70ء کی دہائی سے مہاجر حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں، عزت اور بقاء پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ آج کراچی کو جو کچھ بھی وفاق سے مل رہا ہے وہ دلوانا ہماری ذمہ داری ہے، یہ وفاق کے زیرانتظام ترقیاتی اسکیموں کا پیسہ ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی کا نہیں بلکہ اس شہر کے عوام کا ہے، ان پیسوں کی نگرانی ہم خود کر رہے ہیں، ہم کسی کو کراچی کا حق کھانے نہیں دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام ملیر کھوکھرا پار بمقام گولڈن گراؤنڈ سے متصل روڈ پر منعقد جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ عام میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، اراکین مرکزی کمیٹی و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی شب کا یہ اجالا امید کی ایک نئی کرن ہے، یہ شہر جو پورے پاکستان کو پالتا رہا ہے بنیادی حقوق سے محروم ہے، پاکستان کا واحد پورٹ سٹی ہے موٹرویز سے محروم ہے، حق جتانا ہمارے کام نہیں حق دلانا ہمارا کام ہے، آج کراچی کو جو کچھ بھی وفاق سے مل رہا ہے وہ دلوانا ہماری ذمہ داری ہے، یہ وفاق کے زیرانتظام ترقیاتی اسکیموں کا پیسہ ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی کا نہیں بلکہ اس شہر کے عوام کا ہے، ان پیسوں کی نگرانی ہم خود کر رہے ہیں، ہم کسی کو کراچی کا حق کھانے نہیں دینگے، یہ شہر اب جاگ چکا ہے اب یہ شہر سوئے گا نہیں، یہ وہ شہر ہے جس نے عام آدمی کو ایوان میں پہنچایا آپکی نمائندگی کرنے والے آپ درمیان رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اب ثابت ہوچکا ہے کہ یہ ملک اب آپکے بغیر نہیں چل سکتا، ہم نے یہ ملک بنایا ہے اور اب چلا کر دکھائیں گے، ہم نے اپنے حصے سے زیادہ قربانی دے چکے ہیں اب کسی اور کی باری ہے، کوئی ہمیں ڈرا کر دیوار سے نہیں لگا سکتا ہماری خاموشی ہماری کمزوری نہیں بلکہ ہماری تربیت ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ پہلے سرجانی اور ملیر کے عوام نے باہر نکل کر حق پرستی کا ثبوت دیا۔ انکا کہنا تھا کہ یہ تنظیم شہیدوں کی امانت ہے اگر کوئی ایم کیو ایم سے زیادہ بڑا ہونے کی کوشش کریگا تو آپکا یہ فرض بنتا ہے کہ اسکو اسکی اصل حیثیت یاد دلائیں، ہمیں شخصیت پرستی سے بچنا ہے یہ سب ہماری اور ایک ایک کارکن کی ذمہ داری ہے، تو آئیے ایک مضبوط متحد منظم ایم کیو ایم کو آگے لیکر چلیں، ہم 1977ء سے مہاجروں کی جدوجہد کر رہے ہیں، ہم اپنی عزت اور بقا پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے، ہمارے اور آپکا وقت آگیا ہے منزل ہمارے قدموں پر ٹکرارہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم کر رہے ہیں کہا کہ
پڑھیں:
ورلڈ فٹنس چیلنج اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے 3 میڈل جیت لیے
ورلڈ فٹنس چیلنج اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے تین برانز میڈل جیت لیے۔
سعودی عرب میں ہونے والے مقابلوں میں پاکستان آرمی کی اولمپیئن ایتھلیٹ صدف صدیقی نے ماسٹرز کیٹیگری میں برونز میڈل جیت کر اپنی برتری قائم کی۔
حوالدار مقبول احمد نے انفرادی ماسٹرز، انعام اللہ نے سینٸرز کیٹیگری میں میڈل جیتا۔
تینوں ایتھلیٹس کا تعلق پاکستان آرمی سے ہے۔
ورلڈ فٹنس چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں 57 ممالک نے حصہ لیا۔ ویمنز ایونٹ میں 18ممالک شریک ہوئے۔
صدف صدیقی کا کہناہے کہ ایتھلیٹکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد اب ورلڈ فٹنس چیلنج اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیتنے کی بہت خوشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محنت اور جنون کے ساتھ کسی بھی عمر اور کسی بھی کھیل میں کامیابی پائی جاسکتی ہے۔
صدف صدیقی نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کے لیے بھی یہ ہی پیغام ہے کہ وہ ہمت نہ ہاریں، مسلسل محنت سے کسی بھی شعبے میں نام کمایا جاسکتا ہے۔