سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں،4 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
راولپنڈی:(نیوزڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیوں کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 17 اور 18 نومبر کو خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ ’الخوارج‘ کے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
پاک فوج کے مطابق باجوڑ ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشت گرد جہنم واصل ہوا۔
اسی طرح مزید دو دہشت گرد شمالی وزیرستان کے عمومی علاقوں سپین وام اور ذاکر خیل میں آپریشن کے دوران مارے گئے جب کہ ایک اور مقابلہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آیا جہاں فورسز نے ایک اور دہشت گرد کو ٹھکانے لگا دیا۔
پاک فوج کے مطابق بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد حالیہ عرصے کے دوران ان علاقوں میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرست باقی دہشت گرد کے وجود کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے جاری ویژن “عزمِ استحکام” کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی، ،ملک سے غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز کے مطابق فورسز نے کے دوران
پڑھیں:
فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد سرغنہ سمیت 15 خوارج ہلاک
سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 15 خوارج کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کیں، آپریشن الخوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی اور شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے، ایک کارروائی میں 10 اور دوسری کارروائی میں 5 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کلاچی میں آپریشن کے دوران ہلاک خوارج میں دہشت گردوں کا سرغنہ عالم محسود بھی شامل ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کےخاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشتگردی کی
مہم جاری رکھیں گے۔