2025-09-18@11:16:40 GMT
تلاش کی گنتی: 176
«کہ دونوں ممالک»:
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور دفاعی معاہدے کے بارے میں اطلاعات تھیں اور ان پر غور بھی کیا جا رہا تھا جاری بیان میں انڈیا کا کہنا ہے کہ دہلی اس اہم پیش رفت کے اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی استحکام کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور اس پر کام جاری رہے گا اور انڈین حکومت اپنے مفادات کے تحفظ اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے.(جاری ہے) ...
سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کے بارے میں معلوم نہیں تھا، ان کے لیے یہ سرپرائز تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل کی جارحیت کو سپورٹ کر رہا تھا۔ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ قطر پر حملے کے بعد امریکا نے عرب ممالک کو دھوکا دیا، عرب ممالک کا امریکا پر اعتماد اب ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے اسرائیل ضرور گھبرائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل کی خاطر امریکا نے اپنی خارجہ پالیسی کو تباہ کر لیا ہے۔...
—فائل فوٹو پاکستان علماء کونسل نے پاکستان سعودی اسٹریٹجک معاہدے پر کل ملک بھر میں یوم تشکر و یوم دعا منانے کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے ایک بیان میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں حرمین شریفین کے دفاع کی سعادت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت، فیلڈ مارشل اور سعودی ولی عہد تعریف کے مستحق ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بھارت کیلئے سرپرائز تھا: مشاہد حسینمشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ قطر پر حملے کے بعد امریکا نے عرب ممالک کو دھوکا دیا، عرب ممالک کا امریکا پر اعتماد اب ختم ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ ہوگئے۔ ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمن بن عبدالعزیز نے وزیراعظم شہباز شریف کو الوداع کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر یہ دورہ کیا، اس دوران مختلف اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا حالیہ دورۂ سعودی عرب کے دوران شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">\ریاض: پاکستان اور سعودی عرب نے دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے ’’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘‘ (Strategic Mutual Defence Agreement – SMDA) پر دستخط کردیے ہیں، جس کے تحت کسی ایک ملک پر ہونے والا بیرونی حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔ اس معاہدے کو خطے میں امن و سلامتی اور دفاعی تعاون کے حوالے سے ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ریاض میں اس معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کی شقوں میں واضح کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک نہ صرف دفاعی تعاون کو مزید وسعت دیں گے بلکہ مشترکہ حکمتِ عملی، فوجی مشاورت اور خطے میں...
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے" (SMDA) معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ جو دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں کیخلاف تصور ہوگی، پاک سعودیہ کا دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے" (SMDA) معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ جو دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور ایران نے صحت، تعلیم، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، ٹرانسپورٹ سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان 22 ویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس تہران میں ہوا، جس میں دونوں ممالک کا باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر تجارت جام کمال ایرانی وفد کی سربراہی وزیر اربن ڈیولپمنٹ فرزانہ صادق نے کی۔ دونوں ممالک کے درمیان اہم پروٹوکولز پر دستخط ہوئے۔ دونوں ممالک کے درمیان پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر...
تہران (ویب ڈیسک) ایران نے مسلمان ممالک سے اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا کہ کسی عملی اقدام کے بغیر صرف تقاریر پر مشتمل اجلاسوں سے اسرائیلی حکومت کا کچھ نہیں بگڑے گا۔ انہوں نےمطالبہ کیا مسلمان ممالک اسرائیل کی جنونی حکومت کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن روم بنائیں اور یہ فیصلہ صیہونی حکومت کے سرپرستوں کو پریشان کرنے کے لیے کافی ہوگا۔ علی لاریجانی نے کہا کہ مسلمان ممالک نے فلسطین کے مظلوموں کے لیے کچھ نہیں کیا تو کم از کم خود کو تباہی سے بچانے کے لیے ہی کوئی فیصلہ کرلیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ...
تقاریر سے اسرائیل کاکچھ نہیں بگڑے گا، مسلم ممالک مشترکہ آپریشن روم بنائیں، ایران WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس) ایران نے مسلمان ممالک سے اسرائیل کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن روم قائم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ عملی اقدامات کے ذریعے اسرائیل کی جنونی حکومت کا مقابلہ کیا جا سکے۔ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاری جانی نے اپنے بیان میں کہا کہ محض تقاریر اور اجلاسوں سے اسرائیل کی حکومت کا کچھ نہیں بگڑے گا۔ علی لاری جانی نے یہ واضح کیا کہ کسی عملی قدم کے بغیر فلسطین کے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانا بے اثر ثابت ہوگا روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
TEHRAN: ایران نے مسلمان ممالک سے اسرائیل کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن روم قائم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ عملی اقدامات کے ذریعے اسرائیل کی جنونی حکومت کا مقابلہ کیا جا سکے۔ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاری جانی نے اپنے بیان میں کہا کہ محض تقاریر اور اجلاسوں سے اسرائیل کی حکومت کا کچھ نہیں بگڑے گا۔ علی لاری جانی نے یہ واضح کیا کہ کسی عملی قدم کے بغیر فلسطین کے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانا بے اثر ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو کم از کم اپنے دفاع کے لیے ایک مؤثر فیصلہ کرنا چاہیے ورنہ اسرائیل کی حکومت نہ صرف فلسطین کے عوام بلکہ پورے...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ کوئی ملک خوش فہمی میں نہ رہے آج غزہ تو کل سب کی باری آئےگی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ غزہ کے فلسطینیوں اور وہاں کے بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، میرا یقین ہے کہ مسلم ممالک غزہ کی مدد ضرور کریں گے۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک خوش فہمی میں نہ رہے آج غزہ تو کل سب کی باری آئےگی۔ عرب ممالک کے پاس تمام ٹیکنالوجی ہے، یہ سائبر ٹیکنالوجی خرید سکتے ہیں، دشمن سامنے آئے تو جذبہ ایمانی ہونا چاہیے اور پاکستان نے یہ ثابت کیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا...
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستی اور تعاون کے نئے دروازے کھلنے جا رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان 16ویں مشترکہ وزارتی کمیشن کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال اور ترکیہ کے وزیر دفاع نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر جام کمال نے ترک سرمایہ کاروں کو سی پیک کے تحت قائم اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جایا جائے۔ اجلاس میں دفاعی ٹیکنالوجی، مشترکہ پیداوار اور صلاحیتوں میں...
اسرائیلی فوج کی جانب سے صحافیوں کو نشانہ بنانے کے خلاف دنیا بھر میں طاقتور احتجاج سامنے آیا ہے۔ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر (RSF) اور عالمی تنظیم آواز (Avaaz) کی اپیل پر 70 ممالک کے 250 میڈیا اداروں نے اپنے فرنٹ پیجز، ویب سائٹس اور نشریات کو بلیک آؤٹ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر میڈیا اداروں نے مشترکہ طور پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ اس اقدام کا مقصد غزہ میں صحافیوں پر بڑھتے حملوں کے خلاف دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہے۔ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، میڈیا کو آزاد رسائی دی جائے اور اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے جانے والے...
تیانجن (ویب ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ امن، سلامتی اور استحکام کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیاد ہیں لیکن دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہاپسندی اس راستے کی بڑی رکاوٹیں ہیں۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ دہشت گردی صرف کسی ایک ملک کی سلامتی کے لیے چیلنج نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک مشترکہ خطرہ ہے۔ کوئی ملک، کوئی معاشرہ اور کوئی شہری خود کو اس سے محفوظ نہیں سمجھ سکتا۔ اس لیے بھارت نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف یکجہتی پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے القاعدہ اور اس سے منسلک دہشت گرد...

چین اور ترکیہ کے تعلقات میں اعلیٰ سطح کی ترقی کو برقرار رکھنا دونوں ممالک کے بنیادی مفاد میں ہے، چینی صدر
بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ سے 2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے تھیان جن میں موجود ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ملاقات کی ۔اتوار کے روز شی جن پھنگ نے اس موقع پر کہا کہ چین اور ترکیہ کے تعلقات میں اعلیٰ سطح کی ترقی کو برقرار رکھنا دونوں ممالک کے بنیادی مفاد اور گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات میں ہے۔ آئندہ سال چین اور ترکیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ منائی جائے گی اور دونوں فریقوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانا چاہیے۔ سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنا چاہیے، عملی تعاون کو گہرا کرنا...
برسلز: اسرائیلی محاصرے اور عالمی حکومتوں کی خاموشی کے بعد اب دنیا بھر کی سول سوسائٹی میدان میں آ گئی ہے۔ رواں ماہ کے آخر میں مختلف ممالک سے درجنوں کشتیاں غزہ کی طرف روانہ ہوں گی تاکہ محصور فلسطینی عوام تک براہِ راست انسانی امداد پہنچائی جا سکے۔ یہ مہم "گلوبل صمود فلوٹیلا" کے نام سے چلائی جا رہی ہے، جو 44 ممالک کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ کچھ کشتیاں 31 اگست کو اسپین سے روانہ ہوں گی جبکہ دیگر 4 ستمبر کو تیونس سے نکلیں گی۔ اس اتحاد میں تین بڑے عالمی اقدامات کو یکجا کیا گیا ہے: فریڈم فلوٹیلا کولیشن، گلوبل موومنٹ فار غزہ اور مغرب صمود قافلہ۔ ان سب کا مقصد اسرائیل کے سمندری، فضائی اور...
بیجنگ :شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس 31 اگست سے یکم ستمبر 2025 تک چین کے شہر تھیان جن میں منعقد ہوگا۔ یہ تنظیم کے قیام کے بعد سب سے بڑی سمٹ ہوگی، جس میں 20 سے زائد ممالک کے رہنما اور 10 بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان دریائے ہائی حہ کے کنارے جمع ہوں گے۔ جولائی 2024 سے جب سے چین ایس سی او کا موجودہ چیئرمین ملک بنا ، شنگھائی تعاون تنظیم باضابطہ طور پر ایک نتیجہ خیز “چائنا ٹائم” میں داخل ہوئی ہے ۔ چین سات سال کے بعد پانچویں بار اس تنظیم کی صدارت کر رہا ہے۔ ابتدائی چھ رکن ممالک سے آج 26 ممالک کے “بڑے خاندان” تک، شنگھائی تعاون تنظیم دنیا کا سب سے...

اسرائیلی توسیع پسندانہ منصوبے عالمی امن کے لیے خطرہ قرار، پاکستان و مسلم وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کی دائیں بازو کی اتحادی حکومت کی جانب سے فلسطینی سرزمین کے انضمام اور مبینہ ’گریٹر اسرائیل‘ کے منصوبے سے متعلق بیانات نے عرب اور مسلم دنیا میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔ پاکستان سمیت درجنوں مسلم ممالک نے ان بیانات کو کھلی اشتعال انگیزی، بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت پر ڈاکہ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ’گریٹر اسرائیل‘ منصوبے کا ’تاریخی اور روحانی مشن‘ جاری رکھنے کا عزم اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموتریچ نے حال ہی میں مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس...
یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی قومی تقریب ملی یکجہتی، بھائی چارے اور قربانی کے جذبے کی علامت بن کر ابھری، جہاں شہریوں نے جذبۂ حب الوطنی کے ساتھ بھرپور شرکت کی اور آزادی کے عظیم دن کو شایانِ شان طریقے سے منایا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے جناح سپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کے موقع پر منعقد ہونے والی پُروقار اور ولولہ انگیز مرکزی تقریب برادر اسلامی ملک ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستے بھی شریک ہوئے۔ قومی تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے خصوصی شرکت کی، تقریب میں وفاقی وزراء، پارلیمنٹ کے ارکان...
فوٹو: اسکرین گریب : پی ٹی وی یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب میں 2 اسلامی ممالک کے فوجی دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔اسلام آباد کے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب میں مسلح افواج نے پریڈ اور فضائی مظاہرہ کیا، صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں۔تقریب میں ایس ایس جی کمانڈوز نے مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا، دوست ممالک کے فوجی دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریب میں آذربائیجان کی افواج کے دستے نے مارچ پاسٹ کیا، ترکیہ کے فوجی دستے نے بھی تقریب میں مارچ پاسٹ کیا۔تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان، دوست ممالک کے سفراء اور...
پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے مابین پہلی دو طرفہ مشق کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی۔ یہ مشق دونوں برادر ممالک کے مابین بحری تعاون اور آپریشنل ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کے دوران کئی تربیتی سرگرمیاں انجام دی گئیں، جن میں مختلف اقسام کے ہتھیاروں کی فائرنگ، خشکی اور سمندر میں مشترکہ آپریشنز اور شہری علاقوں میں فوجی کارروائیوں کے عملی مظاہرے شامل تھے۔ ان مشقوں میں لائیو فائرنگ کے ساتھ جنگی حالات پر مبنی آپریشنز بھی شامل تھے، جن کا مقصد ساحلی علاقوں میں مشترکہ کاررروائیوں کی تیاری اور حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانا تھا۔...
’جیو نیوز‘ گریب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، عالمی سطح پر کاربن گیسز کے اخراج میں ہمارا حصہ انتہائی کم ہے۔گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلابی صورتِ حال سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں سے بہت نقصانات ہوئے، بارشوں کی وجہ سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے نقصانات کا جائزہ لینے آیا ہوں، وفاقی ادارے گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے 10 ممالک میں...
چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یوم توسیس پر جی ایچ کیو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منفرد، آزمائی ہوئی دوستی کی بنیاد پر ہیں، دونوں ممالک علاقائی اور عالمی چیلنجز پر مشترکہ موقف رکھتے ہیں، پاک چین تعلقات، باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یوم تاسیس پر کہا ہے کہ پاک چین دوستی وقت کی کسوٹی پر پورا اتری ہے، پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چین کی پیپلز...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست 2025)امریکاہنے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں نمایاں رعایت مل گئی ہے، امریکہ نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد ٹیرف عائد کردیا جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر قیادت انتظامیہ نے نئی عالمی تجارتی پالیسی کے تحت مختلف ممالک پر مختلف سطح کا جوابی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق جن ممالک سے امریکا کو تجارتی فائدہ ہے ان پر 10 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا تاہم جن ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ ہیاُن پر اب 15 فیصد ٹیرف لگے گا اور ایسے ممالک کی...
امریکا (جس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کرنے کی پالیسی اپنائی تھی) نے اس کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، اسرائیل بھی اس کانفرنس کا بائیکاٹ کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں پیدا ہونیوالے انسانی بحران کے تناظر میں اقوام متحدہ کی فلسطین پر کانفرنس آج نیویارک میں منعقد ہوگی۔ 3 روزہ کانفرنس فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں منعقد کی جا رہی ہے اور اس میں 123 ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ کانفرنس کا مقصد دو ریاستی حل کے لیے ایک واضح اور عملی لائحہ عمل مرتب کرنا ہے، جو کہ 8 ورکنگ گروپوں کی مشاورت سے تیار کی گئی تجاویز پر مبنی ہے۔...
چین اور آسیان ممالک کی مشترکہ کوششوں سےبحیرہ جنوبی چین کی صورتحال مستحکم ہے، چینی وزیرخارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز کوالالمپور:چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کوالالمپور میں مشرقی ایشیائی تعاون کے سالانہ وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران “بحیرہ جنوبی چین کے ثالثی کیس” پر چین کا موقف واضح کیا۔ہفتہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ فلپائن کی جانب سے یکطرفہ طور پر شروع کیے گئے “بحیرہ جنوبی چین ثالثی کیس”، میں ابتدائی شرائط پوری نہیں کی گئیں،جس میں فریقوں کے مابین پہلے سے مکمل رائے کا تبادلہ ضروری تھا ، جو ثالثی کی بنیاد پر فریقین کی رضامندی کے اصول کے خلاف ہے۔ قانونی تقاضوں کو پورا کیے بغیر شروع کیا گیا یہ...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ جب اندرونی حالات ٹھیک ہوں گے تو بیرونی مداخلت نہیں ہوسکے گی، بلوچستان میں لاپتہ افراد کےمعاملے کو حل کرنا ہوگا، حکومت کی ذمہ داری ہے عوام کو اپنے ساتھ جوڑے، حالات کو بہتر کرنے کے لیے پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ لینا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کو بندوق کی بجائے سیاسی طور پر حل کرنا ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ اس وقت بلوچستان میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے، جب اندرونی حالات...
بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کے روزرسمی پریس کانفرنس میں چین کی جانب سے ویزا فری ٹرانزٹ میں شامل ممالک کی تعداد 55 تک بڑھانے اور اس کے اثرات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین ویزا درخواست کے طریقہ کار کو آسان بنا رہا ہے اور “ون اسٹاپ” امیگریشن اور خریداری پر ٹیکس ریفنڈ کی خدمات کو لاگو کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی دوستوں کا “چائنا ٹور” اب زیادہ آسان اور پر کشش ہے ۔ ڈی کپلنگ اور تنگ نظری پر مبنی پالیسیاں چین کا انتخاب نہیں ہیں ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم عملی اقدامات کے ساتھ اعلیٰ سطحی کھلے پن...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور وزیر قومی دفاع یاشر گولر اسلام آباد پہنچے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح تزویراتی تعاون کونسل (HLSCC) اور مشترکہ وزارتی کمیشن کے تحت اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور ترکی کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات کو سراہا اور تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے گرمجوشی پر مبنی پیغام پہنچایا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید...
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ کہ روسی صدر پیوٹن سے خوش نہیں ہوں، میں روس پر پابندیوں پر غور کر رہا ہوں بہت سخت پابندیاں ہوسکتی ہیں، اسرائیلی وزیراعظم سے آج دوبارہ ملاقات کروں گا میں غزہ کے مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہوں ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ میں جمعہ کو ٹیکساس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا، کیئر کاؤنٹی میں افسوسناک صورتحال ہے، امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں اچھا کام کررہی ہیں۔ کابینہ کے اجلاس میں امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ اب تک ٹیرف کی مد میں 100 ارب ڈالر وصول ہو چکے...
دو ریاستی حل کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے، نیتن یاہو سے پوچھیں۔ فلسطینی شہریوں کی دوسرے ممالک منتقلی کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے پڑوسی ممالک سے بہت اچھا تعاون ملا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس غزہ میں جنگ بندی کرنا چاہتی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں عشائیے پر ملاقات کی۔ دو ریاستی حل کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے، نیتن یاہو سے پوچھیں۔ فلسطینی شہریوں کی دوسرے ممالک منتقلی کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے پڑوسی ممالک سے...
خلیج تعاون کونسل کے جنرل سکریٹری جاسم البدیوی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کا مشترکہ سیاحتی ویزا آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’رکن ممالک کی امیگریشن اتھارٹیز اور انتظامی امور کو حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ اس کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے‘۔ سکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے کہا ہے کہ ’مشترکہ ویزے کا اجرا سال رواں کی دوسری ششماہی میں کے آغاز میں متوقع ہے‘۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’اگر یہ منصوبہ کامیابی سے نافذ ہو گیا تو خلیجی ممالک حقیقی عملی انضمام کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوں گے جس کے سب سے بڑے مستفید سیاح ہوں گے‘۔ خیال رہے کہ جی سی سی ممالک کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جولائی 2025ء) امریکہ نے جاپان، بھارت اور آسٹریلیا پر مشتمل کواڈ گروپ کے ساتھ مل کر منگل کے روز نایاب معدنیات کے حصول کے لیے ایک اہم اقدام کا اعلان کیا، اس گروپ میں معدنیات کے شعبے میں چین کے غلبے پر تشویش پائی جاتی ہے۔ چار ممالک پر مشتمل اس گروپ نے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد ان نادر معدنیات کی مستحکم فراہمی کے لیے کام کرنے کا عہد کیا، جو نئی ٹیکنالوجیز کے لیے ضروری ہیں۔ گروپ کے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "اہم معدنیات اور مشتق اشیا کی پیداوار کے لیے کسی ایک ملک پر انحصار ہماری صنعتوں کو اقتصادی جبر، قیمتوں میں ہیرا پھیری...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’سوشلٹروتھ‘‘پر لکھا ہے کہ’’چین اب ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھ سکتا ہے اور مجھے امید ہے کہ چین امریکہ سے بھی بڑی مقدار میں تیل خریدے گا‘‘ بین الاقوامی سیاست میں توانائی خاص طور پر خام تیل ہمیشہ سے عالمی طاقتوں کے توازن اور غلبے کا ایک بنیادی ستون رہی ہے ۔بیسویں صدی کا بیشتر حصہ امریکی اثرو رسوخ کے سائبان تلے گزرا ۔جہاں تیل کی پیداوار، تقسیم اور نرخوں کا تعین عام طور پر واشنگٹن کے اشاروں کے تابع رہا ہے۔امریکی ڈالر کے ساتھ تیل کی عالمی تجارت امریکہ کو اقتصادی اجارہ داری، سفارتی دبائو اور اسٹریٹجک فیصلوں میں برتری دینے میں اہم کردار ادا کیا۔تاہم اکیسویں...
چین اور ایکواڈور کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایکواڈور کے صدر نوبوآ سے ملاقات کی، جو چین میں منعقدہ سمر دیووس فورم میں شرکت کے لیے آئے تھے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ رواں سال چین اور ایکواڈور کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات بہتر انداز میں فروغ پا رہے ہیں۔ چین ایکواڈور کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 جون 2025ء) دنیا کو غربت اور بھوک پر قابو پانے، موسمیاتی تبدیلی کو روکنے اور عدم مساوات میں کمی لانے کے لیے ہر سال مزید 40 کھرب ڈالر درکار ہیں۔ ان مسائل کا حل پائیدار ترقی کے 17 اہداف میں بھی شامل ہے جنہیں دنیا نے 2030 تک حاصل کرنا ہے۔تمام ممالک نے ان اہداف کے حصول پر اتفاق رائے کیا ہے لیکن موجودہ عالمی صورتحال اور ناکافی مالی وسائل کے باعث ان تک پہنچنا دشوار ہوتا جا رہا ہے۔اسی تناظر میں 30 جون سے سپین کے شہر سیویل میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام مالیات برائے ترقی کے موضوع پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے۔ اس میں عالمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ بنگلا دیشی عوام کی اکثریت پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں بہتر دوست تصور کرتی ہے۔ سروے کے مطابق 46 فیصد بنگلا دیشی شہریوں نے پاکستان کو اپنا قریبی دوست قرار دیا جبکہ بھارت کو دوست کہنے والوں کی شرح صرف 11 فیصد نظر آئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 47 فیصد نے بھارت کو اپنا دشمن قرار دیا جو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔حالیہ پاک بھارت تنازع میں بھی بنگلا دیشی عوام نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی، سروے میں54 فیصد افراد نے کہا کہ وہ اس تنازع میں بھارت کے بجائے پاکستان کے ساتھ ہیں جبکہ صرف9 فیصد...
شنگھائی تعاون تنظیم کی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت، پہلگام واقعے پربھارت کا موقف مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز بیجنگ:شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے،تنظیم کی وزرائے دفاع کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، بھارت نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس کے اعلامیے میں نئی دہلی پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، جھنجلاہٹ کاشکار بھارتی وفد نے مشترکہ اعلامیے پردستخط سے انکار کردیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق بھارتی وفد اعلامیے میں پاکستان کی مذمت کیلیے منتیں کرتا رہا...
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین نے مشرقی ساحلی شہر چنگ ڈاؤ میں جمعرات کو ایران، روس، پاکستان، بیلاروس اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع کی میزبانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے،تنظیم کی وزرائے دفاع کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، بھارت نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس کے اعلامیے میں نئی دہلی پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، جھنجلاہٹ کا شکار بھارتی وفد نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا۔ میڈیا اطلاعات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( انٹرنیشنل ویب ڈیسک) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے معاہدے میں مخصوص پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مخصوص پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کردیے گئے ہیں۔ مذکورہ حوالے سے دونوں ممالک کا معاہدہ طے پاگیا۔ جس کے لیے پاکستان اور امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔ جبکہ مذکورہ ممالک میں 12 سال کے طویل وقفے...
اسلام آباد: پاکستان اور امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 12 سال کے طویل وقفے کے بعد ابوظبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کا 12واں اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ان کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید کی قیادت میں گزشتہ رات گئے ہونے والے اہم اجلاس کو دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک، اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کو ایک...

چین کا اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ مل کر باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا اعلان
بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 21 سے 22 جون تک اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا 51 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لئے چین کی کوششوں اور اسلامی ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات کی جامع ترقی کو سراہا گیا۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی قرارداد میں چین کے ساتھ دوستی کے متن کو چھٹی مرتبہ شامل کیا گیا ہے اور چین اس کا خیر مقدم کرتا ہے۔منگل کے روز ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں چین اور اسلامی ممالک اور او آئی سی کے ساتھ تعاون میں نتیجہ خیز نتائج...
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بڑھنے کے اثرات کے بارے میں پوچھے جانے پر نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ اس سے تمام ممالک کی اقتصادی حالت بری طرح متاثر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے عرب ممالک کو خبردار کیا کہ وہ اسرائیل اور امریکہ کا اگلا ہدف ہوں گے کیونکہ تل ابیب اور واشنگٹن ان کے تیل اور گیس پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ کی دیرینہ پالیسی ہے کہ ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننا چاہیئے، حتی کہ خطے کے سنی ممالک بھی اس کے خلاف ہیں لیکن ان میں بات کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ فاروق عبداللہ نے پارٹی میٹنگ کے بعد نامہ...
روسی نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدیدیوو کا کہنا ہے کہ کئی ممالک ایران کو ایٹمی ہتھیار دینے کے لیے تیار ہیں۔ اپنے بیان میں دیمتری میدویدیوو نے کہا کہ امریکی حملوں کا الٹا اثر ہوا ہے، معاملہ یورینیئم کی افزودگی سے بڑھ کر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کی جانب جائے گا۔ اس سے قبل روس نے ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی۔ روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک خود مختار ریاست پر میزائل اور بم حملے کرنا ایک غیر ذمے دارانہ فیصلہ ہے، اس فیصلے کی کوئی بھی دلیل پیش کی جائے، یہ بین الاقوامی قانون، یواین چارٹر اور یواین سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کا...

مسلم ممالک ایران کی ماضی کی غلطیاں بھلا کر بھرپور ساتھ دیں،تنظیم اسلامی حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم سندھ نے کہا کہ اسرائیل اگر خطہ میں ایران کو کمزور کردیتا ہے تو کل اسلامی ایشیائی ممالک بھی نہیں بچیں گے، حالیہ جنگ اسلامی ممالک اور اسلام کی بقا کی جنگ ہے، پاکستان، سعودیہ، عرب امارات سمیت تمام ممالک صہیونی عزائم کا اگلہ ہدف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی قوم عاشورائی و کربلائی عزم رکھتی ہے، حسینی عزم رکھنے والے کبھی کسی ظالم کی بیعت نہیں کرتے، امریکہ و اسرائیل کے خطہ میں حکمرانی کے خواب کبھی پورے نہیں ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے بیان میں کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بعد نماز جمعہ اسرائیلی...

سینیٹ اجلاس،اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور ایران سے اظہار یکجہتی کےلئے مسلمان ممالک کے مشترکہ بیان کی کاپی ایوان میں پیش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران کے خلاف اسرائیل کی جاری فوجی جارحیت کے خلاف اور ایران سے اظہار یکجہتی کےلئے مسلمان ممالک کی جانب سے متفقہ طور پر جاری کئے گئے مشترکہ بیان کی کاپی سینیٹ میں پیش کر دی۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے یہ کاپی ایوان میں پیش کی ۔تیزی سے بدلتی علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں غیرمعمولی اضافے بالخصوص ایران کے خلاف اسرائیل کی جاری فوجی جارحیت کے پیش نظر الجزائر، بحرین، برونائی دارالسلام، چاڈ، کوموروس، جبوتی، مصر، عراق، اردن، کویت، لیبیا، موریطانیہ، پاکستان، قطر، سعودی عرب، صومالیہ، سوڈان، ترکیہ، اومان اور متحدہ...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈارنے سولرسسٹم کیلئے46فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے، سولرپینل پر 18 فیصد ٹیکس کو 10 فیصد پر لانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت دن بدن مستحکم ہورہی ہے، حکومت نے بجٹ کے حوالے سے بعض تجاویز پرنظرثانی کی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکس کےحوالےسےغلط فہمی پائی جاتی تھی، ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے سیلز ٹیکس صوبوں کاحق ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں پی آئی ڈی سی ایل منصوبے مکمل کرےگی، پی ڈبلیوڈی کا متبادل پی آئی ڈی سیل ایل ہے، آئی ایم ایف سے ریونیو نقصانات پر قابو پانے سے متعلق بات جاری ہے۔ نائب...

چین اور وسطی ایشیائی ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر پر مزید گہرائی سے عمل درآمد کیا ہے، چینی صدر
چین اور وسطی ایشیائی ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر پر مزید گہرائی سے عمل درآمد کیا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز آستانہ : دوسری چین وسطی ایشیا سمٹ آستانہ کے آزادی محل میں منعقد ہوئی۔ منگل کے روز چینی صدر شی جن پھنگ نے “علاقائی تعاون کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے “چین۔وسطی ایشیا روح کو آگے بڑھانا” کے عنوان سے کلیدی تقریر کی۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں چین اور وسطی ایشیائی ممالک نے “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر پر مزید گہرائی سے عمل درآمد کیا ہے، تجارتی حجم میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے، اور صنعتی سرمایہ کاری، سبز معدنیات،...
ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے،جی 7 ممالک امریکی صدرٹرمپکا جی مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار ، اسرائیل ایران کشیدگی کم کرنے کی اپیل کینیڈا میں ہونے والی سمٹ میں جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی اور ایران پر عدم استحکام کا الزام لگا دیا۔جی 7 مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی، ایران کے بحران کے حل اور غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیاگیا ہے۔امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور کینیڈا پر مشتمل جی 7 گروپ کے مشترکہ بیان میں شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔جی 7 ممالک نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہمیشہ سے واضح...
ایران کے خلاف مسلسل اسرائیلی جارحیت اور حملوں کے خلاف مسلم ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مشترکہ اعلامیہ مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری فوجی جارحیت کے باعث بے مثال کشیدگی کے پیش نظر جاری کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ کی توثیق پاکستان، عراق، سعودی عرب، قطر، کویت، مصر، اردن، الجزائر اور بحرین نے کی۔ برونائی دارالسلام، چاڈ، اتحاد القمری،جبوتی، لیبیا، موریتانیہ، صومالیہ اور سوڈان بھی توثیق کرنے والے ممالک میں شامل ہیں، ترکیہ، عمان اور متحدہ عرب امارات نے بھی مشترکہ اعلامییہ کی توثیق کی۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ 13 جون سے ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کو یکسر مسترد کرتے...
کینیڈا میں ہونے والی سمٹ میں جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی۔ خبر ایجنسی کے مطابق جی 7 ممالک کے بیان میں اسرائیل کی حمایت اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا گیا ہے۔ جی 7 مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی، ایران کے بحران کے حل اور غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیاگیا ہے۔ جی 7 ممالک کے مشترکہ بیان میں شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ جی 7 ممالک نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہمیشہ سے واضح ہےکہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا اور اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنی حمایت کا...
جی سیون ممالک کا اسرائیل کی حمایت کا اعلان، ایران عدم استحکام کا سبب قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز ٹورنٹو (آئی پی ایس )کینیڈا میں ہونے والی سمٹ میں جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی۔خبر ایجنسی کے مطابق جی 7 ممالک کے بیان میں اسرائیل کی حمایت اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا گیا ہے۔ جی 7 مشترکہ بیان میں مشرق وسطی میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی، ایران کے بحران کے حل اور غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیاگیا ہے۔جی 7 ممالک کے مشترکہ بیان میں شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔جی 7 ممالک نے کہا کہ ہمارا مقف ہمیشہ سے واضح...
اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلسل حملوں کے خلاف مسلم دنیا ایک صف میں آ گئی ہے۔ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، قطر، مصر، عراق، اردن، الجزائر، کویت، بحرین سمیت 20 سے زائد اسلامی ممالک نے 13 جون سے جاری اسرائیلی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ان ممالک کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل سے فوری طور پر فوجی کارروائیاں روکنے، مکمل جنگ بندی کے قیام اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ’ایران کو ڈیل کرلینی چاہیے تھی‘، امریکی صدر ٹرمپ نے فوری طور پر تہران خالی...
دنیا کی سات بڑی معیشتوں پر مشتمل جی 7 ممالک کے اجلاس میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر ردعمل کے حوالے سے رائے میں گہرا اختلاف سامنے آ گیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق، جی 7 رہنماؤں کے درمیان اس مسئلے پر واضح اختلاف دیکھا جا رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اسرائیل کشیدگی پر کسی مشترکہ بیان پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے جس سے اجلاس کے اختتام پر متفقہ مؤقف سامنے لانا مشکل ہو گیا ہے۔ اجلاس میں نیٹو اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بھی شریک ہیں، تاہم یورپی ممالک اور جاپان کے مؤقف میں بھی فرق واضح ہے۔ یورپی ممالک سفارتی حل اور کشیدگی میں کمی کی بات تو کرتے...

چین اور وسطی ایشیائی ممالک مشترکہ طور پر مستقبل کے تعاون کا نیا خاکہ تشکیل دے رہے ہیں ، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کی جانب سے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کی صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وسطی ایشیا نہ صرف بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا آغاز کرنے والا مقام ہے بلکہ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کا مثالی علاقہ بھی ہے۔ چین اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں ، اور ترقی کو فروغ دینے اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو فائدہ پہنچانے کے لئے اہم منصوبوں کی ایک سیریز پر عمل درآمد کیا ہے۔ 2024...
اسلام آباد: پاکستان، آذربائیجان، ترکی، ازبکستان اور قازقستان نےمشترکہ فوجی مشقیں کرنے کافیصلہ کیاہے۔قازقستان کے قومی اخبار’’دی ٹائمزآف سنٹرل ایشیا‘‘کی رپورٹ کے مطابق مشترکہ مشقیں’’دائمی بھائی چارہ چہارم ‘‘ ماہ ستمبر میں آذربائیجان میں ہوں گی جن میں جن میں متعلقہ ملکوں کی اسپیشل فورسز حصہ لیں گی۔ ان ممالک کی اسپیشل فورسز کے نمائندوں نے آئندہ فوجی مشقوں کے انعقاد، ان کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔مشقوں کامقصد فوجی تعاون کو بڑھانا، علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانا اور شریک ممالک کے درمیان تزویراتی شراکت داری کو فروغ دیناہے ۔کثیر القومی مشق ان ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی میں بڑھتے ہوئے تعاون کو اجاگر کرتی ہے، جو مشترکہ جغرافیائی اور تزویراتی مفادات رکھتے ہیں۔ Post Views: 5
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئےچیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سیاسی جوڑ توڑ کے بعد بھی حکومت کوئی ٹارگٹ حاصل نہ کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ گروتھ ترقی پذیر ممالک میں بھی سب سے کم ہے، تنخواہیں صرف پارلمنٹیرینز کی بڑھیں، سٹرکچر ریفارم زیرو، پنشن ریفارم زیرو، حکومت کسی ایک بھی ادارے کی نجکاری نہیں کر سکی۔ اسلام ٹائمز۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہماری ملکی گروتھ ترقی پذیر ممالک میں بھی سب سے کم ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کل کی اقتصادی سروے رپورٹ حکومت کی معاشی کارکردگی کی مایوس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 جون 2025ء) بحرین، کولمبیا، جمہویہ کانگو، لٹویا اور لائبیریا دو سال کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن منتخب ہو گئے ہیں۔پانچوں ممالک یکم جنوری 2026 سے رکنیت سنبھالیں گے۔ ان کے علاوہ ڈنمارک، یونان، پاکستان، پانامہ اور صومالیہ بھی سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن ہیں جن کا انتخاب گزشتہ سال عمل میں آیا تھا۔سلامتی کونسل 15 ارکان پر مشتمل ہے جن میں چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ کو مستقل رکن کا درجہ حاصل جو کسی فیصلے یا قرارداد کو ویٹو کرنے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔ باقی 10 ارکان کا انتخاب جنرل اسمبلی دو سالہ مدت کے لیے کرتی ہے۔یہ انتخاب ہر سال خفیہ رائے شماری کے...
سنگا پور :تین روزہ 22واں شنگریلا ڈائیلاگ سنگاپور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ شرکاء نے عمومی اتفاق رائے ظاہر کیا کہ دنیا اس وقت گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، جبکہ امن، تعاون اور ترقی اب بھی بنیادی رجحانات ہیں۔ ایشیائی ممالک کو چاہئے کہ اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کریں۔ویتنامی وزیر دفاع جنرل پان وین گیانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ شنگریلا ڈائیلاگ سمیت بین الاقوامی دفاعی فورمز اور عالمی و علاقائی کثیرالجہتی تعاون کے میکانزمز کو تعاون کو فروغ دینے، تنازعات سے گریز کرنے، مشترکہ فائدے کو یقینی بنانے اور اختلافات کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ہمیں دو طرفہ اور کثیرالجہتی سطح پر موثر تعاون کے میکانزمز قائم کرنے اور ان...
ترکیہ کی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے پاکستان کی مدد سے داعش کے انتہائی مطلوب دہشتگرد ابو یاسر التُرکی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق، یہ گرفتاری دونوں ممالک کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے مشترکہ آپریشن کا نتیجہ ہے، جس میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ابو یاسر التُرکی کو ترکی میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے، اور وہ طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ اس کی گرفتاری سے نہ صرف ترکیہ بلکہ خطے میں داعش کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ ترک حکام نے پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشترکہ کارروائی سے دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط ہوا...

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں ثالثی کے لیے بین الاقوامی عدالت کے کنونشن پر دستخط کی تقریب کا انعقاد
بیجنگ :چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں ثالثی کے لیے بین الاقوامی عدالت کے کنونشن پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ تقریب میں ایشیا، افریقہ، لاطینی امریکہ اور یورپ کے 60 سے زائد ممالک اور اقوام متحدہ سمیت تقریباً 20 بین الاقوامی تنظیموں کے اعلیٰ سطحی نمائندوں ، سابق ممتاز سیاستدانوں اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین نے شرکت کی۔2022 میں چین اور تقریباً 20 ممالک نے مشترکہ طور پر ایک بین الاقوامی ثالثی عدالت قائم کرنے کی تجویز پیش کی ۔ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں...
دو شنبے(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت پر ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرےگا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا دو شنبے میں بین الاقوامی گلیشیئر تحفظ کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھاکہ پاکستان میں 13 ہزار گلیشیئرز ہیں جن کا تحفظ ہمارے لئے بہت اہم ہے، پاکستان کے پانی کا نصف حصہ گلیشیئرز سے حاصل ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، زہریلی گیسوں کے اخراج میں انتہائی کم حصہ ہونے کے باوجود پاکستان دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر...
چین آسیان اور جی سی سی ممالک کے ساتھ مشترکہ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کا خواہاں ہے، چینی وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز کوالا لمپور :چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کوالالمپور میں آسیان۔چین۔خلیج تعاون کونسل سمٹ میں شرکت کی۔ اس اجلاس کا موضوع تھا “مواقع کی مشترکہ تخلیق اور خوشحالی کی مشترکہ تقسیم”۔ آسیان کے موجودہ صدر ملک ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، خلیج تعاون کونسل کے موجودہ صدر ملک کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح اور آسیان، جی سی سی ممالک کے رہنما بھی تقریب میں شریک تھے۔بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اس موقع پر لی چھیانگ نے کہا کہ چین، آسیان اور جی سی سی...
کوالا لمپور :چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کوالالمپور میں آسیان۔چین۔خلیج تعاون کونسل سمٹ میں شرکت کی۔ اس اجلاس کا موضوع تھا “مواقع کی مشترکہ تخلیق اور خوشحالی کی مشترکہ تقسیم”۔ آسیان کے موجودہ صدر ملک ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، خلیج تعاون کونسل کے موجودہ صدر ملک کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح اور آسیان، جی سی سی ممالک کے رہنما بھی تقریب میں شریک تھے۔بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ اس موقع پر لی چھیانگ نے کہا کہ چین، آسیان اور جی سی سی ممالک نے اس سہ فریقی سمٹ جیسے تبادلہ پلیٹ فارم اور تعاون کے میکانزم قائم کیے ہیں، جو علاقائی اقتصادی تعاون میں ایک بڑی پیشرفت ہے اور...
BEIJING: چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے چین میں تعینات افریقی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی اور افریقی ممالک کے ساتھ یک جہتی، تعاون اور مشترکہ ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔ چائنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے بتایا دارالحکومت بیجنگ میں افریقہ ڈے کے سلسلے میں وزیرخارجہ وانگ یی کی افریقی ممالک کے سفیروں سےملاقات ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ وانگ یی نے کہا کہ چین افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو اپنی خارجہ پالیسی میں اولین ترجیح دیتا ہے اور ہمیشہ ان کے بنیادی مفادات کا احترام اور حمایت جاری رکھے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق رواں سال چین۔افریقہ تعاون پر...
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) 8 ممالک میں 6 جو کو عید الاضحٰی منانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت 7 اسلامی ممالک اور ایک غیر مسلم ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ سب سے پہلے انڈونیشیا میں ذی الحج کا چاند نظر آیا، جبکہ عمان خلیجی ممالک میں پہلا ملک ہے جہاں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آیا، جس کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ یوں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، کویت، بحرین، انڈونیشیا، آسٹریلیا اور عمان میں یکم ذی الحج 1446 ہجری 28 مئی کو ہو گی جبکہ عید الاضحٰی 6 جون کو منائی جائے گی۔...
چین اور افریقہ نے مشترکہ طور پر افریقہ ڈے منایا، چین کی وزارت خارجہ بیجنگ () چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں افریقی سفیروں سے ملاقات کی اور افریقہ ڈے منایا۔ چین میں تعینات افریقی ممالک کے دیگر سفیروں نے چین اور افریقہ کی یکجہتی اور مشترکہ خوشحالی کے لئے مل کر کام کرنے کی آمادگی ظاہر کی۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی سفیروں سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ چین افریقی ممالک کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو سفارتکاری کی ترجیح کے طور پر برقرار رکھے گا ، بنیادی مفادات اور خدشات...
اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افریقہ کے ساتھ پاکستان کی دوستی کو "دیرپا اور خلوص پر مبنی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ تجارت، تعلیم، ثقافتی تبادلے اور مشترکہ ترقی کے منصوبوں میں وسعت کا خواہاں ہے۔ اسلام آباد میں افریقہ ڈے کے موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افریقی عوام اور افریقی ممالک کو یوم افریقہ پر دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کا موضوع "ہماری تاریخ پر نظر ثانی، ہمارے مستقبل کی تشکیل” نہ صرف افریقہ بلکہ پاکستان کے لیے بھی گہری اہمیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور عالمی سفارتی مہم کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت پانی کو اسلحے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت نے دہشتگردی کی آڑ میں جارحیت کی، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، خطے کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے کوئی حل نکالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کو اسلحہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے، پانی کے مسئلے پر آنے والی نسلیں جنگ لڑیں گی؟ یہ...
چین نے غربت میں کمی کا ہدف مقررہ وقت سے 10 سال پہلے حاصل کر لیا ہے، شی جن پھنگ بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے غربت میں کمی اور پائیدار ترقی سے متعلق شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم 2025 کو تہنیتی پیغام بھیجا۔منگل کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ غربت کا خاتمہ ایک عالمی مسئلہ اور دنیا کے تمام ممالک کا مشترکہ نصب العین ہے۔ چین نے کٹھن کوششوں کے ذریعے پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے میں غربت میں کمی کا ہدف مقررہ وقت سے 10 سال پہلے حاصل کر لیا ہے اور چینی خصوصیات کےحامل تخفیف غربت پروگرام پر گامزن ہو کر انسانی تاریخ میں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے خلاف 6 اور 7 مئی کی رات ہونے والے تاریخی معرکے کے بعد بین الاقوامی سطح پر پاک فضائیہ کے لئے دلچسپی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ متعدد ممالک نے مشترکہ فضائی مشقوں کے لئے دعوت نامے ارسال کئے ہیں جبکہ درالحکومت اسلام آباد میں متعدد سفارت خانوں نے پاک فضائیہ کے سینئر حکام سے مستقبل میں دفاعی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لئے ملاقاتوں کی درخواست کی ہے۔جدید دور کی اس شاندار فضائی جنگ میں پاکستان کی فضائیہ نے کامیاب مہارت سے 6 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے جن میں قیمتی اور جدید ترین رافیل طیارہ بھی شامل...
سیکریٹری خارجہ نےجنگ بندی میں کردار ادا کرنے والے دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔فائل فوٹو پاکستان کی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بھارت کے ’’نیو نارمل‘‘ جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں صرف ایک نارمل ہے اور وہ خودمختاری کا احترام ہے۔اسلام آباد میں تعینات سفارتکاروں کو پاک بھارت تعلقات پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی، مکالمے، سفارتکاری کو تنازع، کشیدگی پر ترجیح دیتا ہے۔ پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطلی کے اقدام پر بھارت کو خط لکھ دیاذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی سے متعلق بھارتی مؤقف مسترد کر دیا، ترجمان دفتر خارجہ...
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کشیدگی بڑھنے اور ہمارے دفاعی ردعمل پر کچھ ممالک کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک ہو سکتا ہے، خاص طور پر امریکا کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک اور تباہ کن ہوسکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بات کرنے کے بعد سیکریٹری روبیو نے مجھ سے بات کی، یہ ٹیلی فونک رابطہ 10 مئی بروز ہفتہ صبح تقریباً 8 بجے ہوا۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمارا آپریشن تقریباً مکمل ہوچکا تھا، روبیو نے کہا کہ بھارت اب رکنے کےلیے تیار ہے، روبیو...
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این نے پیرو کی سان مارٹن یونیورسٹی، لاطینی امریکہ چینی سیاست اور معیشت کے تحقیقی مرکز، اور چلی کی سینٹیاگو یونیورسٹی کے ساتھ مل کر 10 لاطینی امریکی ممالک کے 2500 جواب دہندگان پر مبنی ایک سروے کا نتیجہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق جواب دہندگان چین اور لاطینی امریکہ کے تعاون کی کامیابیوں اور مستقبل کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں اور چین و لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرےکو لاطینی امریکہ کے زیادہ تر عوا م کی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔سروے کےمطابق 91فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چینی معیشت کی طویل مدتی ترقی کا رجحان برقرار رہےگا۔ 82.9فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ چین کا ترقیاتی...

حالیہ پاک بھارت کشیدگی سے پاکستان کو کیا فائدہ ہوا؟ الجزیرہ کا ایسا تجزیہ کہ بھارتیوں کی نیندیں اڑ جائیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر عالمی سطح پر نمایاں ہوا ہے۔ الجزیرہ پر شائع ہونے والے ایک تجزیے کے مطابق پاکستان اور بھارت نے گزشتہ روز ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا، لیکن دونوں اس پر قائم ہیں۔زیادہ تر یہ جنگ بندی کامیاب ہے، عام طور پر کسی جنگ بندی کو مکمل طور پر نافذ ہونے میں کئی گھنٹے لگتے ہیں۔ اب اہم بات یہ ہے کہ دونوں جانب کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) بات چیت کریں گے کہ اس جنگ...
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے 41 ممالک کے 31 ہزار سے زائد جواب دہندگان پر مشتمل ایک تازہ سروے کے مطابق دنیا بھر کے 51.8فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ امریکہ کے مقابلے میں چین کے ساتھ تجارت زیادہ فائدہ مند ہے او ر 48.1فیصد یورپی جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت نا قابل اعتماد ہے۔دنیا بھر سے 62.9فیصد جواب دہندگان نے امریکہ پر تنقید کی ہے کہ امریکا کی داخلی اور خارجی پالیسیوں نے دوسرے ممالک کے قانونی مفادات کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ 67.7فیصد یورپی جواب دہندگان بھی اس رائے سے متفق ہیں۔ 75.5فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ اقتصادی دبائوامریکی...
ماسکو:روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ 7 سے 10 مئی 2025 تک روسی فیڈریشن کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دونوں سربراہان مملکت نے ماسکو میں مذاکرات کئے اور نئے دور میں چین-روس تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے سے متعلق ایک مشترکہ بیانیہ پر دستخط کیے ۔ جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے۔ چینی عوام اور سوویت عوام نے ایک مشکل جدوجہد کی ہے، ایک دوسرے کی...
ماسکو :دوسری جنگ عظیم میں فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ، عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن نے عالمی تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے اور مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے میدان میں بین الاقوامی برادری کو درپیش سنگین چیلنجوں کے پیش نظر دونوں فریقوں نے عالمی اسٹریٹجک استحکام سے متعلق مشترکہ دستاویز کی اصل روح اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کے مطابق عالمی تزویراتی استحکام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ۔جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں دونوں فریقوں نے کہا کہ تمام ممالک کے عوام کا مقدر ہم آہنگ ہے اور تمام ممالک اور تنظیمیں دوسرے...
چینی صدر نے روسی ہم منصب کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کیے، وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ روس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان لین جیئن نے بتایا کہ اس دورے کے دوران،چینی صدر شی جن پھنگ نے صدر پیوٹن کے ساتھ گہرے، دوستانہ اور نتیجہ خیز مذاکرات کیے، اور اس دوران متعدد نئے اہم اتفاق رائے اور معاہدے طے پائے۔ دونوں ممالک کے سربراہان نے عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن کے نئے دور میں چین-روس تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے بارے میں مشترکہ بیان پر دستخط...
اسلام آباد: امریکا کا غیر جانبدار موقف منظر عام پر آنے کے بعد بھارت کا پہلگام میں فالس فلیگ ڈرامہ ناکام ہوگیا۔ بھارت کی جانب سے معلومات کو تسلیم نہ کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے بھارتی دعوؤں پر انٹیلیجنس شواہد کی تصدیق سے انکار کر دیا۔ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک سے رابطے جاری ہیں لیکن ذمہ دارانہ حل چاہتے ہیں، ہم انٹیلیجنس یا پیغامات پر تبصرہ نہیں کریں گے، ہمارے رد عمل سے متعلق ریکارڈ موجود ہے اور پاکستان اس حملے کی آزادانہ تحقیقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سے رابطے ہوئے ہیں اور جو پیغامات ہم نے دیے ہیں ان پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ ٹیمی بروس...
چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن اور روس کی وزارت ثقافت کے درمیان فلمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ماسکو کے کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ہمراہ فلمی تعاون کے معاہدے پر دستخط اور دستاویز کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کی۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی موجودگی میں، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی فلم انتظامیہ کے طور پر روسی فیڈریشن کی وزارت ثقافت کے درمیان 2030 سے پہلے فلم پروڈکشن میں تعاون کے ایکشن پلان” کا تبادلہ کیا۔ ...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں مستقبل مندوب کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس ہوا، انہوں نے کہا کہ اجلاس کے ممبران نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاملات حل ہونے چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں مستقبل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کا غیرذمہ درانہ رویہ سامنے آیا، دونوں ممالک کے درمیان معاملات حل ہونے چاہئیں، ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں 15 ممبرز موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے ممبران نے اس...
قاہرہ(نیوز ڈیسک)مصر کے وزیر سیاحت و آثار قدیمہ جناب شریف فتحی نے گرینڈ ایجپشن میوزیم میں ترقیاتی آٹھ ممالک (D-8) کے رکن ممالک کے سیاحت کے وزراء اور وفود کے سربراہان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا۔ یہ عشائیہ چوتھی وزارتی کانفرنس کے موقع پر منعقد کیا گیا، جو کہ مصر کی زیر صدارت مئی 2024 سے دسمبر 2025 تک جاری رہنے والے ڈی-8 تنظیم کے اجلاسوں کا حصہ ہے۔ وزیر سیاحت و آثار قدیمہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت ایک ایسا شعبہ ہے جو اقوام کے درمیان افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈی-8 ممالک کے درمیان سیاحتی انضمام کو فروغ دینے کے لیے...