خیبر پختونخوا ایک بڑا صوبہ ہے اس کے وزیر اعلی کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئے ؛ طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
سٹی 42: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خیبر پختونخوا ایک بڑا صوبہ ہے اس کے وزیر اعلی کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئے ۔
طلال چوہدری نے کہا دہشتگردی ایک بڑا مسئلہ ہے اس پر وزیر اعلی کو اقدامات کرنے چاہیے ۔وفاقی حکومت ایک سیاسی حکومت ہے وہ کبھی نہیں چاہے گی کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔امید ہے کہ وزیر اعلی سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور اسٹنٹ بازی کی بجائے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں گے ۔وزیر اعلی ہر دفعہ قومی سلامتی اور انسداد دہشتگردی اجلاس میں آنے کی بجائے پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں ۔وزیر اعلی کے پی بننے سے یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ ہر جیل کے دروازے کھلوا کر جس مرضی قیدی سے مل لیں۔جیل میں ملاقات صرف جیل مینول کے تحت ہی جیل حکام کروا سکتے ہیں ۔
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی
ان کا کہنا تھا کہ اگر جیل کے باہر امن و امان کے مسائل پیدا کیے جائیں،جان بوجھ کر روڈز بلاک کی جائیں تو دوسرے قیدیوں کیلئے بھی خطرہ بن سکتا ہے ۔جیل حکام ہیں اور عدالتیں موجود ہیں اس حوالے سے کوئی جو بھی عہدہ پر ہو ڈکٹیٹ نہیں کروا سکتا قانون کے تحت ہی ملاقات ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیر اعلی
پڑھیں:
وفاق کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا: فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹوگورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی ترجیح ہے، وفاق کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا۔
یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے اپنی بطور گورنر خیبرپختون خوا تبدیلی کی خبروں کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، خیبر پختون خوا میں امن اور ترقی کے لیے متحد ہو کر چلنا ہو گا۔
گورنر خیبر پختون خوا نے کہاکہ پنجاب اور سندھ ترقی کے لیے جبکہ ہم امن کے لیے لڑ رہے ہیں، صوبے کی ترقی ترجیح ہے، وفاق کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا، اس لیے وفاق کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا۔
اُن کا کہنا ہے کہ 58 سال سے پیپلز پارٹی کا سفر جاری ہے، پی پی سندھ میں غریبوں کو گھر دے رہی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 1 کروڑ غریب خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارٹی میں اگر آپس میں کوئی اختلافات ہیں تو ان کو مل جل کر حل کریں، اگر پارٹی میں اتفاق ہو گا تو صوبے میں پیپلز پارٹی مضبوط ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کپڑا، روٹی اور مکان کی بات کی، ہر بار عوام کو روزگار فراہم کرتی ہے، سیاسی انتقام کی وجہ سے نکالے گئے ملازمین کو دوبارہ بحال کیا۔
اس موقع پر سابق گورنر بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے پیپلز پارٹی اپنا کردارادا کرتی رہی گی، ملک میں سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آئے گا۔