک کبوتر کا اچانک طیارے میں گھس آنا بھی عوام کے لیے نیا موضوع بن گیا ہے—گویا آسمانوں میں افراتفری کے ساتھ اب پرندوں کی شرارتیں بھی شامل ہو گئی ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • نظام انصاف کا کرپشن میں تیسرے نمبر پر آنا لمحہ فکر ہے،جاوید قصوری
  • پشاور کی عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ شام کے اوقات میں سماعت کا آغاز
  • ٹیک آف سے قبل طیارے میں کبوتر کی انٹری، مسافروں میں ہلچل
  • لاہور میں پاکستانی تاریخ کا سب سے دلچسپ مقدمہ درج
  • فٹبال ورلڈ کپ 2026: ہر ہاف کے 22 ویں منٹ میں لازمی وقفہ، لیکن کیوں؟
  • تاریخ میں پہلی بار ایران کے پاکستان کیساتھ بہتر تعلقات ہیں، مشاہد حسین سید
  • ایس آئی یوٹی کی پہلی ہیلتھ کیئرپرمبنی ویب سیریز کاانعقاد
  • پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے اہم ترین دوراہے پر کھڑا ہے ‘متحدہ
  • پاکستان میں پہلی بار روبوٹک سرجری پر مبنی ویب سیریز کا پریمیئر لانچ