Jang News:
2026-07-24@08:40:42 GMT

حق جتانا نہیں، دلوانا ہمارا کام ہے: خالد مقبول صدیقی

اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT

حق جتانا نہیں، دلوانا ہمارا کام ہے: خالد مقبول صدیقی

—ویڈیو گریب

ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم اجتجاج کرنے یا حق جتوانے کے لیے جمع نہیں ہوئے، حق جتانا نہیں حق دلوانا ہمارا کام ہے۔ 

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے فنڈز اس شہر کے لوگوں کے ہیں اس کی نگرانی ہماری ذمے داری ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایوان میں کسانوں کی نمائندگی جاگیردار اور مزدوروں کی نمائندگی سرمایہ دار کر رہا ہے، کراچی کے لوگوں نے اپنے حصے سے زیادہ قربانی دی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب قربانی کی باری کسی اور کی ہے، کوئی ہماری طرف ہاتھ بڑھائے گا تو ہم دونوں ہاتھ بڑھائیں گے، مگر ہمارے خلوص کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے غریبوں کی نمائندگی ہم کرتے ہیں، ایم کیو ایم شہیدوں کی امانت ہے، ہم سب کارکن ہیں کسی کو لیڈر مت بننے دیجئے گا، شخصیت پرستی سے بچیں۔ 

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم مصلحت اور مصالحت دونوں کے لیے تیار ہیں، اگلا سال آپ کا ہے، اپنے آپ کو نہیں بدلا تو وقت آپ کو بدل دے گا، کارکن بس کچھ وقت انتظار کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خالد مقبول صدیقی نے کہا نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔

اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔

دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی ٹماٹر بھی ریلیف نہ لا سکے، کراچی میں قیمتیں آسمان پر
  • نیب کیسز سننا ہمارا اختیار نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار