فلوریڈا میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ گاڑی سے ٹکرا گیا، خاتون ڈرائیور زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
امریکی ریاست فلوریڈا کی بریوارڈ کاؤنٹی میں انٹر اسٹیٹ 95 پر لینڈنگ کے دوران ایک چھوٹا طیارہ ایک کار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں خاتون ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں۔
فلوریڈا ہائی وے پٹرول کے مطابق تقریباً 5:45 بجے ایک ’فکسڈ ونگ ملٹی انجن ہوائی جہاز‘ انٹرسٹیٹ 95 کوکو کے علاقے میں 2023 ٹویوٹا کیمری سے ٹکرا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جب طیارہ حادثہ میں بچ جانے والوں کو اپنے ساتھیوں کا گوشت کھانا پڑا
ایک اور ڈرائیور کی گاڑی میں نصب ڈیش کیم سے ریکارڈ ہونیوالی ناقابلِ یقین ویڈیو میں چھوٹے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
WATCH: Small plane crashes into car while landing on I-95 in Brevard County, Florida pic.
— BNO News Live (@BNODesk) December 9, 2025
57 سالہ خاتون ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں ویئیرا اسپتال منتقل کیا گیا۔ میلبرن سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کا نام جاری نہیں کیا گیا۔
اورلینڈو سے تعلق رکھنے والا 27 سالہ مرد پائلٹ اور ٹیمپل ٹیرس کا 27 سالہ مسافر محفوظ رہے۔ ہائی وے پٹرول کے مطابق دونوں افراد موقع پر ہی موجود رہے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں طیارہ حادثہ: اموات 27 تک پہنچ گئیں، ملک بھر میں یوم سوگ
حادثے کے باعث ساؤتھ باؤنڈ کی اندرونی اور وسطی لین بند کر دی گئی تھیں، جنہیں بعد میں کھول دیا گیا۔
حادثے کی تحقیقات کی قیادت ایف اے اے کر رہی ہے جبکہ فلوریڈا ہائی وے پٹرول بھی اپنی الگ تحقیقات کرے گا۔
ڈیش کیم ویڈیوڈیش کیم ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح طیارہ جم کوفی کی گاڑی کے بالکل اوپر سے گزرا، جب وہ اپنے بیٹے پیٹر کے ساتھ اٹلانٹا سے ویسٹ میلبرن کے گھر واپس جا رہے تھے۔
وہ پیٹر کے دوست کو یو سی ایف چھوڑنے کے بعد اسٹیٹ روڈ 520 سے آئی-95 پر چڑھے تھے۔
جم کوفی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے بس دیکھا کہ طیارہ آسمان سے نیچے آ رہا ہے۔
مزید پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ: خوش قسمت بھومی چوہان کی جان کیسے بچی؟
چند ہی لمحوں میں طیارہ ان کی گاڑی سے ٹکرا سکتا تھا، مگر وہ ان کے اوپر سے گزر کر دوسری کار سے جا ٹکرایا۔
پیٹر کوفی نے کہا کہ میں نے اسے دیکھا اور سوچا کہ امید ہے ایک طرف اتر جائے۔ میں نے سوچا شاید کار کو بچا لے، لیکن دھماکہ! پہیہ سیدھا پیچھے سے کار پر لگا۔”
جم کوفی نے کہا کہ خوش قسمتی سے گاڑی الٹی نہیں، بس دباؤ میں آ کر ایک طرف ہو گئی۔
نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی رپورٹ 30 دن میں متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی ریاست ساؤتھ باؤنڈ سیفٹی بورڈ فلوریڈاذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی ریاست ساؤتھ باؤنڈ سیفٹی بورڈ فلوریڈا سے ٹکرا
پڑھیں:
پشاور: ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونے پر بی آر ٹی بس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی
پشاور:ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونے کے سبب بی آر ٹی بس ٹریک سے اتر کر جنگلے سے ٹکرا گئی، متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بی آر ٹی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں بس کے ٹریک سے اترگئی، حادثے کے سبب بس کے شیشے ٹوٹ گئے، کئی مسافر زخمی ہوگئے۔
https://www.facebook.com/reel/935665679624696
عینی شاہدین کے مطابق بس ٹریک سے اتر کر جنگلے سے ٹکرا گئی، ڈرائیور بھی بس سے گر گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں چند مسافر معمولی زخمی ہوئے، امدادی سرگرمیاں کرلی گئیں خطرے کی کوئی بات نہیں۔
حادثے کے بعد روٹ کلیئرنس کے لیے مشنیری طلب کی گئی، ڈرائیور کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونے اور اچانک طبعیت خراب ہونے سے حادثہ پیش آیا۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بس میں موجود تمام مسافر اور ڈرائیور مکمل طور پر محفوظ ہیں، ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ طبیعت خراب ہونے کے باعث بس پہ قابو نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں بس حفاظتی جنگلے سے ٹکرا گئی۔
یہ حادثہ یونیورسٹی آف پشاور اور اسلامیہ کالج اسٹیشن کے درمیان پیش آیا، فوری طور پر ریسکیو اور طبی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ڈرائیور کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
بی آر ٹی انتظامیہ مسافروں کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتا ہے اور اس نوعیت کے واقعات سے بچاؤ کے لیے تمام حفاظتی اقدامات پر مسلسل نظر رکھی جاتی ہے۔