پشاور، ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونے پر بی آر ٹی بس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بس میں موجود تمام مسافر اور ڈرائیور مکمل طور پر محفوظ ہیں، ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ طبیعت خراب ہونے کے باعث بس پہ قابو نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں بس حفاظتی جنگلے سے ٹکرا گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونے کے سبب بی آر ٹی بس ٹریک سے اتر کر جنگلے سے ٹکرا گئی، متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بی آر ٹی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں بس کے ٹریک سے اترگئی، حادثے کے سبب بس کے شیشے ٹوٹ گئے، کئی مسافر زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق بس ٹریک سے اتر کر جنگلے سے ٹکرا گئی، ڈرائیور بھی بس سے گر گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں چند مسافر معمولی زخمی ہوئے، امدادی سرگرمیاں کرلی گئیں خطرے کی کوئی بات نہیں۔ حادثے کے بعد روٹ کلیئرنس کے لیے مشنیری طلب کی گئی، ڈرائیور کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونے اور اچانک طبعیت خراب ہونے سے حادثہ پیش آیا۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بس میں موجود تمام مسافر اور ڈرائیور مکمل طور پر محفوظ ہیں، ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ طبیعت خراب ہونے کے باعث بس پہ قابو نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں بس حفاظتی جنگلے سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ یونیورسٹی آف پشاور اور اسلامیہ کالج اسٹیشن کے درمیان پیش آیا، فوری طور پر ریسکیو اور طبی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ڈرائیور کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ بی آر ٹی انتظامیہ مسافروں کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتا ہے اور اس نوعیت کے واقعات سے بچاؤ کے لیے تمام حفاظتی اقدامات پر مسلسل نظر رکھی جاتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔