کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک ون میں ایک گھر سے تین خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ممکنہ طور پر گیس لیکیج کے باعث ان کی موت ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق، اسی گھر سے ایک مرد بھی بے ہوشی کی حالت میں برآمد ہوا ہے اور اسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
واقعے کے بعد وزیرِ داخلہ سندھ نے ایس ایس پی ضلع شرقی سے رپورٹ طلب کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ واقعے کی شفاف اور فوری تحقیقات کی جائیں تاکہ اصل اسباب سامنے آ سکیں۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی کے ابراہیم کے بعد لودھراں کا 7 سالہ ریحان بھی کھُلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

لودھراں میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں 7 سالہ ریحان کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ریاض آباد کالونی کا 7 سالہ ریحان والد کے ساتھ ناشتہ لینے سعید چوک آیا تھا۔ سیوریج لائن میں آٹھ سے دس فٹ گندہ پانی بھی چل رہا تھا۔    

ریحان والد کے ساتھ چلتے ہوئے کُھلے مین ہول میں گرا۔ واقعے کی فوری اطلاع ریسکیو اہلکاروں کو دی گئی۔

ریسکیو آپریشن کے بعد بچے کو نکال کر فوری اسپتال منتل کیا تاہم بچہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔

افسوناک واقعے پر اے ڈی سی جی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد، ایک مرد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
  • کراچی: گلشن اقبال میں فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں برآمد، مرد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
  • کراچی: گلشن اقبال میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد
  • کراچی میں 3خواتین سمیت 5افراد کی لاشیں برآمد، تشویشناک حالت میں ملنے والاشخص اسپتال منتقل
  • کراچی، نیپا واقعے کے بعد گلشن اقبال میں کھلے گٹروں پر ٹاؤن چیئرمین کی تصاویر آویزاں
  • نیپا واقعے کے بعد گلشن اقبال میں کھلے گٹروں پر ٹاؤن چیئرمین کی تصاویر آویزاں
  • کراچی کے ابراہیم کے بعد لودھراں کا 7 سالہ ریحان بھی کھُلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
  • کراچی میں خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار