وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ایک آزاد فلسطینی ریاست کی مکمل حمایت کرتا ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام فلسطین میں امن، آزادی اور مظلوموں کی حفاظت کے لیے دعاگو ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینی اپنی زمین کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں اور دنیا کو اُن کی جدوجہد کو سمجھتے ہوئے اُن کی حمایت کرنی چاہیئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ غاصب اسرائیلی ریاست انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے اور جاری اسرائیلی جارحیت میں ہزاروں معصوم بچے اور خواتین شہید ہو رہی ہیں، جو عالمی ضمیر کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی مظالم بدستور جاری ہیں، اس لیے ثالثی کرنے والے ممالک اور اداروں کو فعال کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ بے گناہ فلسطینیوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کو مزید نظرانداز نہیں کر سکتی، اقوام متحدہ کو فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے چاہیئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے کہا کہ
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔