بنگلا دیشی عوام بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے ساتھ ہے، سروے
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ بنگلا دیشی عوام کی اکثریت پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں بہتر دوست تصور کرتی ہے۔ سروے کے مطابق 46 فیصد بنگلا دیشی شہریوں نے پاکستان کو اپنا قریبی دوست قرار دیا جبکہ بھارت کو دوست کہنے والوں کی شرح صرف 11 فیصد نظر آئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 47 فیصد نے بھارت
کو اپنا دشمن قرار دیا جو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔حالیہ پاک بھارت تنازع میں بھی بنگلا دیشی عوام نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی، سروے میں54 فیصد افراد نے کہا کہ وہ اس تنازع میں بھارت کے بجائے پاکستان کے ساتھ ہیں جبکہ صرف9 فیصد نے بھارت کی حمایت کی۔ اس کے علاوہ 46 فیصد شہریوں نے پاک بھارت تنازع میں پاکستان کو فاتح قرار دیا جبکہ صرف 6 فیصد نے بھارت کی پاکستان پر برتری ہونے کی رائے دی۔ سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ پاکستان بنگلادیش کے دیگر دوست ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہے جو دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیشرفت کا عندیہ ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بنگلا دیشی
پڑھیں:
امت اسلامیہ کو متحد ہو کر صیہونی حکومت و استکبار کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہئے، ڈاکٹر قالیباف
کراچی میں نماز جمعہ کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی بزدلانہ جارحیت کے دوران آپ نے اپنے ایرانی بھائیوں کو یاد رکھا اور فلسطینی عوام کیلئے دعائیں کیں، اس کیلئے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی، ایرانی عوام، مجلس شورائے اسلامی اور حکومت ایران کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد قالیباف نے کراچی میں نمازیوں کے اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ آج امت اسلامیہ کی وحدت صرف ایک ضرورت ہی نہیں ہے، بلکہ یہ سنت الٰہی ہے کہ پوری مسلم امہ متحد ہو کر خونریز صیہونی حکومت کے مقابلے پر ڈٹ جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر ڈاکٹر محمد قالیباف نے ڈیفنس سوسائٹی کراچی کی جامع مسجد یثرب میں نماز جمعہ میں شرکت کی۔ انہوں نے نمازیوں کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ میں پاکستانی عوام سے مل کر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی بزدلانہ جارحیت کے دوران آپ نے اپنے ایرانی بھائیوں کو یاد رکھا اور فلسطینی عوام کیلئے دعائیں کیں، اس کیلئے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی، ایرانی عوام، مجلس شورائے اسلامی اور حکومت ایران کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ امت اسلامیہ، ایران اور سبھی اسلامی ممالک کا فریضہ ہے کہ صیہونی حکومت اور استکبار کے مقابلے میں ڈٹ جائيں، جنہوں نے عورتوں اور بچوں کا بھی قتل عام کیا ہے۔ ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ آپ نے دیکھا کہ 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے دوران اسلامی انقلاب اور ایرانی عوام نے اپنے میزائلوں سے دشمنوں پر کیسے وار لگائے۔ انہوں نے کہا کہ آج امت اسلامیہ کی وحدت صرف ایک ضرورت نہیں، بلکہ سنت الٰہی ہے کہ پوری امت مسلمہ متحدہ ہو کر پوری طاقت سے قاتل اور خونریز صیہونی حکومت کے مقابلے پر ڈٹ جائے۔ ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ ہم ایک امت ہیں اور باہمی تعاون سے آگے بڑھیں گے اور یقین رکھیں کہ ہم کامیاب رہیں گے۔