data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نواب شاہ: دورانِ ڈرائیونگ اچانک طبیعت بگڑ گئی،جس کے باعث بے قابو کار بجلی کے پول سے جا ٹکرائی۔

اولڈ نواب شاہ کے علاقے سنتہ سنگھ گوٹھ میں حاجی بشیر گورنمنٹ ہائی اسکول کے عین سامنے اس وقت خوفناک حادثہ پیش آیا جب ایک تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔

ذرائع کے مطابق 18 سالہ ابرار بھٹی نامی نوجوان کلٹس کار چلا رہا تھا کہ دورانِ ڈرائیونگ اچانک چکر آنے سے وہ گاڑی پر قابو برقرار نہ رکھ سکا۔ گاڑی سیدھی سڑک کنارے نصب بجلی کے پول میں جا لگی جس سے پول اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسکول کے سامنے اتنا بڑا حادثہ ہونے کے باوجود کافی دیر تک کوئی سرکاری اہلکار یا متعلقہ ادارہ موقع پر نہیں پہنچ سکا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی گاڑی کو حادثہ


راجہ محمد فاروق حیدر خان : فائل فوٹو 

ہٹیاں بالا میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں  راجہ فاروق حیدر سمیت تمام سوار محفوظ رہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور، ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونے پر بی آر ٹی بس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی
  • سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی گاڑی کو حادثہ 
  • سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی گاڑی کو حادثہ
  • پشاور: ڈرائیور کی طبیعت خراب ہونے پر بی آر ٹی بس حادثے کا شکار
  • پشاور: ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونے پر بی آر ٹی بس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی
  • پشاور رنگ روڈ پرپی ٹی آئی کارکنان کی گاڑی کو حادثہ؛ ایک جاں بحق، 3زخمی ہوگئے
  • کراچی، گلزار ہجری کے قریب گاڑی میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
  • پشین؛ عوام کو دیکھ کر میر سرفراز بگٹی اچانک گاڑی سے اتر کر لوگوں میں گھل مل گئے
  • تیز رفتار کار کو حادثہ؛ مرسڈیز اڑتی ہوئی دو گاڑیوں کے اوپر سے گزر گئی، ویڈیو وائرل