وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس،وزیراعظم اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ختم ہوگیا جس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار پر قرارداد کی منظوری بھی دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ذرائع نے کہا کہ وزیر خزانہ کی فائنانس بل میں مجوزہ ترامیم اور تجاویز پر کابینہ کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں ایران اسرائیل تنازع کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کوششوں پر کابینہ نے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دے دی۔
پنجاب میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ اجلاس میں
پڑھیں:
امریکا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خطے میں اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے، فنانشل ٹائمز
برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خطے میں اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے۔
برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کشیدگی کی اطلاعات ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل کے دورہ امریکا کے بعد پاک امریکا تعلقات میں غیر متوقع پیشرفت ہوئی ہے، بھارت وائٹ ہاؤس میں پاکستان کی پذیرائی سے ناخوش ہے۔
امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بطور طاقتور شخصیت دیکھا جاتا ہے: بلوم برگامریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو طاقتور شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں نہ صرف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا گرمجوش استقبال کیا گیا بلکہ امریکی صدر نے بھی انہیں ملاقات کا موقع دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی صدر نے پاکستان کے تیل کے ذخائر کی ترقی کے لیے معاہدے کا وعدہ کیا ہے جبکہ پاکستان نے امریکا کو سرمایہ کاری کے نئے مواقع دیے ہیں
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکا کو بالخصوص توانائی، معدنیات اور کرپٹو میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع دیے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پشاور میں منعقدہ جرگے میں شرکت کی ہے۔
چند ہفتے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا کا ایک اور دورہ ہوا ہے جس میں انہوں نے سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ اور کمان کی تبدیلی کی تقریب میں شرکت کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے امریکا، چین، ایران، خلیجی ممالک اور روس کے ساتھ بیک وقت تعلقات قائم رکھے ہیں۔
برطانوی جریدے کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن کے سینئر فیلو مائیکل کوگلمین کے مطابق پاک امریکا تعلقات میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حیران کن ہے۔