سعودی عرب اور روس کے درمیان 90 روزہ ویزا فری سفر کا تاریخی معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
سعودی عرب اور روس نے 90 دن کے باہمی ویزا فری سفر کا تاریخی معاہدہ طے کرلیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودیہ اور روس نے پیر کے روز ایک اہم اور تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے شہری اب 90 دن کے لیے ویزا کے بغیر ایک دوسرے کے ملک کا سفر کر سکیں گے۔
اس فیصلے کا مقصد سیاحت، کاروبار اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ معاہدہ سعودی اورروسی انویسٹمنٹ اور بزنس فورم کے دوران ریاض میں طے پایا۔
اس تقریب میں سعودی وزیرِ توانائی اور مشترکہ کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، اور روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے شرکت کی۔
معاہدے پر باقاعدہ دستخط سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور روسی نائب وزیراعظم نے کیے۔
جس کے تحت تمام قسم کے پاسپورٹس (سفارتی، خصوصی اور عام) رکھنے والے شہری ویزا کے بغیر سفر کر سکیں گے۔
اس ویزے پر صرف سفر کا مقصد سیاحت، کاروبار یا اہل خانہ اور دوستوں سے ملاقات ہو سکتا ہے۔
دونوں ممالک کے شہری ایک کیلنڈر سال میں مسلسل یا متعدد بار مجموعی طور پر 90 دن تک قیام کر سکیں گے۔
یہ معاہدہ دونوں حکومتوں کے اس عزم کی علامت ہے کہ وہ سفری پابندیاں کم کریں اور باہمی روابط میں اضافہ کریں۔
تاہم اس ویزا فری سہولت کا اطلاق ملازمت، تعلیم، حج یا عمرہ کے لیے نہیں ہوگا اور اس ویزے کی معیاد ایک سال میں صرف 90 دن ہوگئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور روس
پڑھیں:
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا، شہری رُل گئے
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا،شہری رُل گئے۔اتوار کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے جبری شٹ ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوئی۔پیر کو کےالیکٹرک کی مین کیبل میں فالٹ کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے سے پانی کی فراہمی مزید کم ہوگئی۔شہری ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ترجمان کراچی واٹرکارپوریشن کا کہنا ہے کہ حب سے کراچی کو یومیہ 85ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے۔ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے جاری ہے۔