ملکی سلامتی کے خلاف سازش کرنیوالوں سے بھارت جیسا سلوک کریں گے: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
نارروال (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے خلاف سازش کرنے والوں سے وہی سلوک کریں گے جو بھارت کے ساتھ کیا۔ نارووال میں سپیشل افراد میں الیکٹرانک وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب بھی ملک میں ترقی کا دور شروع ہوتا ہے، شرارتیں شروع ہو جاتی ہیں، 4 سال اس ملک کے اوپر حکومت کے نام پر ایک عذاب گزرا ہے۔ ان 4 سال میں سوائے گالی گلوچ اور ذہنوں میں نفرت بھرنے کے کوئی کام نہیں ہوا۔ ان کے 4 سالہ دورِ حکومت کی نااہلیوں کی سزا پوری قوم نے بھگتی ہے۔ ہماری حکومت میں منہگائی 38 فیصد سے ساڑھے 4 فیصد پر آ گئی ہے۔ سب کا فرض ہے کہ حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں، ملک کے اندر امن اور استحکام کو مضبوط کریں، جس ملک میں انتشار ہو گا وہاں ترقی نہیں ہو سکتی۔ ملک کو اڑان کی راہ پر ڈال دیا ہے، پھر وہی قوتیں سرگرم ہیں جو یہ اڑان نہیں چاہتیں۔ ٹی ٹی پی، بھارت اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کا نشانہ ریاست اور ہماری مسلح افواج ہیں۔ اپنے بہادر سپوتوں کے خلاف زہر اگلنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے دشمنو سن لو، مسلم لیگ کے ہوتے ہوئے پاکستان پر کوئی میلی نگاہ نہیں ڈال سکتا، ہماری مسلح افواج معرکہ حق جیت کر بتا چکیں کہ ان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ احسن اقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پہلے مرحلہ میں محکمہ سوشل ویلفیئر نارووال کی طرف سے معذور افراد میں 37 الیکٹرک وہیل چیئرز، 16 ٹرائی سائیکل، ایک واکنگ فریم، 4 نابینا افراد میں 6 سٹک اور 3 البوکلپرز تقسیم کیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایمان گروپ آف کمپنی کے مالک پر دوران سفر اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے موٹروے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں وہ معجزاتی طور پر محفوظ رہے جبکہ ان کے سیکیورٹی گارڈ کو گولیاں لگیں جو شدید زخمی ہو گئے،انہیں مقامی ہسپتال میں داخل کراوایا گیا ہے جو آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ایمان گروپ آف کمپنی کے مالک کی طرف سے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے ۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرراستہ تبدیل نہیں ہوگا، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے: مولانا فضل الرحمان آئی جی اسلام آباد نے 20ہیڈ کنسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دیدی چیئرمین سی ڈی اے کی چیف فیسیلٹیز و ایڈمنسٹریٹو سروسز آغا خان یونیورسٹی سے ملاقات اسلام آباد میں نامعلوم شخص کا حملہ، خنجر کے وار سے اے ایس آئی شہید وفاقی ترقیاتی ادارے میں تقرر و تبادلے،متعدد افسران کو اضافی چارج مل گئے اسلام آباد میں ابتک 35 ہزار سے زائد گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگائے جاچکے،چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا آسان خدمت مرکزبلڈنگ منصوبے کا دورہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم