گرفتار افراد کے حقوق کا بل سینیٹ سے منظور
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
فائل فوٹو۔
سینیٹ نے گرفتار، تحویل میں لیے گئے اور زیر حراست افراد کے حقوق کا بل منظور کر لیا، بل فاروق ایچ نائیک نے منظوری پیش کیا۔
فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ دوران حراست ملزم کو حقوق ملنے چاہئیں، یہ بل انسانی حقوق کے لیے اہم ہے، بل میں ہے کہ جو شخص گرفتار ہو اسے وجوہات بتائی جائیں۔ یہ بل جمہوریت اور انسانی فلاح و بہبود کے لئے بہت ضروری ہے۔
بل کی تفصیلات کے مطابق گرفتار شخص کو تحریری طور پر گرفتاری، زیر حراست ہونے یا زیر تفتیش ہونے کی وجوہات بتائی جائیں گی۔
بل کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص کو اس کی مرضی کا وکیل فراہم کیا جائے گا، گرفتار شخص کو تنہائی میں اپنے وکیل سے بات کرنے کی اجازت ہوگی۔
گرفتار شخص کو اپنی فیملی سے ملاقات یا بات کرنےکی اجازت ہوگی، ڈاکٹر اور مذہبی رہنما سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔
بل کے مطابق گرفتار شخص کو اخبارات اور گھر کے پکے ہوئے کھانے کی اجازت ہوگی، متعلقہ افسر گرفتار شخص کو اس کے حقوق سے آگاہ نہیں کرتا تو ایک سال تک قید ہوگی۔
بل کے متن کے مطابق متعلقہ افسر کو گرفتار شخص کو حقوق سے آگاہ نہ کرنے پر 6 ہزار روپے جرمانہ بھی ہوگا، گرفتار شخص کی وکیل، اہل خانہ تک رسائی روکنے والے کو ایک سال قید اور 4 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
گرفتار شخص کی ڈاکٹر اور مذہبی رہنما تک رسائی روکنے والے کو بھی ایک سال قید اور 4 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ میں ترمیم کا بل پیشسینٹر انوشہ رحمان نے پیکا میں ترمیم کا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔
بل کے مطابق سروس پرووائیڈر مجاز ادارے کی جانب سے مواد ہٹانے یا بلاک کرنے کی درخواست پر عمل درآمد یقینی بنائے گا، اگر وہ مواد ہٹانے یا بلاک کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گرفتار شخص کو کی اجازت ہوگی کے مطابق
پڑھیں:
گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے اور انہیں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح مکمل آئینی اور بنیادی حقوق ملنے چاہئیں۔(جاری ہے)
جی بی ای-8 سکردو-2 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار حاجی اکبر تابان کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آ کر عوام کی محرومیاں ختم کرے گی اور گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ میں مؤثر آواز اٹھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور خطے میں بجلی کے نئے منصوبے متعارف کرائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کے قیام کا جو مقصد تھا، اسے پورا کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان مسلم دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے اور بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست الزام تراشی نہیں بلکہ دلیل، خدمت اور عوامی ترقی کی سیاست ہے۔