کراچی (نیوزڈیسک) گلشن اقبال کے علاقے بلال ون میں فلیٹ سے ماں، بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے لرزہ خیز واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت نامعلوم ملزم کے خلاف تھانہ گلشن اقبال میں درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گھر کے سربراہ اقبال کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ اس کے بھائی اسلم کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسلم نے اقبال کے بیٹے کی شادی اور اس کی نوکری کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، جس سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔

تحقیقات کرنے والے افسران کا کہنا ہے کہ واقعہ تاحال پراسرار ہے اور اہم پیش رفت حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد متوقع ہے۔

پولیس کے مطابق اقبال کے بھائی اسلم نے چھیپا سردخانے سے تینوں خواتین کی لاشیں وصول کر لیں، جن کی نمازِ جنازہ لائنز ایریا کی مسجد میں ادا کی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی جائے گی۔

واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے جبکہ پولیس تاحال مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی، نیپا واقعے کے بعد گلشن اقبال میں کھلے گٹروں پر ٹاؤن چیئرمین کی تصاویر آویزاں

گلشن ٹاؤن میں مختلف مقامات پر آویزاں تصاویر جن پر منجانب اہل علاقہ، تلاش گمشدہ اور عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرو جیسے نعرے درج ہیں۔ دوسری جانب گلشن ٹاؤن کے چیئرمین نے خود کو گٹر کے ڈھکن لگانے کی ذمے داری سے بری الذمہ قرار دے دیا جس کے بعد چیئرمین کو اہل علاقہ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے نیپا میں 3 سالہ بچے ابراہیم کی مین ہول میں گر کر ہلاکت کے بعد گلشن اقبال میں ٹاؤن چیئرمین کے خلاف مہم کا آغاز ہوگیا۔ گلشن اقبال ٹاؤن میں شروع کی جانے والی مہم کے تحت ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ہر کھلے گٹر اور کچرے کے ڈھیر پر ٹاؤن چیئرمین کی تصاویر آویزاں کردی گئی ہیں۔ گلشن ٹاؤن میں مختلف مقامات پر آویزاں تصاویر جن پر منجانب اہل علاقہ، تلاش گمشدہ اور عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرو جیسے نعرے درج ہیں۔

دوسری جانب گلشن ٹاؤن کے چیئرمین نے خود کو گٹر کے ڈھکن لگانے کی ذمے داری سے بری الذمہ قرار دے دیا جس کے بعد چیئرمین کو اہل علاقہ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب واقع ڈپارٹمینٹل اسٹور سے 3 سالہ بچہ ابراہیم والدین کے ہمراہ نکل کر مین ہول پر کھڑا ہوگیا تھا جس کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر اسے گتے کی مدد سے بند کیا گیا تھا۔ اس موقع پر گتہ بچے کا وزن برداشت نہ کر سکا جس کے بعد ابراہیم مین ہول میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا، کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: فلیٹ میں مردہ ملنے والی ماں بیٹی، بہو کا پوسٹ مارٹم مکمل، بیٹے، گھرکےسربراہ کاکردارمشکوک قرار
  • گلشن اقبال: خواتین کی لاشوں پر کوئی تشدد کے نشانات نہیں، پولیس سرجن
  • کراچی، فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد، ایک مرد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
  • کراچی: گلشن اقبال میں فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں برآمد، مرد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
  • گلشن اقبال بلاک ون: گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد، ایک مرد بے ہوشی کی حالت میں
  • کراچی: گلشن اقبال میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد
  • کراچی میں 3خواتین سمیت 5افراد کی لاشیں برآمد، تشویشناک حالت میں ملنے والاشخص اسپتال منتقل
  • کراچی، نیپا واقعے کے بعد گلشن اقبال میں کھلے گٹروں پر ٹاؤن چیئرمین کی تصاویر آویزاں
  • نیپا واقعے کے بعد گلشن اقبال میں کھلے گٹروں پر ٹاؤن چیئرمین کی تصاویر آویزاں