سولر پینل پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا 17 ہزار 573 ارب کا وفاقی بجٹ 2025-26 کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل 2025 کی شق وار منظوری کا عمل ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس بل منظور کرنے کی تحاریک پیش کی۔
فنانس بل منظور کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی جس کے بعد فنانس بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع کردیا گیا۔
اجلاس کے دوران سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کی گرفتاری سے متعلق ترامیم، پیٹرولیم مصنوعات پر 2 روپے 50 پیسے فیصد کاربن لیوی عائد کرنے، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات ایکٹ، سیلریز اینڈ الاؤنس ایکٹ، کسٹم ایکٹ 1969، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس سے متعلق انکم ٹیکس آرڈیننس اور فنانس بل 2025 شق 9کثرت رائے سے منظور کرلیں گئیں۔
ایوان نے سولر پینل پر سیلز ٹیکس کی شرح 10فیصد کرنے کی بھی منظوری دے دی جب کہ قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا 17 ہزار 573 ارب کا وفاقی بجٹ 2025-26 کثرت رائے سے منظورمنظور کر لیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ سولرسسٹم کیلئے 46 فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے، سولرپینل پر 18 فیصد ٹیکس کو 10 فیصد پر لانے کا فیصلہ ہوا ہے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سولرسسٹم کیلئے 46 فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے، سولرپینل پر18فیصدٹیکس کو10فیصدپرلانے کافیصلہ ہوا۔
اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ سندھ کی یونیورسٹیزکیلئے فنڈز بڑھانے کا فیصلہ ہوا ہے، ہم سب نے ملکر ملک کو آگے لیکر جانا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ بجٹ کے حوالے سےاتحادیوں سےمشاورت جاری ہے، گزشتہ روزاتحادیوں سےبجٹ پر6 سے زائدنشستیں کیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی نے کہا
پڑھیں:
کرشنگ سیزن شروع ہونے کے پیش نظر شوگر ملز کی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ
کلیم اختر: گنے کاکرشنگ سیزن شروع ہونے کے پیش نظر شوگر ملز کی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
ایف بی آر نے شوگر ملز میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے اپنی تمام تر توجہ مرکوز کر دی ہے ، الیکٹرانک مانیٹرنگ کے فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے ساتھ ٹیکس چوری کو روکنے اور تیار چینی کی سخت مانیٹرنگ کرنے کیلئے ان لینڈ ریونیو کے افسران کو مختلف ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
ایف بی آر کی ہدایت پر شوگر ملز میں سیلز ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 40B کے نفاذ کیلئے قابل افسران تعینات کردیئے گئے ہیں،ٹیکس چوری کو روکنے اور تیار چینی کی سخت مانیٹرنگ کرنا ایف بی آر کے افسران کی ذمہ داریوں میں شامل ہے،ان لینڈ ریونیو افسران شوگر ملز میں چینی کی پیداوار، فروخت اور سٹاک کی سخت نگرانی کریں گے۔
تعینات افسران روزانہ کی بنیاد پر شوگر ملز کی سیلز اور سٹاک کا ریکارڈ مرتب کریں گئے،شوگر ملز میں چینی کے سٹاک ،سیلز اور ملز کے احاطہ سے باہر جانے والی چینی کا روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ مرتب کیاجائے گا،تمام شوگر ملز کی الیکٹرانک نگرانی کیلئے تمام تر کوششوں کو عملہ جامہ پہنانے کے لئے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن