پاکستان کے مصروف ترین ریلوے اسٹیشنوں میں سے ایک کراچی کینٹ اسٹیشن بالآخر وہ شکل اختیار کر چکا ہے جس کا مسافر برسوں سے انتظار کر رہے تھے۔

شہر کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کو جدید، مسافر دوست سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، جن کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز کیا۔

یہ بھی پڑھیں:نئی شالیمار ایکسپریس کا افتتاح: حنیف عباسی نے مخالفین کے منہ بند کردیے، وزیراعظم شہباز شریف

اسٹیشن میں داخل ہوں تو تبدیلیاں فوراً محسوس ہوتی ہیں، 2 نئے سی آئی پی لاؤنجز اور 3 روشن، کشادہ ویٹنگ ہالز نے سفر کے تجربے کو خاصا سہل بنا دیا ہے۔

ایگزیکٹو معیار کے بنائے گئے واش رومز طویل سفر کرنے والوں کے لیے اضافی سہولت فراہم کرتے ہیں، اس کے علاوہ 4 نئی نصب شدہ ایلیویٹرز نے بزرگ مسافروں، بچوں والے خاندانوں اور بھاری سامان اٹھانے والے مسافروں کی مشکل بھی کم کردی ہے۔

 

مسافر اب کراچی کینٹ اسٹیشن پر نئے سی آئی پی لاؤنجز صرف 300 روپے میں استعمال کرسکتے ہیں، جہاں آرام دہ نشستوں کے ساتھ چائے، اسنیکس اور دیگر ریفریشمنٹس دستیاب ہوں گی۔

ہر مسافر 3 گھنٹے تک لاؤنج کی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکے گا۔

مسافروں کی رہنمائی کے لیے انفارمیشن ڈیسک کو جدید انداز میں دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے، سب سے نمایاں تبدیلی ڈیجیٹل کمپلینٹ سسٹم ہے، جس کے ذریعے مسافر QR کوڈ اسکین کرکے موبائل فون سے براہِ راست اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان ریلوے کی کتنی ٹرینیں آؤٹ سورس کی جائینگی اور اس کا عوام کو کیا فائدہ ہوگا؟

یہ شکایات براہِ راست وزارتِ ریلوے اور ہیڈکوارٹرز تک پہنچتی ہیں، جس سے کارروائی تیز ہونے کی امید ہے۔

صفائی کے معاملے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ پاکستان ریلوے نے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جس کا عملہ اسٹیشن اور آس پاس کے ٹریکس کو 24 گھنٹے مکییکنل آلات کے ذریعے صاف رکھے گا۔

پلیٹ فارمز پر موجود غیرمعیاری دکانداری کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور اس کی جگہ اسٹینڈرڈائزڈ اسٹالز نے لے لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جدید اناؤنسمینٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں گڈمڈ اعلانات اور ٹرین چھوٹنے کی شکایات کم ہونے کی توقع ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات صرف آغاز ہیں، اور ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا منصوبہ جاری ہے۔

شالیمار ایکسپریس کا نیا آغاز

تبدیلی صرف اسٹیشن تک محدود نہیں، کراچی اور لاہور کے درمیان سفر کرنے والی مقبول ترین شالیمار ایکسپریس کو بھی مکمل طور پر نئی حالت میں بحال کردیا گیا ہے، پوری بوگیوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد ٹرین اب تقریباً نئی نظر آتی ہے۔

مزید پڑھیں: ریلوے کے گیٹ کیپر نے جان خطرے میں ڈال کر ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا

پہلی بار ٹرین میں لائیو کچن کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، جبکہ پورے سفر کے دوران مفت وائی فائی بھی دستیاب ہوگا، ایک نئی ڈائننگ کار بھی شامل کی گئی ہے جہاں گرم، تازہ ترین اور معیاری کھانا فراہم کیا جائے گا۔

اسی کے ساتھ تربیت یافتہ عملہ مسافروں کی رہنمائی اور معاونت کے لیے ہر وقت موجود رہے گا۔

وزیراعظم کا ریلوے کی جدید کاری پر اظہارِ اطمینان

وزیراعظم شہباز شریف نے ریلوے کی حالیہ اپ گریڈیشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ملک کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو جدید بنانے کی سمت اہم پیشرفت ہیں۔

انہوں نے پاکستان ریلوے، سندھ حکومت اور وفاقی حکام کے باہمی تعاون کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ یہی ماڈل بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں تک بھی بڑھایا جائے۔

ان کے مطابق یہ ’مثالی وفاقی–صوبائی شراکت داری‘ ریلوے کو خطے کا جدید ترین ٹرانسپورٹ نیٹ ورک بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وسط ایشیا میں ریلوے نیٹ ورک کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں، اور پاکستان ریلوے کا فعال طرز عمل ملک کو ’علاقائی مواصلاتی مرکز‘ بنا سکتا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد–تہران–استنبول ٹرین سروس کی بحالی کو پاکستان کی معیشت کے لیے نیا در کھولنے کے مترادف قرار دیا۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وفاق اور سندھ حکومت کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے تعاون جاری رکھیں گی۔

مزید پڑھیں:کراچی اور لاہور کے درمیان شالیمار ایکسپریس 8 ماہ بعد بحال

وزیراعظم نے تھر کول ریلوے منصوبے کے لیے وفاقی فنڈز فراہم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا، جس کا مقصد تھر کے کول فیلڈز کو قومی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑنا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر ریلوے وزیر کی جانب سے ملک بھر میں 54 اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ جلد تمام ریلوے اسٹیشن جدید سہولیات سے لیس ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اپ گریڈیشن تزئین و آرائش ڈائننگ کار شالیمار ایکسپریس کراچی کینٹ اسٹیشن لائیو کچن مکییکنل آلات وائی فائی وزیراعظم شہباز شریف.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپ گریڈیشن ڈائننگ کار شالیمار ایکسپریس کراچی کینٹ اسٹیشن لائیو کچن وائی فائی وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف شالیمار ایکسپریس پاکستان ریلوے ریلوے اسٹیشن نیٹ ورک کو جدید کے ساتھ گیا ہے کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع