گورنر شپ سے متعلق اے این پی سے کسی نے رابطہ نہیں کیا: ترجمان
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
پشاور:(نیوزڈیسک) ترجمان اے این پی انجینئر احسان اللہ خان نے کہا ہے کہ گورنر شپ کے حوالے سے ہماری جماعت سے کسی نےرابطہ نہیں کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر رابطہ ہوا تو پارٹی میں مشاورت کرکے فیصلہ کیا جائے گا، صوبائی حکومت کی رٹ نہیں ہے ، خیبر پختونخوا میں موجودہ حکومت ڈیلیور نہیں کر پا رہی ہے۔
انجینئر احسان اللہ خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اگر احتجاج کرنا ہے تو حکومت چھوڑ دے، عوامی نیشنل پارٹی جمہوری اداروں کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے۔
واضح رہے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی تجویز پر غور کے بعد گورنر شپ کے ممکنہ ناموں میں اے این پی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ کے پی کے امیر حیدر خان ہوتی کا نام بھی شامل ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔