تائیوان کے دانشوروں کی جا پانی وزیر اعظم کے غلط بیانات پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
بیجنگ : جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے چین کے تائیوان کے حوالے سے غلط بیانات سے آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں میں آباد چینی شہریوں میں شدید غصہ دیکھا جا رہا ہے ۔ بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق تائیوان کی چائنیز کلچر یونیورسٹی کے پرفیسر چھیو ای نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سانائے تاکائیچی کے ان بیانات سے پہلے ہی جاپانی کابینہ میں ” ایٹمی ہتھیاروں سے پاک تین اصول” میں ترمیم کرنے یا انہیں ترک کرنے پر غور کیا جارہا تھا ۔ صاف ظاہر ہے کہ سانائے تاکائیچی تائیوان کے امور کے بہانے چین اور جاپان کے درمیان اختلافات پیدا کررہی ہیں ۔تائیوان کی شہ ھسن یونیورسٹی کے پروفیسر یو زی شیانگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ تائیوان کے باشندوں کی نظر میں سانائے تاکائیچی جاپان کی دائیں بازو کی قوتوں اور جاپانی عسکریت پسندوں کے مفاد میں بول رہی ہیں اور ممکن ہے کہ اس کا نتیجہ تائیوان کو برداشت کرنا پڑے اس لیے تائیوان کے عوام کثیر تعداد میں سانائے تاکائیچی کے غلط بیانات کے خلاف باہر نکلیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سانائے تاکائیچی تائیوان کے
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔