پی ٹی آئی، اسرائیل اور بھارت کیساتھ مل کر پاکستان کو بدنام کر رہی ہے، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی اس وقت ملک دشمن عناصر کے ساتھ ایک صفحے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بیرون ملک، بالخصوص امریکا میں پاکستان کے خلاف قراردادیں منظور کروانے میں شامل ہو رہی ہے، جو حب الوطنی کے خلاف ہے۔

احسن اقبال نے لاہور میں منعقدہ گرین پروڈکٹیوٹی کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اسرائیل اور بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو بدنام کر رہی ہے اور یہ سیاست ملک دشمنی پر مبنی ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی، ضیا الحق اور مشرف کی آمریت کے دوران مسلم لیگ (ن)نے بھی مشکلات برداشت کیں، اور اسی دوران انہوں نے خود بھی جیلیں کاٹی اور میڈیا پر پابندیاں برداشت کیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے پروگرام کے دوران سب سے زیادہ تکلیف بھارت اور پی ٹی آئی کو ہوتی ہے، پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست میں تمام حدیں پار کر دی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل کے خلاف امریکا میں مظاہرے کروانا اور فوجی چھانیوں پر حملے کی حمایت ایک انتہائی خطرناک رویہ ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ریاست اور سیاست میں فرق سمجھنا چاہیے، کیونکہ ملکی سلامتی اور وقار کو نقصان پہنچانے والی یہ حرکات ناقابل قبول ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی اندرونی سیاست کو عالمی سطح پر لے جانا شرمناک ہے اور یہ طرز سیاست ملک دشمن عناصر کے مفادات کے عین مطابق ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی لابنگ کرنے والے افراد کے ساتھ مل کر پاکستان کو بدنام کر رہی ہے۔کانفرنس میں احسن اقبال نے گرین ٹیکنالوجی اور ماحول دوست پالیسی سازی کی اہمیت پر بھی بات کی اور کہا کہ پاکستان کو مستقبل میں گرین انڈسٹری اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جانب بڑھنا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان تیزی سے اقتصادی ترقی کر رہا ہے اور اس سلسلے میں اداروں کی مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے تاکہ سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہتری لائی جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے اسرائیل کا فلسطینی سرزمین بشمول غزہ سے مکمل انخلا ضروری قرار دیدیا پاکستان نے اسرائیل کا فلسطینی سرزمین بشمول غزہ سے مکمل انخلا ضروری قرار دیدیا طلاق 90دن کی مدت پوری ہونے تک موثر نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ اسلام آباد میں نامعلوم شخص کا حملہ، خنجر کے وار سے اے ایس آئی شہید پہلا بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات، ملائیشیا کے قاری نے پہلا انعام جیت لیا افغانستان ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کر دے یا کہیں دور لے جائے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار شفقت محمود نے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کر دی :سینیٹ کمیٹی چیئرمین کی تحسین TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مل کر پاکستان کو بدنام کر رہی ہے کہا کہ پی ٹی آئی احسن اقبال نے نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں

ایشین گیمز 2026 کے مردوں اور خواتین کے کرکٹ مقابلوں کے ڈراز اور گروپس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

مردوں کے ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کو عالمی رینکنگ کی بنیاد پر براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ دی گئی ہے جبکہ افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا، نیپال اور عمان ابتدائی مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

مردوں کے ابتدائی راؤنڈ میں افغانستان، جاپان اور نیپال کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ ہانگ کانگ، ملائیشیا اور عمان گروپ بی کا حصہ ہوں گے۔

دونوں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ کر پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کا سامنا کریں گی۔

Bangladesh, India, Pakistan and Sri Lanka have gained direct entry into the knockouts of the Asian Games 2026 men's competition https://t.co/WCS9T5YG9C pic.twitter.com/uP7s6xroNs

— Cricinfo (@cricinfo) July 24, 2026

مردوں کے مقابلے 24 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاپان کے شہر ناگویا میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔

خواتین کے ایونٹ کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا جہاں کوارٹر فائنلز میں بھارت کا مقابلہ جاپان، بنگلادیش کا چین، سری لنکا کا ملائیشیا جبکہ پاکستان کا سامنا تھائی لینڈ سے ہوگا۔

https://www.facebook.com/AsianGamesOCA/posts/cricket-action-is-going-to-heat-up-at-the-20th-asian-games-aichi-nagoya-2026-her/1469188031908924/

خواتین کے مقابلے 22 ستمبر تک جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ 2023 کے ایشین گیمز میں بھارت نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • فکر اقبالؒ اورامن عالم میں پاکستان کاکردار
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا