انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء میں ترمیم منظور، پراپرٹی کی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
قومی اسمبلی میں فنانس بل 2025 منظور کرلیا گیا ہے۔ اس موقع پر بل میں شامل انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں ترمیم منظور کر لی گئی۔
ترمیم کے تحت پراپرٹی کی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں 1.5 فیصد اضافہ جبکہ پراپرٹی کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس میں 1.5 فیصد کمی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑا ریلیف؟ حکومت نے ٹیکس کی شرح گھٹا دی
ترمیم کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا جس کے بعد 5 کروڑ روپے تک کی پراپرٹی کی فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس 3 فیصد سے بڑھا کر 4.
ترمیم کے بعد 5 سے 10 کروڑ روپے تک مالیت کی پراپرٹی خریدنے پر ودہولڈنگ ٹیکس 3.5 فیصد کے بجائے 2 فیصد، 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی خریدنے پر ودہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے کم ہو کر 2.5 فیصد ہو گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Tax WITHHOLDING TAX پراپرٹی ٹیکس جائیداد ودہولڈنگ ٹیکسذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پراپرٹی ٹیکس ودہولڈنگ ٹیکس پراپرٹی کی فروخت پر پر ودہولڈنگ ٹیکس کی پراپرٹی فیصد سے
پڑھیں:
اعتراضات کے باوجود "کینال شپ ریسٹورنٹ" منصوبہ منظور
سٹی42: مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے اعتراضات اور تحفظات کے باوجود لاہور کینال شپ ریسٹورنٹ منصوبہ بالآخر منظوری حاصل کر گیا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق منصوبہ ابتدائی طور پر 35 کروڑ روپے میں مکمل ہونا تھا تاہم اب اس کی لاگت بڑھا کر 54 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ منصوبے کا ڈیزائن نیسپاک کی اسٹڈی کے بعد تبدیل کیا گیا، جس کے بعد صوبائی حکومت نے اس کی منظوری دی۔
اب اس منصوبے کے لیے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) کو سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کی جائے گی جبکہ پی اینڈ ڈی بورڈ فنڈز کی بندوبست کرے گا۔
عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ
سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ نے اس منصوبے پر ماضی میں متعدد اعتراضات اٹھائے تھے۔ ان اعتراضات میں منصوبے کو غیر موزوں اور مہنگا قرار دینا، فی نشست 40 لاکھ روپے کی لاگت کو فنڈز کا ضیاع قرار دینا اور 5 کروڑ روپے کے پُل اور 1 کروڑ 5 لاکھ روپے کے سیلفی پوائنٹ پر اعتراض شامل تھے۔
اب منظوری کے بعد منصوبے پر اضافی لاگت کے ساتھ کام شروع ہوگا، پی ایچ اے کو سپلیمنٹری گرانٹ دی جائے گی اور منصوبے کے فنڈز کا بندوبست پی اینڈ ڈی بورڈ کرے گا۔
یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی بارسلونا میں قیمتی گاڑی چھین لی گئی